Feature Top (Full Width)

Monday, 1 June 2015

سلم لیگ ن کے ایم این اے کے پرسنل سیکریٹری کو45لاکھ روپے کے بوگس بل بنانے کے الزام میں انٹی کرپشن پولیس راجن پورنے گرفتار کر لیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے پرسنل سیکریٹری کو45لاکھ روپے کے بوگس بل بنانے کے الزام میں انٹی کرپشن پولیس راجن پورنے گرفتار کر لیا ۔ملزم تین سال سے انٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھا ۔تفصیل کے مطابق ضلع کونسل راجن پور کے اکاؤنٹنٹ عبدالغفار گوپانگ کے خلاف سابق ڈی او سی آغا حسین شاہ نے انٹی کرپشن میں تین سال قبل مقدمہ نمبر 110درج کرایا تھا کہ ملزم عبدالغفار گوپانگ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے دور نظامت میں جب وہ ضلعی ناظم تھے سرکاری خزانے سے 45لاکھ روپے بوگس بل نکلوائے تھے ۔ملزم عبدالغفار گوپانگ نے مقدمے کے اندراج کے بعد اپنی ڈیوٹی پر آنا چھوڑ دیا اور منظر عام سے غائب ہو گیا بعد میں وہ مسلم لیگ ن کے موجودہ ایم این اے حلقہ این اے 175ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر دیکھا جانے لگا اور اکثر و بیشتر سرکاری محکموں کی میٹنگز میں بھی ایم این اے کی نمائندگی کرتا رہا۔ملزم کی نئی حیثیت کے پیش نظر پولیس اسے گرفتار کرنے سے کتراتی رہی تاہم آج جب ملزم ڈی سی او ہاؤس آیا تو اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers