Feature Top (Full Width)

Tuesday, 16 June 2015

حکومت پنجاب نے عام شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہےعاطف حسین مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیما نی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری کا شہر میں قائم رمضان بازار کادورہ ،ڈسٹر کٹ انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف ،حکومت پنجاب نے عام شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود پنجاب بھر کے رمضان بازاروں کی مانیٹر نگ کریں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عاطف حسین مزاری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں گوشت سمیت سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش کی سبسڈی پر فراہمی کے ساتھ ساتھ چینی کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر عام ما رکیٹ سے فی کلو پانچ روپے سے پندرہ روپے کم پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار ،ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے سردار محمد ارشد خان گوپانگ ،ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی سمیت ٹی ایم اے کا عملہ بھی موجود تھا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers