Feature Top (Full Width)

Wednesday, 17 June 2015

ضلع را جن پور پا نچ رمضا ن با زارلگا نےکا فصیلہ تیا ر یاں مکمل

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ماہ رمضان کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں پانچ رمضان بازار قائم کئے جائیں گے ۔جہاں لوگوں کو مارکیٹ کی نسبت کم ریٹ پر اشیاء خورد نوش فراہم کی جائیں گی ۔رمضان بازار میں چینی کا ریٹ52روپے فی کلو اور 10کلو آٹے کا تھیلہ 310روپے میں فروخت ہوگا۔ حکومت پنجاب عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔جبکہ ماہ رمضان کے دوران ضلع بھر میں افطار دسترخواں بھی لگائے جائیں گے ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالرؤف خان ،ای ڈی او فنا نس اصغر جلبانی ،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ اشیاء خورد نوش کی کوالٹی چیک کریں اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بتایا ماہ رمضان میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور رمضان بازار میں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آج سے رمضان بازار کا معائنہ کریں اور انتظامات بالکل مکمل ہونے چاہیں اگرکہیں کوئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو کسی قسم کی کوئی شکایت ہوتو رمضان بازار کے انچار ج سے رابطہ کریں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جام پور ،فاضل پور،راجن پور ،کوٹ مٹھن اور روجھان میں سستے رمضان بازار رمضان سے پہلے قائم کردیئے گئے ہیں ۔اور افطار دسترخواں ضلع بھر میں لگائے جائیں گے جہاں غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ رمضان میں روزہ افطار کریں گے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers