Feature Top (Full Width)

Tuesday, 16 June 2015

ضلعی انتظامیہ کا ہمیشہ تعلیمی اداروں پر فوکس رہا ہےغازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کا ہمیشہ تعلیمی اداروں پر فوکس رہا ہے ،تعلیمی ادارے کئی عظیم انسان پیدا کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں نئے سٹاف روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نوید قمر ،پرنسپل کامرس کالج نذیر احمد سیکھانی ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی ،علماء کرام ،ممبران گورننگ باڈی ڈی پی ایس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ آج ہم ضلع راجن پو ر میں نیا ء اضافہ دیکھ رہے ہیں ہم نے کوشش کی کہ تھوڑے وقت میں بہت کام ہوجائے انہوں نے کہا کہ سٹاف روم بنانے کا مقصد یہ ہے کہ سکول کی میٹنگ اور اجلاس کیلئے جگہ فراہم ہوسکے ۔ سٹاف روم کیلئے فرنیچر بھی فراہم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو خوبصورت بنانا اور سیکورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers