راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قوم کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی سی
اہمیت رکھتی ہے ۔ طالب علموں کو چایئے کو وہ تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ وہ
ملک کا مستقبل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میان شہباز شریف نوجوانوں کی صلا
حیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہے
ہیں اور ہم ان کے مشن کو کامیاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی
پارلیمانی سیکیریٹری پنجاب سردار عاطف حسین خان مزاری نے گورنمنٹ کالج
راجن پور میں منعقدہ تقریب میں مضمون نویسی و دیگر مقابلہ جات کی
تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہ ضلع میں ٹیلنت کی کو ئی
کمی نہ ہے تحصیل روجہان میں کالج اور ایکسی لینس سنٹر سے تعلیم کا معیار
اور کوالٹی بڑھے گی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، ای ڈی او تعلیم ، ڈی او تعلیم
زنانہ و مردانہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سینئر ہیڈ ماسٹر ،علما کرام ،
اساتذہ، بچوں کے والدین اور طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب
میں ضلع بھر میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں
نقد انعامات ،ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔ ۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد
گوپانگ نے کہا کہ ضلع راجن پور جلد تعلیمی لحاظ سے پنجاب کی پہلے دس اضلا
ع میں ہو گا اور اس ضلع کی تعلیمی ترقی میں ڈی سی او غازی امان اللہ کا
اہم کردار ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفارلنگاہ ، ڈی او تعلیم و
دیگر مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔
0 comments:
Post a Comment