Feature Top (Full Width)

Tuesday, 16 June 2015

گھروں کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں محمد ارشد گوپانگ


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈینگی کو مات دینے کیلئے اس کی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ہسپتالوں ،سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں اور گھروں کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ یہ باتیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ نے ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہ واک کی قیادت کرتے ہوئے کہیں ۔یہ واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیا ض کریم لغاری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی ،ڈاکٹر ز حضرات ،نرسسز اور دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اینٹی ڈینگی ڈے سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ واک کے اختتام پر ڈاکٹر شمع نور نے شرکاء کو ڈینگی بخار کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن اس کا اعلاج ممکن ہے ۔ اللہ کے کرم سے ضلع راجن پور میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے ڈینگی سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی پر پرورش پاتا ہے اور طلوع وغروب آباد کے وقت حملہ آورہوتا ہے ۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers