Saturday, 31 October 2015
راجن پور تاحاجی پور روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،گہر ے گڑ ھے حا دثا ت معمو ل
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور تاحاجی پور روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،سیلاب کے باعث سڑک پر گہرے کھڈ حادثات کا باعث بننے لگے اہل علاقہ سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقوں فتح پور،چک شہید ،بستی لاکھا ،بستی گبول جاگیر،درخواست حاجی محمد ،بستی سرکی ودیگر کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے ہرسال آنے والے سیلاب سے راجن پور حاجی پورروڈ تباہ ہوجاتی ہے امسال بھی سیلاب کے باعث سڑک کوشدید نقصان پہنچا ہے سڑک کے کنارے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں جبکہ پلیاں ٹوٹ چکی ہیں جوکسی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اور کوئی بڑا سا نحہ ء رونماء ہوسکتا ہے اُن کا کہنا تھا کہ سڑک کناروں سے مٹی مکمل طور پر غائب ہوچکی ہے اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او راجن پور فوری طور پر نوٹس لیں اور محکمہ روڈز کے ذریعہ سڑک کی تعمیر جلد از جلد کرائیں تاکہ روزکے حادثات سے بچا جاسکے ۔
ضلع راجن پور میں اراضی لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام 85فی صد مکمل ہو چکا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں اراضی لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام 85فی صد مکمل ہو چکا ہے ۔باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے یکم نومبر سے پانچ نومبر تک اعتراضات کی اپیلیں ہوں گی جبکہ 15نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ یہ باتیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز،پولیٹیکل اسسٹنٹ ،ریوینو افسران، آر اوز،الیکشن سیل کے ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اسی طرح تحصیل راجن پور کے 215میں سے 195مکمل،جا م پور تحصیل کے 181سے155جبکہ تحصیل روجھان 84میں سے 50مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ایریا کا ریکارڈ 100فی صد کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔
یو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے پاکستان کی عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے ظہور حسین
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)روجھان جیسی پسماندہ تحصیل میں شیخ خلیفہ برِ ج کا بنایا جانایو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے پاکستان کی عوام کے لئے بڑا تحفہ ہےاور اس پر یو اے ای کی گورنمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔یہ برِ ج نہ صرف2اضلاع رحیم یار خان اور راجن پور بلکہ کراچی کے ساتھ ساتھ پشاور سے آنے اور جانیوالی ٹریفک کے مسائل میں بھی باآسانی حل کرے گا۔یو اے ای گورنمنٹ کی فرینڈ شپ ایک مثال ہے ،وہ پہلے بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں کافی نمایاں رول ادا کر رہی ہے ۔اس برِ ج کے بننے سے روزگاربڑھے گا،انڈسٹریز کو فائدہ ہوگااور بنجر زمین بھی آباد ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے برِ ج کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گو پانگ، اے سی روجھان فاروق صادق،ڈی ا وپلاننگ ملک سیف ا لرحمان،ڈی ڈی ٹیکنیکل عدیل خان اور انجینیئرز شیخ خلیفہ برِ ج موجود تھے۔دوران بریفنگ TAPLکنسٹرکشن کمپنی کے مینیجر عبد ا لحفیظ ہمدانی نے بتا یا کہ اس برِ ج کی تعمیر فروری 2015میں شروع ہوئی تھی اور اب تک اس کی65فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اس برِ ج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک بننے والے انڈس برِ جز میں سے اس برِ ج کی لمبائی1300میٹر (1.3km)سب سے زیادہ ہے.رحیم یار خان اور راجن پور سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے 100ملین کی گرانٹ بھی منظور ہو چکی ہے اور یہ رحیم یار خان سے 11کلومیٹر جبکہ روجھان سے 22کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔شیخ خلیفہ برِ ج کی تکمیل فروری 2016میں پوری ہونے کی امید ہے۔ڈی سی او راجن پور نے مزید کہا کہ لینڈ ریکوزیشن کے حوالے سے پہلے بھی آپ کی سپورٹ کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔دعا ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچے تاکہ اس کے ثمرات بہت جلد راجن پور کی عوام تک پہنچ سکیں۔
تعلیم یافتہ خواتین ملک کی ترقی میں کلیدی کر دار ادا کر رہی ہیں شاہینہ ناز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تعلیم یافتہ خواتین ملک کی ترقی میں کلیدی کر دار ادا کر رہی ہیں۔خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے حکومت پنجاب کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے خواتین کے موضوع پر گرلز کالج میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے ۔اس موقع پر لیکچرار مسز تسنیم کوثر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق مقرر کر دیئے ہیں چاہے وہ ماں ہو،بہن ہو،بیٹی ہو،یا بیوی ہو۔اب ہمیں بحیثیت مسلم خواتین اپنے اپنے فرائض کا بھی بخوبی خیال رکھنا چاہیئے ۔اس سیمینار میں کالج لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں بیڈ منٹن کے سنگل اور ڈبل کے مقابلہ جات
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں بیڈ منٹن کے
سنگل اور ڈبل کے مقابلہ جات ہوئے،جن میں فرسٹ ایئر اور فورتھ ایئر کی
طالبات نے حصہ لیا۔ان مقابلہ جات میں سنگل میں عظمت بانو جبکہ ڈبل مقابلہ
جات میں اقراء اور عظمت بانو نے کامیابی حاصل کی
در یشک عوا می خد مت پر یقین ر کھتا ہےمحمد اقبا ل سکھیر ا
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) دریشک گر وپ کے سینئر ر ہنما ر انا محمد اقبا ل سکھیر ا نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ در یشک عوا می خد مت پر یقین ر کھتا ہے سر دار نصر اللہ خا ن در یشک اور سر دار علی رضا خا ن در یشک دن را ت عوا می خد مت میں مصر وف عمل ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ دریشک سر داروں نے ہمیشہ علا قا ئی تعمیر و تر قی کیلئے بھر پو ر عملی کر دارادا کیا انہو ں نے کہا کہ در یشک گر وپ کے نا مز د امید وار جنر ل کو نسلر وارڈ نمبر 2 محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈ ووکیٹ انشا ء اللہ کا میا ب ہو نگے اس مو قع پر را نا وا جد علی ،را نا عابد علی ،را نا سا جد علی و دیگر افراد بھی مو جو د تھے
بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب کر ائیں گے طا ہر مقصو د
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محمد عمرا ن ستا ر رحما نی ایڈ ووکیٹ کو جنر ل کو نسلر کی سیٹ پر بھا ر ی اکثر یت سے کا میا بی دلا ئیں گے ان کی کا میا بی سے علا قہ کے مسا ئل یقینی طو رپر حل ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر نو جوا ن سیا سی و سما جی ر ہنما طا ہر مقصو د قر یشی نے اپنے بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ عوا م سمجھ دارہو چکے ہیں جنر ل کو نسلر وارڈ نمبر 2 میں محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ کی پو زیشن مضبو ط اور مستحکم ہے ان کا کو ئی ثا نی نہیں انشا ء اللہ وارڈ نمبر2 کی غیو ر عوا م محمد عمر ان ستا ر رحمانی ایڈ ووکیٹ کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب کر ائیں گے اس موق عپر ملک خا لد رسو ل ،افضل غو ری ،تنو یر احمد کھر ل ،عبد الحفیظ قر یشی ،اختر قر یشی ،سید اصغر شا ہ ،عثما ن قر یشی ،جاوید ر حما نی ،شفیق احمد گبو ل و دیگر افرا دمو جو د تھے
گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور دن بدن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ڈاکٹر شکیل پتافی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور دن بدن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔کالج کو پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر لے جانے میں کالج ہذا کے پرنسپل جناب ڈاکٹر شکیل پتافی کا بہت اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے 2012ء میں اس کالج میں ایم -اے اردو،انگلش اور اکنامکس کی کلاسز کا اجراء کر کے اس دور افتادہ علاقے میں ایک بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔کالج ہذا کا پہلا ایم-اے کا رزلٹ 100فیصد رہا ہے۔اس سال یہاں کے ایم-اے پاس طلبہ و طالبات مختلف کالجز میں بطور عارضی لیکچرار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔عوام کا پر زور مطالبہ ہے کہ کالج ہذا میں ایم-ایس سی کی کلاسز کا اجراء بھی کیا جائے۔
ڈی ایچ کیو را جن پور میں جلد کا رڈ یا لو جی وارڈ کا م شرو ع کرو یگا ظہو ر حسین
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے اور کارڈیالوجی وارڈ کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اور صفائی وغیرہ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار، ای ڈ ی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری،ایم ایس امجد شاہ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ،ای ڈی او ورکس ،ڈ ی او جنگلات طلعت حسین اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ جاری ترقیاتی سرکاری اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے اور میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی سی او نے ای ڈی و صحت اور ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا یاجائے اور آنیوالے مریضوں کی مفت طبی سہولیات کو ممکن بنا یا جائے۔
Sunday, 25 October 2015
ایام عاشور کا تقدس ہر مسلمان پر فرض ہے محمد یثرب
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایام عاشور کا تقدس ہر مسلمان پر فرض ہے۔اور انتظامیہ امن کے لئے مضبوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔مجالس اور جلوسوں کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔تحصیل ، ضلعی اور ڈویثرن سطح پر کنٹرول روم فنکشنل ہیں۔کمشنر ڈیرہ نے ای ڈی او صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال،ٹی ایچ کیو اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ،ایمبولینسز راؤنڈ دی کلاک موجود رہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس،مجالس اور تعزیہ لائسنس داران طے شدہ روٹس اور اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ہر آنے والے شخص کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ ہو گی۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران سے رابطے میں ہے۔ڈی سی او نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں کے راستوں پر لائٹس کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122کی ایمبولینسز جلوسوں کے روٹس پر جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گی۔اجلاس میں موجود ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ یہ ضلع امن کی مثال ہے ۔تمام مسالک کے علماء کرام میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اور ہمیشہ کی طرح اس اخوت وبھائی چارے کی مثال کو برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر اے ڈی سی،ڈی او سی،ای ڈی او صحت،اسسٹنٹ کمشنرز،پولیٹیکل اسسٹنٹ،ریسکیو1122،سول ڈیفینس،رینجرز ،پولیس،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا۔وہاں پر موجود ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
راجن پور میں مصلح افراد کا محنت کش پرمبینہ تشدد ۔انصاف نا ملنے پر اہل خانہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
راجن پور(ٖڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور میں مصلح افراد کا محنت کش پرمبینہ تشدد ۔انصاف نا ملنے پر اہل خانہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقے حاجی پور میں مصلح افراد اللہ بخش ،ذکا ء اللہ ،گلوری ،عنایت اللہ ،ہدایت اللہ ،اللہ ڈتہ ،نصراللہ سمیت 8افراد نے محنت کش عبد الرؤف پر رات گئے قاتلانہ حملہ کیا ،جو کہ اہل علاقہ نے پہنچ کر ناکام بنایا ،تاہم ملزمان نے عبدالرؤف پر شدید تشدد کیا ،جس پر متاثرین جب تھانہ حاجی پور گئے تو انہوں نے مقدمہ تو درج کیا مگر ملزمان کے خلاف کاروائی کر نے کے بجائے ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا جس پر اہل خانہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے متاثرہ شخص کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خالف سخت نعرہ بازی کی ،اس موقع پر مظاہرین عبد الغفور، عابد حسین ،اللہ ڈوایا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے بھاری رقم وصول کی سے جس کی وجہ سے کاروائی نہیں کی جا رہی ،ملزمان لوگوں کو اغواء کر کے بھاری تاوان وصول کر تے ہیں ،مظاہرین نے اس موقع پر پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی ایس پی جام پور سمیت مقامی پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ،متاثرین نے ڈی پی او راجن پور ،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔
تمام متعلقہ افسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں سعید ریاض
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی او ایم ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سعید ریاض محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں ،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔مجالس اور جلوس کے راستوں میں واک تھرو گیٹ لگا کر چیک کیا جائے کیونکہ ملک دشمن عناصر کسی بھی روپ کو دھار کر انتشار پھیلا سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سبیلوں کو بھی چیک کریں اور مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنائیں۔اس موقع پر ڈی او سی ،اے ڈی سی ، پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او صحت،ٹی ایم اوز،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے
ضلع بھر کے 84 وٹرنری اسسٹنٹ ،فیلڈ سٹاف کو آسان اقساط پر ہنڈا موٹرسائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں ڈاکٹر محمد نواز
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو فعال کرنے اور جانوروں کی نسل اور پیداور میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب ضلع بھر کے 84 وٹرنری اسسٹنٹ ،فیلڈ سٹاف کو آسان اقساط پر ہنڈا موٹرسائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں۔تاکہ وہ اپنی فیلڈ ڈیوٹی کے لئے آسانی سے کسانوں کی خدمت کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد نواز نے موٹرسائیکلیں کی تقریب تقسیم کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد منصور احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایل او ڈاکٹر افتخار احمد بزدار اور دیگر وٹرنری ڈاکٹرز، وٹرنری اسسٹنٹ لائیو سٹاک نے شرکت کی۔ڈی جی نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں یہ میری ٹیم جانورں کی نسل کو بہتر بنائے گی۔اور ایک ریکارڈ قائم کرے گی۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کی قسط گورنمنٹ ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ غریب کسانوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے۔ای ڈی او زراعت اور ڈی ایل او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وٹرنری اسسٹنٹ کو موٹرسائیکلیں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ان کو چاہئے کہ وہ اپنے فرائض محنت اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں۔تاکہ ضلع کا نام روشن ہو۔انہوں نے بتایا کہ84موٹرسائیکلیں کی تین سال کی وارنٹی اور تین سروس کارڈ بھی دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موٹرسائیکلیںآپ کی پہچان ہیں۔
علا قہ کو جرا ئم سے پا ک کر نے کے لئے پو لیس د ن رات اپنی خد ما ت میں مصر و ف ہے سلطا ن محمو د قر یشی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )علا قہ کو جرا ئم سے پا ک کر نے کے لئے پو لیس د ن رات اپنی خد ما ت میں مصر و ف ہے اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ر ی کے لئے پو لیس کا اپر یشن کلین ا پ جا ر ی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر S.H.O تھا نہ عمر کو ٹ سلطا ن محمو د قر یشی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ افراد کی بیخ کئی کے لئے پو لیس بھر پور اقدا ما ت کر ر ہی ہے عمر کو ٹ کو امن کا گہو ار ہ بنا نا میر ی او لین تر جیح ہے انہوں نے کہا کہ مجر م چا ہیے کتنا ہی اثر کیو ں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا اس مو قع پر انعا م اللہ سب انسپکٹر کلیم اللہ SI ملک الطا ف حسین کھیا راASI ،ملک غلا م ر ضا کھیا را ،وز یر خا ن چا ونڈ یہ بھی مو جو د تھے
عا شو رہ محر م کے دورا ن سیکو ر ٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کئے گئے ہیں پر و یز خا ن احمدا نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس ایچ او صد ر را جن پور پر و یز خا ن احمدا نی نے کہا ہے کہ عا شو رہ محر م کے دورا ن سیکو ر ٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کئے گئے ہیں امن واما ن کی صو ر تحا ل ہر صو ر ت یقینی بنا ئی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ یو م عا شو ر ہ کے مو قع پر صدر کی حد دو میں سیکو رٹی انتہا ئی سخت کر دی جا ئیگی داخل اور خا ر جی را ستو ں کی سخت نگرا نی کی جا ر ہی ہے انہو ں نے بتا یا کہ تھا نہ صدر کے علا قہ میں 9 اوردس محر م کو19 جلو س بر آ مد ہو نگے انہو ں نے بتا یا کہ صدر کے علا قہ میں عا شو ر ہ محر م میں سیکو رٹی کے 192 اہلکا ر تعینا ت کئے گئے ہیں دا خل اور خا ر جی را ستو ں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث عناصر کے خلا ف آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئیگا
عو ام کی بے لو ث خد مت اور علا قہ کی تعمیر وتر قی ہما ر ے گر و پ کا منشو ر ہے سر دار دُر محمد
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )عو ام کی بے لو ث خد مت اور علا قہ کی تعمیر وتر قی ہما ر ے گر و پ کا منشو ر ہے بلد یا تی الیکشن میں نصراللہ خا ن در یشک گر وپ بھر پو ر کا میا بی حاصل کر ے گا ان خیالا ت کا اظہا ر امید وار چیئر مین کو ٹلہ نصیر سر دار دُر محمد المعر وف دُو لے خا ن دریشک نے یو نین کو نسل کو ٹلہ نصیر میں ایک کا ر نر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہما را ما ضی گو اہ ہے کہ ہم نے ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی اورعوا م کی فلا ح و بہو د کےء لئے ہمیشہ نما یا ں کر دار ادا کیا انہو ں نے کہا کہ کو ٹلہ نصیر کی غیو ر عوا م فصلی بیٹر وں اور سیا سی شعبدہ با زوں کو مستر د کر دینگے ۔انہو ں نے کہا کہ گر وپ لیڈر سر دا ر نصر اللہ خا ن در یشک اور سر دار علی ر ضا خا ن دریشک عر صہ دارز سے ضلع را جن پو ر کی تعمیر و تر قی میں مثا لی کر دار ادا کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ وارڈنمبر1 میں ہما ر ے گر وپ کا امید وار ملک غلا م ر ضا کھیا را ہے جس کی پو ز یشن انتہا ئی مضبو ط ہے انشا ء اللہ نصر اللہ خا ن در یشک ضلع بھر میں کلین سو ئپ کر ے گا اس مو قع پر سر دار محمد عا ر ف خا ن در یشک ،سردار علی خا ن در یشک و دیگر افر اد بھی مو جو د تھے
راجن پور،واپڈاکے کرپٹ میٹر ریڈرز محکمہ کی جانب سے میٹروں کی فوٹو ریڈ نگ کے خلاف
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،واپڈاکے کرپٹ میٹر ریڈرز محکمہ کی جانب سے میٹروں کی فوٹو ریڈ نگ کے خلاف ،کرپٹ ملازمین کی ہٹ دھر می کی وجہ سے اس ماہ بھی فوٹو ریڈ نگ بلوں پر پر نٹ نہ کی جاسکی اس ماہ بھی صارفین کو کئی ہزارروپوں کے اضافی بل بجلی بھجوا دیئے گئے شہری سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے ہر ماہ اضافی یونٹ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر واپڈا میں کیمرہ ریڈ نگ نظام ’’متعارف ‘‘کرایا گیا اس حوالے سے محکمہ کے میٹر ریڈرز کو ٹریننگ بھی کرائی گئی مگر جب اس پر عملی اطلاق کیا گیا تو محکمہ کے کرپٹ ملازمین اس میں رکاوٹ بن گئے جس سے اس ماہ بھی صارفین کی چیخیں نکلوائی گئیں اس ماہ صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بل بھجوائے گئے صارفین نے چئیر مین واپڈا،وفاقی وزیر مملکت واپڈا ،چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے ناجائز ریڈ نگ پر کرپٹ ملازمین کے خلاف محکما نہ کاروائی کر نے اور صارفین کے بلوں کی درستگی کر نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایکسئین واپڈا راجیش کمار کا کہنا تھا کہ فوٹو ریڈ نگ میں کہیں رکاوٹ ہوئی آئندہ دو تین ماہ میں اس کا مکمل اطلاق کردیا جائیگا۔
لاروا کے خاتمہ سے ڈینگی کی افزائش کو روکا کیا جا سکتا ہے مسز شاہینہ ناز
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) لاروا کے خاتمہ سے ڈینگی کی افزائش کو روکا کیا جا سکتا ہے۔طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت ڈینگی مچھر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے۔اس لئے ہم سب کو ان اوقات میں احتیاط برتنی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ نازنے ڈینگی سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س مو قع پر لیکچرارز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔پرنسل نے کہا کہ اپنے گھر اور ادارہ کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
امام حسینؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے مسز شاہینہ ناز
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)امام حسینؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔یہ قربانی ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے انگریزی اور اردو ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے تعاون سے گرلز کالج میں منعقدہ تقریب میں یوم حسینؓ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیکچرارز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں جہاں بڑوں نے حق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہاں ننھے معصوم علی اصغر کی قربانی پوری دنیا کے لئے عظیم مثال ہے۔ہمیں تمام اختلافات بھلا کر دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنا موثر فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
ضلع کو خوبصورت اور پھولوں کے ساتھ سجا کر نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت فلاور شو کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر کے افسران کو جشن بہاراں کی فلاور شو نمائش کا ٹارگٹ دیا گیا۔اور کہا کہ ضلع کو خوبصورت اور پھولوں کے ساتھ سجا کر نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،پولیٹیکل اسسٹنٹ ، ای ڈی اور زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او فنانس، چیئر مین ہارٹیکلچرل ونگ خواجہ محسن رسول،ڈی او جنگلات طلعت عباس ،ڈی او لیبر میاں جہانگیر ،محکمہ صحت، تعلیم،ایکسائز،ٹی ایم اے ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،پولیس اور ہائر ایجوکیشن کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ آنے والے موسم بہار سے پہلے پھولوں کی آبیاری کی تیاری مکمل کر لیں۔تاکہ موسم بہار تک پھولوں کی نمائش اچھے انداز میں ممکن ہو سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں کی خوبصورتی کے لئے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔اور ہر محکمہ اپنے اپنے دفاتر میں موسم کے مطابق پودے لگائے۔ جشن بہاراں کی اس نمائش میں چالیس ہزار پھولوں کی نمائش ہو گی۔
واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے یونین کونسل فتح پور کے پانچ ہزارافراد صاف اور میٹھا پانی پینے سے مستفید ہوں گے ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے یونین کونسل فتح پور کے پانچ ہزارافراد صاف اور میٹھا پانی پینے سے مستفید ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے لگائے گئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان، سنگی فاؤنڈیشن کے نمائندہ اظہر خان،ظفر خان، ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ،واٹر منیجمنٹ آفیسر ایاز بخاری اور دیگر علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب اور سماجی تنظیمیں لوگوں کی خدمت کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے دیہی علاقے جہاں زیر زمین پانی کڑوا ہے وہاں واٹر سپلائی سکیموں پر جلد کام مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔اس موقع پر سنگی فاؤنڈیشن کے نمائندہ اظہر خان نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی تین یونین کونسلز میں عوام کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گئے ہیں جن میں یو سی حاجی پور،فتح پور اور جہان پور شامل ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لئے موبائل یونٹ بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔
پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر وجود میں آیا ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔آئین پاکستان کے مطابق ہم سب نے اس مملکت خداداد میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے کہ ہر مذہب اور ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں محبت ،اتحاد و یگانگت کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور عداوتوں کو بھلا کر آپس میں شیروشکر ہو جائیں۔اس سلسلے میں بنیادی ذمہ داری علماء کرام ،مذہبی سکالر،سیاسی وسماجی شخصیات،سول سوسائیٹی اور معاشرے کے تمام لوگوں کی ہے۔ہم سب اتحاد بین المذہب اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے تجدید عہد امن کے سلسلے میں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،مولانا علی محمد صدیقی،سید احسن حسین شمسی،قاری نورالحسن،مولانا غلام یاسین راہی ،مولانا ابوبکر اور جرنلسٹس نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈی ای او نے کہا کہ نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سایئکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ڈی پی او نے کہا کہ یہ امن کا ضلع ہے۔یہ مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔تمام علماء کرام کو چاہئے کہ وہ بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں۔
تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھیں چوہدری مختاراحمد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھیں۔ہم سب اتحاد بین المذہب اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنرراجن پور چوہدری مختاراحمد نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ تحصیل سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی راجن پور،ایس ایچ او اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی ایس پی نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پولیس افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دئیے گئے ہیں۔اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی جاری ہے۔
متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کور منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرنے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس،جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور انہوں نے کہا کہ علماء کرام اخوت اور بھائی چارے کا درس دیں۔ڈی سی او نے محکمہ صحت،ریسکیو1122،پولیس،واپڈا،سول ڈیفنس،ٹی ایم ایز کو ایمر جنسی کی صورت میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔اور انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ہر قسم کی ادویات موجود ہونی چاہیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے جلوس کے راستوں کا معائنہ کرنے کے لئے کوٹ مٹھن،راجن پور،فاضل پور کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ورکس،فنانس،زراعت ،صحت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
راجن پورڈسٹر کٹ ہسپتال میں گند گی کے ڈھیر ہیلتھ افسران کی سر ز نشن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ،ناقص صفائی کے انتظامات دیکھ کر متعلقہ ذمہ دار ہیلتھ آفیسران کی سرزنش کی،اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔میں دوبارہ وزٹ کروں گا ۔حالات بہتر نہ ہوئے تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈی سی او نے ای ڈی او صحت اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں کھڑی ناکارہ سرکاری گاڑیوں کی فوری نیلامی کی جائے اور فالتو سامان فوری طور پرصاف کیا جائے۔مزید ا نہوں نے کہا کہ عوام کو مفت علاج معالجہ کے لئے ادویات فوری طور پر خرید کریں۔ڈی سی او نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی شکایت پر ایم ایس کو احکامات جاری کئے۔بعد ازاں ڈی سی او نے آر ایچ سی کوٹ مٹھن کا بھی دورہ کیا ،وہاں پر صفائی کا اچھا نظام دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔اور رہائشی کوارٹر ز کا بھی دورہ کیا اور ان کی مرمتی کی ہدایت جاری کیں۔
Tuesday, 20 October 2015
،دریائے سندھ پر کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے درمیان بے نظیر شہید پل کی تعمیر سست روی کاشکار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،دریائے سندھ پر کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے درمیان بے نظیر شہید پل کی تعمیر سست روی کاشکار ،2014 ء میں تکمیل ہو نے والا پل اب 2017 میں مکمل ہوگا ،پل کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کودور کیا جائے دونوں اضلاع کی عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان اور راجن پور سمیت جنو بی پنجاب کے کئی اضلاع دریائے سندھ حائل ہو نے سے ایک دوسرے سے جدا ہیں سابق گورنر پنجاب سردار عبدالرب نشتر نے تقریباً ساٹھ سال قبل کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ پراس پختہ پل کاافتتاح کیا مگر پل تعمیر نہ ہوا سا بق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں سے ساڑھے پا نچ ارب روپے کی لاگت سے اس پل کی تعمیر کا کام چار سال قبل شروع کیاگیانیشنل ہائی وے نے اس پل کو گذشتہ سال 2014تکمیل کر نے کااعلان کیا تھا مگر این ایچ اے کی جانب سے مناسب ما نیٹر نگ نہ ہو نے سے اس پل کی تعمیر سست روی کاشکار ہو گئی تعمیراتی کمپنی کے ریذیڈ نٹ انجیئنر عبدالستار بلوچ نے سوال کر نے پرگفتگو کے دوران بتلایا کہ سڑک کی تعمیر میں راستے میں آنے والے گھر رکاوٹ تھے جو اسسمنٹ آفیسر کے نہ ہو نے سے تاحال ان مالکان کو گھروں اور زمین کے واجبات ادا نہ ہوسکے تھے اب این ایچ اے نے یہاں آفیسر تعینات کردیا ہے جس سے پل کی تعمیر کاکام تیزی سے دو بارہ شروع ہوجائیگااب یہ پل 2017 میں مکمل ہوگا اس حوالے سے ڈی سی اوظہور حسین گجر نے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد کیا جس میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین مزاری ،تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہوئے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت ڈی سی او کو بے نظیر پل بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔
پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہےسردار محمدیوسف گبول
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق اُمیدوار صو بائی حلقہ 249 سردار محمدیوسف خان گبول نے کہا ہے کہ شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو کے قافلہ پر اٹھارہ ستمبر کے روز کراچی میں حملہ کر کے جمہوریت کو ختم کر نے کی مذموم کوشش کی گئی جس میں اللہ تعالیٰ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو محفوظ رکھا مگر دشمنان جمہوریت اپنے مذموم عزائم میں بالاخر کامیاب ہوئے ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں پی پی پی عہدیداران اور کار کنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہو ریت کے لئے جتنی قربانیاں پی پی پی نے دیں اتنی کسی سیاسی جماعت نے نہیں دیں اب بھی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کوجاری رکھیں گے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور اُن کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفر جاری رکھا جائیگا اس موقع پر ہاشم خان گبول، عبدالخالق ،عبداللہ خان گبول، وسیم احمد سمیت سینکڑوں کار کنان موجود تھے ۔
نا جا ئز اسلحہ اور اشتہا ر ی ملز ما ن کے خلا ف اپر یشن کلین اپ جا ر ی ہے پر و یز خا ن احمد انی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تھا نہ صدر را جن پور کی حد دو میں گشت کا نظا م انتہا ئی سخت کر د یئے گئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او صدر را جن پور پر و یز خا ن احمد انی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ نا جا ئز اسلحہ اور اشتہا ر ی ملز ما ن کے خلا ف اپر یشن کلین اپ جا ر ی ہے انہو ں نے کہا کہ گشت نظا م موثر بنا نے کے مثبت نتا ئج بر آ مد ہو ئے ہیں علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا نا میرامشن ہے انہو ں نے کہا کہ مجرم چا ہے کتنا ہی با اثر نہ ہو قانو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا اس مو قع پر اے ایس آ ئی شا ہ نواز اور محر ر محمد اسلم بھی مو جو دتھے
شہر ی اتحا د و گر وپ را جن پور کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار ادا کر یگا چو ہد ری مسعو د اختر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شہر ی اتحا د و گر وپ را جن پور کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار ادا کر یگا عوا م تبد یلی چا ہتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر شہر ی اتحا د و گر وپ کے چیئر مین چو ہد ری مسعو د اختر نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جا گیر دار انہ سسٹم نے67 سالو ں سے ضلع را جن پور کی مظلو م عوا م کو اپنے تسلط میں جکڑ ر کھا ہے مگر عو ام اب با شعور ہو چکے ہیں اور تبد یلی کے خو اہاں ہیں انہو ں نے کہا کہ عوا م کے دن را ت کے تحفظاور ان کی فلا ح و بہو د کے لئے شہر ی اتحا د گر وپ بنا یا گیا ہے جو را جن پور کی عوا م کے لئے نیک شگو ن ثا بت ہو گاشہر ی اتحا د گر وپ کے آ ر گنا ئز اور سنیئر صحا فی راؤ ریا ض احمد سا جد نے کہا کہ کہ را جن پور کے عوا م کے مسا ئل حل کر نا ہما ر ے گر و پ کا مشن ہے بلد یا تی الیکشن میں شہر ی گر وپ بھر پو ر کا میا بی حا صل کر یگا انشا ء اللہ چیئر مین شہر ی اتحا د گر وپ کے پلیٹ فا رم سے منتخب ہو گا اس مو قع پر چو ہد ری ما جد مسعو د و دیگر افر اد بھی مو جو د تھے
عا شو ر ہ محر م کے دورا ن پو ر ے علا قہ میں سیکو رٹی بڑ ھا د ی گئی ہے سلطا ن محمو د قریشی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جرا ئم کا خا تمہ ہما ر ی او لین تر جیح ہے منشیا ت فر و شوں اور جو ار یو ں کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈا ؤ ن جا ر ی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او عمر کو ٹ سلطا ن محمو د قریشی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ عا شو ر ہ محر م کے دورا ن پو ر ے علا قہ میں سیکو رٹی بڑ ھا د ی گئی ہے فر قہ وارانہ کشید گی میں ملو ث عناصر کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا انہو ں نے کہاکہ پو لیس عوا م کے جا ن و ما ل کی محا فظ ہے شر یف اور پر امن شہر ی ہما ر ے لئے قا بل احتر ام ہیں جبکہ سما ج د شمن اور غنڈ ہ عناصر کے خلا ف قانو ن کا آ ہنی شکنجہ تیا ر ہے انہو ں نے کہا کہ عوا م کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر نا پو لیس کے فر ائض میں شا مل ہے اس موقع پر ملک الطا ف حسین کھیا را ،ASI کلیم اللہ سب انسپکٹر ،وز یر احمد چا نڈ یہ اور محر ر عبد الحفیظ بھی مو جو د تھے
ٹر یفک پو لیس کے زیر اہتما م ایجو کیشن پر و گرا م کا جا ئزہ لیا رسو ل بخش ڈینہ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) گذ شتہ روز انچا ر ج ٹر یفک پو لیس ملک رسو ل بخش ڈینہ نے ٹر یفک پو لیس کے زیر اہتما م ایجو کیشن پر و گرا م کا جا ئزہ لیا اس دورا ن انہو ں نے ٹر یفک پو لیس کے ایجو کیشن پر و گر ام کی مکمل کا ر کردگی کا تفصیلی معا ئنہ کیا انہو ں نے اپنے خطا ب میں رو ڈ سیفی ،طلبا کو بر یفنگ اورٹر نسپو رٹر ز کو ٹر یفک قوا نین سے آ گا ہی جیسے پر و گرا م کی کا ر گر د گی پر اطمینا ں کا اظہا ر کیا اورانہو ں نے کہا کہ نا ئب انچا ر ج ایجو کیشن پر و گرا م ٹر یفک پو لیس ملک حسن ر ضا کھیا را اور ان کی ٹیم ر حمت علی شا ہد ،محمد گل ،اصغر علی ما ڑ ھا ،احسن فر ید ،ظہیر احمد سو لنگی ،عا مر عبا س شاہ ،حا فظ محمد علی کی کا ر کردگی انتہا ئی بہتر ین اور تسلی بخش ہے اس پر و گرا م کے تحت ٹر یفک قو انین کے متعلق عو ام کو شعو ر آ گا ہی حا صل ہو ر ہی ہ
علا قہ کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار اداکر رہے ہیں محمد اسحا ق در یشک
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیا تی الیکشن میں در یشک گر وپ انتہا ئی مضبو ظ پو ز یشن میں ہے سر دار نصر اللہ خا ن در یشک کے نا مز دکر دہ تما م امید وار کا میا ب ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر نو جوان سیا سی و سما جی ر ہنما محمد اسحا ق خا ن در یشک نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہاکہ سا بق چیف و ہیپ قو می اسمبلی سر دار نصر اللہ خا ن در یشک اور ایم پی اے بیر سٹر سر دار علی ر ضا خا ن در یشک علا قہ کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار اداکر رہے ہیں اپنے دوراقتدا رمیں دو نو ں رہنما ؤ ں نے علا قہ میں بھر پور تر قی کا م کر ائے را بطہ سٹر کیں ،عوام کے لئے نو کر یا ں اور دیگر تر قیا تی کا م سر دار نصر اللہ خا ن در یشک کی مر ہو ن منت ہیں انہو ں نے کہا کہ بلد یا تی الیکشن میں مخلص اور دیا نتدار لو گ آ گے آ ئیں گے وفا پر ست اور طو طا چشم عناصر اپنی مو پ آ پ مر جا ئینگے انہو ں نے کہا کہ نصراللہ خا ن در یشک گر وپ ضلع را جن پور میں چٹا ن کی طر ف مضبو ط ہے اس مو قع پر محمد اقبال خا ن در یشک ،محمد عمرا ن در یشک ودیگر افرا د بھی مو جو د تھے
Saturday, 17 October 2015
بے نظیر برج کی تعمیر جا ری، سٹیل پل نو میبر سےکھو لنے کا فیصلہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 6ارب روپے کی لاگت سے 2016ء تک دو اضلاع راجن پور اور ضلع رحیم یار خان کو ملانے والا بے نظیر برج کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔جبکہ کشتیوں کا سٹیل پل نومبر میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔اور رودکوہی کے پانی کو دریا تک لے جانے کے لئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ،صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لٹریسی پنجاب عاطف حسین خان مزاری،ریزیڈنٹ انجینئر بے نظیر برج عبدالستار بلوچ،ای ڈی اوز،ڈی اوز،ایکسیئن رودکوہی،جرنلسٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ بے نظیر پل کی تعمیر سے ضلع راجن پور اور ضلع رحیم یار خان کی عوام کو سفری سہولیات کے علاوہ ضلع کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔مزید انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے ضلع کی پسماندگی دور ہو گی۔اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو بہت جلد دور کر لیا جائے گا۔ڈی سی او نے کہا کہ فخر بند کی توسیع سے کوٹ مٹھن اور ملحقہ آبادی محفوظ ہو جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں اصغر جلبانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خوراک ، زراعت ،صحت اور لائیو سٹاک پیداواری استعداد کو بڑھانے میں کوشاں ہے۔اسی طرح محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور ضلعی فوڈ اتھارٹی کھیت سے باورچی خانے تک خالص اور معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ڈی اوز اور دیگر مقررین نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خوراک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف شعبوں کے اشتراکی عمل سے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔ ان اداروں میں محکمہ خوراک،زراعت،صحت،فلاح و بہبود اور تعلیم شامل ہیں۔تاکہ غذائی عدم تحفظ کو کم کیا جاسکے۔یہ سیمینار ہیلپ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور آخر میں عوام میں آگاہی کے لئے واک بھی کی گئی۔
ضلع سطح پر ایمر جنسی ریسپا نس ٹیموں کی تشکیل اور تربیت کامقصد ڈیزاسسٹرز کے دوران نقصا نات کی شرح کو کم سے کم کر نا ہے ساجد نعیم خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیویٹ ڈیزاسسٹر منیجمنٹ کے بریگیڈئیر ساجد نعیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سطح پر ایمر جنسی ریسپا نس ٹیموں کی تشکیل اور تربیت کامقصد ڈیزاسسٹرز کے دوران نقصا نات کی شرح کو کم سے کم کر نا ہے این آئی ڈی ایم نے مختلف اضلاع میںیہ پراجیکٹ شروع کیا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے مقا می ہوٹل میں چار روزہ ٹریننگ کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ ضلع حکو مت کی مشاورت سے مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل ایمر جنسی ریسپانس ٹیم ڈیزاسسٹرز کے مواقع پر ضلع حکو مت کی معاونت کے طور پر کا م کرے گی اس موقع پر ٹریننر وسیم احمدکا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں قدرتی آفات آتی ہیں مگر بہتر تربیت اوروسائل کے باعث اُن ممالک کے عوام نقصانات سے محفوظ رہ جاتے ہیں اس ٹر یننگ میں ہمقدم ویلفئیر فاؤنڈیشن ،جذبہ فاؤنڈیشن سمیت جام پور اور روجہان سے سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔
علاقہ کے عوام کی خدمت اُن کا خاندانی ورثہ ہےمحمدصدیق دریشک
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سا بق ممبر صو بائی اسمبلی پی پی پی سردار امان اللہ خان دریشک کے فرزندواُمیدوار برائے چئیر مین یو نین کو نسل کوٹلہ خان محمد سردار محمدصدیق خان دریشک نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کی خدمت اُن کا خاندانی ورثہ ہے پہلے بھی ہمارے والد نے اس علاقہ کے عوام کی خدمت کی، اب بھی عوا می خدمت کاسفر جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے کوٹلہ خان محمد نے عوام کے ایک کٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ بطور ممبر صو بائی اسمبلی اُن کے والد نے اس دیہات میں سڑکوں کا جال بچھایا گھر گھر بجلی پہنچا کر روشن کیا اب وہ منتخب ہوکر اس علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے اُن کا کہناتھا کہ عوام کسی ایسے شخص کوووٹ نہ دیں جو انتخاب کے بعد اُن کی بات نہ سنے بلکہ ایسی شخصیت کاانتخاب کریں جو اُن کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکے اُن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ اس علاقہ کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
روجہان مزاری میں بااثر افراد کا غریب خاندان پر بے گناہی ثابت کر نے کے لئے بھاہ پانی رسم سے گذرنے کے لئے دباؤ ، سراپاء احتجاج
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور کے علاقہ روجہان مزاری میں بااثر افراد کا غریب خاندان پر بے گناہی ثابت کر نے کے لئے بھاہ پانی رسم سے گذرنے کے لئے دباؤ ،انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں،غریب خاندان سراپاء احتجاج ،جا نی ومالی تحفظ فراہم کیا جائے تفصیلات کے مطابق روجہان مزاری کے موضع خیر پور بمبلی کے رہائشی 80سالہ بزرگ وڈیرہ سید بخش کے نوجوان عزیزشاہ مور پر ملزمان اختیار،اسمعیل قوم ٹبرا نی نے پیٹر انجن چوری کا بہانہ بنا کردباؤ ڈالا کہ اُس کی قوم کا بزرگ وڈیرہ سید بخش چوری کی بے گناہی ثابت کر نے کے لئے حلف دے جس پر متاثرہ خاندان نے حلف دینے کے لئے بیٹھک کی تو بااثر افراد عبداللہ،فیض محمد اورعزیز اللہ نے دباؤ ڈالناشروع کردیا کہ پانی کے تالاب میں بیٹھ کر اپنی بے گناہی ثابت کریں وڈیرہ اور اس کے رشتہ داروں کے مطابق ملزمان شرط پوری نہ کر نے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں حیلوں بہانوں سے اُن پر حملہ آور ہورہے ہیں متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ بزرگ وڈیرہ سانس کی بیماری میں مبتلاہے اگراسے پا نی میں ایک سکینڈ کے لئے بٹھایا گیا تواس کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے الزام کی ہر صفائی دینے کوتیارہیں جبکہ ملزم فریق نے اُن کی دو گائے بھی چوری کررکھی ہیں جوانہوں نے چوری کرناتسلیم کی مگر تاحال واپس نہ کی ہیں پولیس ملزمان کوگرفتار کرے اور ان سے مسروقہ گائیں واپس دلوائے جبکہ بھاہ پانی کی رسم قانوناً جرم ہے مگر بااثر افرادان پر اس رسم کے ذریعہ بے گناہی ثابت کر نے کے لئے دباؤ ڈا ل رہے ہیں متاثرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے جا نی ومالی تحفظ کی اپیل کی ہے ۔
حکومت خواتین کی ترقی اور ان کو ہنر مند بنانے میں کوشاں ہے سلطانہ ظہور
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت خواتین کی ترقی اور ان کو ہنر مند بنانے میں کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے صنعت زار محکمہ سوشل ویلفیئر کی فسٹ فلور عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ا و سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد،میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہداور دیگر متعلقہ خواتین نے شرکت کی۔ بیگم ڈی سی اونے کہا ہے کہ یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز نے کہا ہے کہ اس عمارت میں وزیر اعظم کے پروگرام یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت کلاسسز لگائی جارہی ہیں ۔جس میں شعبہ ڈریس میکنگ،ہینڈ مشین اینڈ ہینڈ ایمبرائڈری اور بیوٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر نے محکمہ سوشل ویلفیئر تحصیل جام پور کے دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہمحکمہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر اے سی جام پور قمر الزامان قیصرانی،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ ،میڈیکل سوشل ویلفیئر نادیہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اونے دورہ کے دوران محکمہ کے مسائل سنے اور احکامات جاری کئے۔جام پور ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفس اور میٹرنٹی ہوم کی مرمتی اور چاردیواری کے فوری طور پر تعمیر کے ای ڈی او فنانس کو احکامات جاری کئے۔
ہلال احمر تحصیل جام پور میں صحت اور تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہلال احمر تحصیل جام پور میں صحت اور تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپنا پورا تعاون کرے گی۔جام پور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ یہ ضلع ایک پسماندہ ہے یہاں پر ہر سال دو طرح کے سیلاب آتے ہیں ۔جس سے جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں ۔اس سیلاب سے نہ صرف انسانی آبادی بلکہ جانور اور فصلات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ہلال احمر کے برگیڈیئر (ر)عبدالہادی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایک ارب روپے سیلاب متاثرین کے علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود(تعلیم و صحت) پر خرچ کرے گی۔
حکو مت کو ہیلتھ کیئر پر خطر ہ فنڈ ز خر چ کر نا پڑ تا ہے مسٹر نجیب اسلم
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پا کستا ن میں ہر سال ایک ہز ار میں سے 104 بچے صا ف پینے کاپا نی نہ ملنے سے مر جاتے ہیں اس طرح ہبیا ٹا ئٹس اورہضہ سے بھی بڑی تعدا د میں لو گ مر تے ہیں جبکہ حکو مت کو ہیلتھ کیئر پر خطر ہ فنڈ ز خر چ کر نا پڑ تا ہے حکو مت پنجاب صو بہ بھر میں گند ے پا نی کے جھو ہڑ وں کے خا تمہ کے لئے سا ڑ ھے چا ر ار ب رو پے خر چ کر ر ہی ہے یہ با ت ڈا ئر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ اینڈ کمیو نٹی ڈوپلیمنٹ پنجا ب مسٹر نجیب اسلم نے ہیلتھ فا ؤ نڈ یشن کے زیر اہتما م ویسٹ واٹر کے دو با رہ استعما ل پر ایک سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب د نیا پو ر میں ویسٹ واٹر کا ایشیا ء بھر میں دوسرا پر اجیکٹ تیارہے جس سے200 گھر و ں کو گیس کی فرا ہمی بھی کی جا ئیگی اور دنیا پو ر کے اس گا ؤ ں کو عا لمی سطح پر مثالی گا ؤ ں بنا یا جا ئے گا سیمینا ر میں میز با نی کے فرا ئض ہیلپ فا ؤ نڈ یشن کی ڈسٹر کٹ منیجر ر خسا نہ مبا ر ک نے انجام د یئے اور یو نین مٹھن کو ٹ میں ہیلپ فا ؤ نڈ یشن کے ویسٹ واٹر پرا جیکٹ پر بر یفنگ بھی د ی پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سے حسینہ کو ثر اور عمر ان کنو ر نے بھی اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا سما جی کا ر کن مشتا ق ر ضو ی اور پر یس کلب کے چیف کو ارڈ نیٹر سید عا شق حسین بخا ر ی نے کر ہ ار ض پر پا نی کی اہمیت پر رو شنی ڈالی اس سیمینا ر میں پر یس کلب کے صدر انجینئر امجد فا روق ،ضلعی افسر زرا عت محمد اسلم ،ضلعی آفیسر جنگلا ت طلعت عبا س اور ٹی ایم اے منو ر عباس مستو ئی اور را ؤ صغیر حسن ایڈ ووکیٹ نے خصو صی طو رپر شر کت کی جبکہ ویلجز کیمٹیو ں کے ارا کین ،کسا نو ں ،اہلکا ران ٹی ایم اے اور خو اتین نے ہی بڑ ی تعد اد میں شر کت کی
Thursday, 15 October 2015
راجن پور شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہری کی آمدورفت معطل کردی شہری پریشان صدر بازار سے گذر نے سے قاصر شہریوں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہری کی آمدورفت معطل کردی شہری پریشان صدر بازار سے گذر نے سے قاصر ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں اور تجاوزات کے خاتمہ میں کردار ادا کریں ان خیالا ت کااظہار شہریوں محمد نعمان ،منیر احمد ،وسیم اختر ،عبیداللہ ،جلیل احمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ دو کانداروں کی بجائے ہتھ ریڑ ھی بانوں نے صدر بازار کو بند کررکھا ہے ضلعی انتظا میہ اور تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹر یشن راجن پور لوگوں کی آمدورفت میں رُکاوٹ بننے والے ہتھ ریڑ ھی والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ان کے لئے علیحدہ جگہ مختص کریں تاکہ چوڑے بازار پھر سے کُشادہ ہوں اور شہریوں کا گذر باآسا نی ممکن بنایا جاسکے ۔
جو اُن کے مسائل ومشکلات کے حل میں ممدومعاون ثابت ہو اور علاقہ کی ترقی میں کردار ادا کرے محمداسحاق خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اُمیدوار کونسلر وارڈ نمبر 12میونسپل کمیٹی راجن پور محمداسحاق خان نے کہا ہے کہ عوام باکردار شخصیات کا چناؤ کریں اور ووٹ دیتے وقت مستقبل کا ضرور سوچیں ایسے اُمیدواروں کا انتخاب کریں جو اُن کے مسائل ومشکلات کے حل میں ممدومعاون ثابت ہو اور علاقہ کی ترقی میں کردار ادا کرے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ایک کار نر میٹنگ کے دوران کیا جس میں محلہ لانگ کالونی ،محلہ عید گاہ کالو نی کی سیاسی وسماجی شخصیات شریک تھیں اُن کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر اس نوآباد علاقہ کو ترقی یافتہ بنائیں گے اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے اس موقع پر عبدالستار خان گبول،محمد اقبال خان گبول، منیر احمد لانگ ،عبدالرحیم بھٹی ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک گروپ کے کئی اُمیدوار آمنے سا منے آگئے ہیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیاتی اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا ریٹر ننگ آفیسران کے معاون اہلکار اُمیدواروں کا فون کر کے سروسز فراہم کر نے والے محکموں کااین اوسی مانگتے رہے اس طرح فائل کی تکمیل کی جاتی رہی آج بروز بدھ اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جس کے بعد نشا نات الاٹ کئے جائیں گے میو نسپل کمیٹی راجن پور کے وارڈ نمبر 6 ،وارڈ نمبر 1 اوروارڈ نمبر 11 کے چار اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں میو نسپل کمیٹی کے کئی وارڈز میں مسلم لیگ ن اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک گروپ کے کئی اُمیدوار آمنے سا منے آگئے ہیں بلدیاتی انتخابات کی بار بار معطلی کی وجہ سے تاحال اُمیدواروں کا جوش وخروش دیکھنے کو نہ ملا ۔
پولیو فری ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہا ہے ڈاکٹر فیاض کریم لغاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پولیو فری ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہا ہے شہری پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت کاساتھ دیں پولیو کے ساتھ ساتھ ای پی آئی پرو گرام کے تحت نوزائیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکہ جات بھی بروقت لگوائیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ای ڈی او آفس سے رابطہ کریں ان خیالات کااظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ضلع راجن پور چار سالوں سے پولیو فری ہے یہ سب محکمہ صحت کے آفیسران اور اہلکاروں کی ٹیم ورک اور محنت سے ممکن ہوا ہے انشاء اللہ اس اعزاز کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کودور کیا جارہا ہے اس حوالے سے ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو خالی آسا میوں کے لئے انٹرویو کئے جارہے ہیں تاکہ عوام الناس کو مشکلات کاسا منا نہ کر نا پڑے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبا نی ،ایم ایس ڈسٹر کٹ ہسپتال ڈا کٹر امجد علی ہاشمی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی ودیگر آفیسران موجود تھے
جام پور شہر کو جدید طرز کے ساتھ خوبصورت بنایا جا رہا ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جام پور شہر کو جدید طرز کے ساتھ خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کسی قسم کی حائل رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔تحصیل جام پور میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے تحصیل جام پور میں سٹی پیکج کے حوالے سے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی ڈی پی او عدیل خان،ایکسئین پبلک ہیلتھ ،واپڈا،ٹیلی فون ،ایس ڈی او ہائی وے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جام پور شہر کے سیوریج کا نظام،روڈزدیگر منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور میٹیریل کی کوالٹی بہتر ہونی چاہئے۔ڈی سی او نے اے سی جام پور کو ہدایت کی کہ ناجائز تجاوزات بلا تفریق فوری طور پر ہٹائے جائیں ۔شہریوں کے اعتماد کو بہتر بنا کر وزیراعلیٰ کے وثرن کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او نے ڈیمس گیٹ،کوٹلہ روڈ،سون واہ روڈ،ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔
صر ف قد رتی ہی نہیں غیر قد ر تی خطرا ت بھی لا حق ہیں
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)2005 ء کے زلز لے میں ایجوکیشن سسٹم شد ید متا ثر ہوا تھا اور اس دورا ن 18 ؍ہزار معصو م طلبہ اور900 ؍ ٹیچر ز شہید ہوئے تھے جبکہ گذشتہ بر سوں کے دورا ن سیلا ب اور دیگر قد ر تی آ فا ت سے تعلیمی ادار ے اور ان کی بلڈ نگز کو بھی شد ید نقصا ن ہو ا تھا آ فا ت سے نمٹنے کے لئے تعلیمی اداروں میں استعد ادکا ری کا سلسلہ شر وع کیا جا ر ہا ہے یہ با ت نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ڈیزا سسٹر مینجمنٹ پا کستا ن کے سر براہ بر یگیڈ سا جد نعیم نے گذ شتہ روز مقا می ہو ٹل سیفی سکو لز پر و گرا م کے سلسلے میں اسا تذ ہ کی دو روز ٹر نینگ کے اختتا می سیشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی انہو ں نے بتا یا کہ سکو لو ں میں آ فا ت سے نمٹنے اور نقصا ن کو کم سے کم کر نے کے لئے ابتدا ئی طو رپر اضلا ع میں ٹر نینگز کا سلسلہ شرو ع کیا گیا ہے کیو نکہ حکو مت پا کستا ن یہ با ت شد ید سے محسو س کی ہے کہ مستقبل کے خطر ات اور آ فا ت سے بز د آ زما ہو نے کے لئے مستقبل کے معما رو ں کو آ فا ت سے نمٹنے کی تر بیت دینا از حد ضر رو ی ہے اور آ ج پا کستا ن کو صر ف قد رتی ہی نہیں بلکہ غیر قد ر تی خطرا ت بھی لا حق ہیں این آئی ڈی ایم کے زیر اہتما م ٹر نینگ کے پہلے روز مسٹر و سیم کیپسی بلڈ نگ اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر کا ظم رضانے اسا تذ ہ کو تر بیتی لیکچرز د یئے ٹر نینگ میں اسا تذ ہ کرام مشتا ق ،بلا ل منشو ر ی ،ملک عبد الحمید ماڑھا ،شا ہین احمد ،چو ہدر ی محمد الیا س دیگر معلما ت اور ریسکیو کے اہلکا روں نے بھی شر کت کی ٹر نینگ کے آخر میں تر بیتی مو اد ،پو سٹر ز اور ہینڈ بکس بھی شر کا ء میں تقسیم کئے گئے
بلد یا تی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) سو یپ کر ے گی را نا مختیا ر احمد
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی کو ٹ مٹھن کے صد ر اور امید وار جنر ل کو نسلر را نا مختیا ر احمد نے گذ شتہ رو ز کا رکنا ن کی کار نر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہ بلد یا تی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) سو یپ کر ے گی اور ہر نشست سے مسلم لیگ (ن) کے امید وار بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو ں گے انشا ء اللہ انہو ں نے کہا کہ پو ری قو م وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نو از شر یف اور خا د م اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شر یف پر مکمل اعتما د ر کھتی ہے
ملک سے کر پشن اور بد عنو ا نیو ں کے خا تمے تک ملک میں معا شی استحکا م کو یقینی نہیں بنا یا جا سکتا شا ہد نو از
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سیا سی و سما جی ر ہنما شا ہد نو از نے کہا کہ ملک سے کر پشن اور بد عنو ا نیو ں کے خا تمے تک ملک میں معا شی استحکا م کو یقینی نہیں بنا یا جا سکتا انہو ں نے کہا پا ک فو ج کرپشن کی لعنت کے خا تمہ کیلئے سخت اقدا ما ت آٹھا ئے اوو ذ مہ دارا ن کو نشا ن عبرت بنا یا جا ئے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ تعمیر ا نی منصو بو ں میں ہو نے وا لی ار بو ں رو پے کی کر پشن نے ملک کو تبا ہی کے دیا نے لا کھڑ ا کیا ہے انہو ں نے کہا کہ قیا م پا کستا ن سے لے کر آ ج تک جن سر کا ری محکمو ں کے افسرا ن نے قو می دو لت کر پشن کے ذر یعے حرا م کر کے کھا ئی ہے ان کا مجا سہ کر کے ا ن کی جا ئیداروں کو ضبط کر کے قو می خز ا نے میں جمع کر ا ئی جا ئیں
پنجا ب شفا فیت اور معلو ما ت تک رسائی کا قا نو ن 2013 ء ایکٹ کی شعو ر آگا ہی مہم شر و ع کی جا ر ہی ہیں حنیف خا ن در یشک
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) یو تھ ڈو پلیمنٹ آ ر گنا ئز یشن سیا د CYAAD کے تعا و ن سے ضلع را جن پور یو نین کو نسل را جن پور (شر قی ) میں پنجا ب شفا فیت اور معلو ما ت تک رسائی کا قا نو ن 2013 ء ایکٹ کی شعو ر آگا ہی مہم شر و ع کی جا ر ہی ہیں اس پر اجیکٹ میں لو گو ں تک پیغا م پہنچا نے کیلئے یو تھ فو رم کے زیر اہتما م کھلی کچہر ی اور شعو ر آ گا ہی کی ور کشا پس کا انعقا د کیا جا ر ہا ہے تا کہ لو گو ں کو اس ایکٹ 2013 ء کی معلو ما ت تک رسائی کے با ر ے زیا د ہ سے زیا د ہ شعو ر آگا ہی فرا ہم آسکیں اور عو ام النا س کو پتہ ہو کہ ہم سے اکھٹے کے کر ٹیکسز کا زر مبا د لہ کہا ں اور کیسے خر چ کیا جا تا ہے اوراس شفا فیت ،معیا راور کر پشن کا کس حد تک خیال ر کھا گیا ہے جب تک آگا ہی و شعو ر عو ام النا س تک نہیں پہنچے گی اس وقت تک ہم اپنے حقو ق حا صل کر نے کی دوڑ میں دیگر مما لک سے پیچھے ر ہے جا ئیں گے کسی بھی ملک وقوم کی تر قی کا قیا م اس کو وقت ممکن نہیں جب تک وہ اپنے ملکی ادا رو ں لیڈ رز ،اشخا ص کا مجا سہ نہ کر سکیں یہ تما م گفتگو حنیف خا ن در یشک سر برا ہ YDOیوتھ ڈو پلیمنٹ آ ر گنا ئز یشن را جن پور نے میڈ یا کے نما ئند وں سے خصو صی ملا قا ت میں کہی
تحریک انصاف کو دھاندلی کا واویلا اور دھرنا سیاست کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے شیر علی خان گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ عوام الزامات کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اب تحریک انصاف کو دھاندلی کا واویلا اور دھرنا سیاست کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوامی وملکی مسائل کے حل میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔ این اے122 میں ن لیگ کی ایک بار پھر جیت نے ثابت کر دیا کہ عوام، وزیر اعظم میاں نواز شریف کیقیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں جن کی قیادت میں نہ صرف ملک اور عوام کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سردار ایاز صادق کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد قومی جماعت ہے جس پر عوام کو مکمل اعتمادہے اسی لیے میں نہ مانوں کی سیاست اور ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو شکست ہوئی با شعور عوام نے ضمیر کے سوداگروں اور قبضہ مافیا کو یکسر مسترد کردیاہے عوام کی حمایت سے خدمت ،شرافت اورروداری کی سیاست کو فتح نصیب ہوئی ہے اور اب ایک بار پھرسردار ایاز صاد ق نئے جذبے او رعزم کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔ شیر علی گورچانی نے کہا کہ عوام الزامات کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اب تحریک انصاف کو دھاندلی کا واویلا اور دھرنا سیاست کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوامی وملکی مسائل کے حل میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔
Monday, 12 October 2015
نا درا آفس اہلکا رو ں پر بغیر رشو ت شناختی کا رڈ نہ بنا نے کا الز ام
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جا م پور نا درا آ فس اسسٹنٹ ڈائر یکٹر حسن مسرور و اسسٹنٹ طا رق ،عد نا ن چا نڈ یہ نے ہر ایک در خو است دہند ہ سے پا نچ سے تین ہز ار فی کس وصو ل کے بغیر شنا ختی کا رڈ نہ بنا نے کی قسم کھا لی تفصیلا ت کے مطا بق درخوا ست و ہند ہ محمد یو سف جو کہ میڈ یکل کا لج کے(KEMC )لا ہو ر کا سنوڈنٹ ہے جا م پورکے ر ہا ئشی نے کہا کہ ستر رو ز قبل شنا ختی کا رڈ میں تر میم کی در خوا ست دی اور مبلغ 2300 سو ر وپے ار جنٹ فیس بھر کر ٹو کن حا صل کیا پھر تما م عمل مکمل کر نے کے بعد فارم تصد یق کر اکے جمع کر ایادیاجو کہ نا درا وا لے مقر ر ہ وقت 7 یو م میں شنا ختی کا رڈ بنا کر دینے کے پا بندتھے مگر تا حال سا ئل دفتر نا درا کے سینکڑ وں چکر لگالگا کر تھک گیا ہے شنا ختی کا رڈ مہیا نہیں کیا گیا ظلم کی انتہایہ ہے کہ متعلقہ انچا ر ج حسن مسر ور و اہلکا ران طا رق ،عد نا ن چا نڈ یہ نے ملی بھگت کر کے درخو است و ہند ہ کا شنا ختی کا رڈ فا رم گم کر دیااور ڈیٹابھی اسلا م آ با د نہیں بھیجاپھر تین ہز ار رو پے رشو ت طلب کی نہ دینے پر میرے والد محتر م کے سا تھ بدست وگریباں ہو گئے اور دفتر سے دھکے دے کر با ہر نکال دیامیر ی طر ح سینکڑ وں دور درازعلا قہ جات سے آ ئے در خوا ست و ہند گان گھنٹو ں تپتی دھو پ میں روزآنہ ذ لیل ہو کر گھر و ں کو لو ٹ جا تے ہیں انہو ں نے میرا قیمتی وقت وپیسہ،تعلیمی کیرئیر تباہ کردیا ہے میر ی حکا م با ل�آ وز یر اعظم پا کستا ن ،چیئر مین نا درا سے استد اعا ہے ایسے کر پٹ آفسیر واہلکا ران کو سخت سے سخت سزا دے کر ان کی غنڈ ہ شا ہی کو نشا ن عبر ت بنا کر عوا م النا س کے لیے آ سا نیاں پید ا کر یں۔
نظیربرج/روڈپر کام تیزی سے مکمل کیا جائے ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) موجودہ حکومت عوام کی سہولت اور بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے درمیان بنا یا جانے والابے نظیربرج/روڈپر کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کی سفری مشکلات دور ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے بے نظیربرج/ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بے نظیر برج/روڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد الطاف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ محمد ارشد،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ ،ڈی ڈی او پلاننگ محمد عدیل و محمد ضمیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر برج/روڈ کی تعمیر کا کام تقریباً55فیصدتک مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی سی او نے موجودہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ٹا ئم فریم کے اندر رہتے ہوئے، اس برج /روڈ کی تکمیل کا کام جلد مکمل کیاجائے تاکہ لوگ اپنے عزیزوں اوررشتہ داروں وغیرسے با آسانی ملاقات کر سکیں۔
Saturday, 10 October 2015
بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کلین سویپ کریگی محمد یوسف خان گبول
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ 249 پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کلین سویپ کریگی پی پی پی نے ضلع بھر میں مضبوط اُمیدوار کھڑے کئے ہیں مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی عوام اب پی پی پی کے دور کویاد کرتے ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں پی پی پی کے عہدیداروں اور کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ اندھیرے مٹانے کی باتیں کر نے والے تین سال گذر گئے مگر تاحال غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صرف کھوکھلے نعروں پر اکتفا کرتی ہے اور انتخابات جیتنے کے بعد سب وعدے بھول جاتی ہے پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام سے اپنا تعلق کبھی نہیں توڑتی پی پی پی کے عہدیدار اور کارکنان چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں ایسی منظم جماعت کو ختم کر نے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی کارکنان بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے نامزد اُمیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں اور اُن کی انتخابی مہم چلائیں اس موقع پر اسحاق خان گبول، ہاشم خان گبول، عبداللہ خان گبول، حاجی عبدالماجد خان گبول، امان اللہ اعوان ،صغیر حسن بھٹی سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔
راجن پور میں مختلف اہم انتظا می آفیسران کی پوسٹیں خالی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں مختلف اہم انتظا می آفیسران کی پوسٹیں خالی ،دیگر آفیسران کو عارضی چارج سونپ کرکام چلایا جانے لگا وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری طور پر آفیسران کی تعیناتی عمل میں لانے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ،ای ڈی اوورکس اینڈ سروسز ،ڈی او بلڈ نگز،ڈی اوسپورٹس،ڈی او لیبر،ایس ڈی او بلڈ نگز،سب انجینئرز بلڈ نگز ،اے ڈی ایل جی سمیت مختلف محکموں کے انتظامی آفیسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں ان پوسٹوں پر عارضی طور پر آفیسران کواضافی چارج سونپ کرکام چلایا جارہا ہے تاہم محکمانہ اُمور تاحال التواء کاشکار ہیں عوامی وشہری حلقوں نے حکومت پنجاب کے اربابِ اختیار سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے
راجن پور،ڈسٹر کٹ فوڈاتھارٹی کے چھا پےسے ر کنے غیر معیا ری اشیاکی دو با رہ فر وخت شروع
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ڈسٹر کٹ فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں تھم گئیں ،ناقص مشروبات ،دہی ،دودھ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء فروخت کر نے والے ایکبار پھر سرگرم ہوگئے فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے راجن پور کے شہریوں احسان ،عبدالمالک،قیصر عباس،غلام عابد دریشک ودیگر نے ڈی سی او ظہور حسین گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ راجن پور کے مختلف بازاروں میں سرعام سرخ مرچ،پسے ہوئے مصالحہ جات ،ناقص مشروبات اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی سرعام فروخت کیا جارہا ہے جس سے شہری پیٹ کے مختلف امراض کاشکار ہورہے ہیں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کاروائیوں کو دیکھ کر یہ مافیا چھپ گیا تھا مگر اب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں رکتے ہی یہ مافیا دوبارہ حرکت میں آگیا ہے شہریوں نے ڈی سی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیاست ایک مقدس پیشہ ہے چوہدری محمد نعیم ثاقب
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اُمیدوار چئیر مین میو نسپل کمیٹی چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بطور چئیر مین مارکیٹ کمیٹی وچئیر مین زکواۃ کمیٹی اُنہوں نے پہلے بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی اب بھی منتخب ہوکر علاقہ کے مسائل حل میں بھرپور کردار ادا کروں گا انشاء اللہ عوام کی اُمیدوں پر پورا اُتروں گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ سیاست ایک مقدس پیشہ ہے عوام سے دغا کر نے والے سن لیں عوام اب باشعور ہو چکے ہیں جھوٹ ،فریب کر نے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے نہ ہی عوام اب اُن کے جھانسے میں آئیں گے ۔
راجن پور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر کاکام سست روی کاشکار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر کاکام سست روی کاشکار ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نوٹس لیں اس قو می وعوامی فلاح کے منصو بے کو جلداز جلد مکمل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمدالیاس،محمد احسن ،محمد طاہر ،یوسف علی ،عبدالوحید ودیگر نے کہا ہے کہ راجن پور اور رحیم یار خان کے عوام دریا حائل ہو نے کے باعث ایک دوسرے کے اضلاع کاسفر کر نے سے قاصر ہیں دو نوں اضلاع کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں روزا نہ کی بنیادوں پر دریا عبور کر کے کٹھن سفر کر کے رشتہ داروں کے ہاں پہنچتے ہیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس پختہ پل کا افتتاح کیا اور اسے جلد از جلد تکمیل کرانے کااعلان کیا مگر پی پی پی کی حکو مت کے خاتمہ کے بعد اس پل کی تعمیر سست روی کاشکار ہو گئی جس سے دونوں اضلاع کے عوام اب مایوس ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ پختہ پل کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت کی سہولت ہوگی بلکہ علاقہ میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے نوٹس لینے اور پل کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کرانے میں کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات ،ضلع راجن پور میں اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیاتی انتخابات ،ضلع راجن پور میں اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری ہے ریٹر ننگ آفیسران محمد ارشد خان گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ،ڈی ایم او عبدالروف خان مغل نے اپنی اپنی عدالتوں میں اسسٹنٹ ریٹر ننگ آفیسران کے ہمراہ اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ اتوار تک جاری رہیگا
کچہ میں چھوٹو گینگ کےخلا ف چھٹے روز بھی اپر یشن جا د ی دو دو نوں اطر اف شد ید فا ئر نگ کا تبا دلہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) روجہان کے دریائی کچہ میں چھٹے روز بھی پولیس اور چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری ،پولیس کچی جمال کے علاقہ میں داخل ،تاہم پولیس کا میابی حاصل نہ کرسکی ہے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کے مطابق پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کھوئی ہوئی پولیس چوکیوں کا قبضہ لئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی پولیس چوکیوں کچی جمال، پکٹ نمبر ایک اور پکٹ نمبر دو کے قریب پچیس کے قریب خیموں میں چھوٹو گینگ کے ارکان جدید اسلحہ سے لیس ہیں اور مقا بلہ کررہے ہیں اس آپریشن میں رحیم یار خان اور راجن پور پولیس شریک ہیں آر پی او ڈیرہ غازیخان اور آر پی او بہاولپور نے بھی سونمیا نی (روجہان ) کے قریب پولیس کیمپ کادورہ کیا ہے واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے ان ارکان کے سروں کی قیمت نوکروڑ روپے مقرر ہے اس آپریشن میں رینجرز اہلکار بھی شریک ہیں ۔
ٹریننگ برائے حصول فریش و تجدید لائسنس زرعی ادویات 2015 فیز (2)کا شیڈول مرتب
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹریننگ برائے حصول فریش و تجدید لائسنس زرعی ادویات 2015 فیز (2)کا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 14اکتوبر سے 3نومبر 2015تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائی ہیں۔جس کے تحت ٹریننگ فیس برائے فریش لائسنس 2000روپے جبکہ تجدید لائسنس فیس500روپے ہے۔تربیتی پروگرام محکمہ زراعت کے دفتر کے ٹریننگ ہال میں 5نومبر سے 19نومبر فریش لائسنس اور 24نومبر سے 26نومبر تک تجدید لائسنس کے امیدوار ان کی ٹریننگ ہو گی۔ضلع راجن پور کے سکونتی حضرات میٹرک کی سند ،شناختی کارڈ ،سابقہ زرعی ادویات کے لائسنس کی نقول،سابقہ ٹریننگ سرٹیفیکیٹ اور اپنی 3 تصاویرتصدیق شدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر میں جمع کرائیں۔
ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ایئزڈ ہو چکا ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ایئزڈ ہو چکا ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات کافی حد تک دور ہو گئی ہیں ۔اس حوالے سے عوام کی سہولت کے لئے 3سینٹرز قائم کردئے گئے ہیں۔ ان سینٹروں میں اپنے گوشوارے اور انتقالات چیک کر سکتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرایئزیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق،تحصیل داروں اور متعلق ریونیو افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام اب تک 85فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام بہت جلد مکمل کر انے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی سی او نے تما م متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام نہایت شفاف طریقے اور پوی ایمانداری سے مکمل کیا جائے۔
Friday, 9 October 2015
عمر ا ن ستا رہمیشہ اصو لو ں کی سیا ست کی عا بد علی کھر ل
را جن پور (ڈٖسٹر کٹ رپورٹر ) بلد یا تی الیکشن وارڈ نمبر 2میں امید وار جنر ل کو نسلر پی ٹی آ ئی محمدعمر ا ن ستا ررحما نی ایڈووکیٹ سے بہتر کو ئی امید وار نہیںیہ با ت سنیئر سیا ست دا ن و رہنما در یشک گر و پ حا جی عا بد علی کھر ل نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی انہو ں نے کہا کہ محمد عمرا ن ستا ر رحما نی ایڈ وو کیٹ جیسا لیڈ ر بے با ک ،با عمل ،دیا نت دار ،خیر خوا ہ ،تعلیم یا فتہ پھر کبھی بھی نہیں آسکتا انہو ں نے ہمیشہ عوا م کی خد مت نیکی کے جذ بہ کے سا تھ کی اور ہمیشہ اصو لو ں کی سیا ست کی ان کے فیصلہ جا ت سے آج بھی لو گ خو ش نظر آتے ہیں اور مخا لف کو چا روں خا نے چت ر کھنے کی پو ری صلا حیت ر کھتے ہیں محمد عمرا ن ستا ر ر حما نی ایڈ وو کیٹ وارڈ نمبر 2 کی تما م بر ادر یو ں کیلئے فخر ہیں اور و ہ مستقبل کا انشا ء اللہ چیئر مین ہو گئے اس موقع پر تنو یر احمد کھر ل ،محمد عا مر کھر ل ،محمد عمرا ن کھر ل و دیگر مو جو د تھے
Wednesday, 7 October 2015
را جن پور ، ڈرا ئیو نگ لا ئسنس بر انچ نے نیم معذ ور افر اد کے ڈر ائیو نگ کاحق ختم کرد یا
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹر یفک پو لیس ڈرا ئیو نگ لا ئسنس بر انچ نے نیم معذ ور افر اد کے ڈر ائیو نگ کا حق ہد ف کرلیاخو ددار ی سے کما کر کھا نے وا لے معذور افر اد کے گھر وں کے چو لھے ٹھنڈ ے پڑ گئے تفصیلا ت کے مطا بق پنجا ب بھر کے تما م اضلا ع بشمو ل صو با ئی دارالحکو مت لا ہو ر میں بھی معذ ور افرا د کا خصو صی خیا ل ر کھتے ہو ئے آٹو ڈرا ئیوو ہکلیز کیلئے ڈر ا ئیو نگ لا ئسنس کا اجرا ء کیا جا ر ہا ہے جبکہ ضلع را جن پور کے ڈی ایس پی ٹر یفک چو ہد ر ی خا لد سے معذ ور افرا د کے ڈرا ئیو نگ لا ئسنس کاکہا گیا تو انہو ں نے دی گئی درخوا ستیں کو مستر د کر تے ہو ئے کہا کہ معذ ور افر اد کے ڈرا ئیو نگ لا ئسنس اجرا ء کی اجا ز ت نہیں دے سکتے جبکہ حکو مت پا کستا ن کے قا نو ن میں واضح شقیں مو جو د ہیں جس میں وا ضح طو ر پر لکھا گیا ہے کہ معذ ور افرا د جو کہ میڈ یکلی ڈر ائیو نگ کے لیے فٹ ہو ں آ ٹو اور منیول و ہکلیز چلا سکتے ہو ں ان افرا د کو ڈرائیو نگ لا ئسنس کا حق حاصل ہے مگر یہا ں کے ڈ ی ایس پی ٹر یفک چو ہد ر ی خا لد کی کچھ اپنی ہی تختِ شا ہی ہے ان کے اس اقد ام کی و جہ سے کئی معذ ور افر اد کے گھر وں کے چو لھے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں جو کہ معذ ور ی ہو نے کے با و جود بھی اپنی خو دداری سے کما کر ڈرا ئیو نگ کے ذ ر یعے اپنے بیو ی، بچو ں کا پیٹ پا لتے ہیں اور کسی سے بھیک نہیں ما نگتے ہیں ان تما م افراد نے میڈ یا کے نما ئندوں کو اپنا احتجا ج ر یکا ر ڈ کر ا تے ہو ئے ڈ ی ایس پی ٹر یفک کے اس حکم کی پر روز مذ مت کی اورحکا م با لآ وبا لخصو ص خا د م اعلی پنجا ب میاں محمد شہبا ز شر یف سے اپیل کی ہے کہ دو سر ے تما م اضلاع کی طر ح ضلع را جن پور کو بھی معذ ور افر اد کے لیے ڈرائیو نگ لا ئسنس کے اجر اء کی اجا ز ت دی جا ئے تا کہ معذ ور افرا د اپنے بیو ی ،بچو ں کا با عز ت رو ز گا ر کے ذ ر یعے پیٹ پا ل سکیں
راجن پور،نئے ایجوکیٹرز کو 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملی گھروں میں فا قے شد یدپر یشان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نئے بھرتی ایجو کیٹرز 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے ،اب تو سکول آنے جانے کا کرایہ بھی نہیں ،ڈی سی او راجن پور تنخواہ دلوا نے میں کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ساڑھے چھ سو کے قریب مردوخواتین اساتذہ بھرتی کئے گئے جنہوں نے مئی میں حاضری دے کر محکمہ تعلیم میں شمو لیت اختیار کرلی تھی ان ایجو کیٹرز کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ایجو کیٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران کا کہنا ہے کہ ضلعی حکو مت نے فنڈز جاری کرنا ہیں جس کے بعد ہی اُنہیں تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ ڈی ایم او عبدالروف مغل نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران بتلایا کہ اُن کی اسناد کی یو نیورسٹیوں سے تصدیق کے بعد ہی ضلعی حکو مت محکمہ تعلیم کے لیٹر پر تنخواہیں جاری کرے گی اب محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ وہ جلدازجلد اسناد کی تصدیق کرا کر لیٹر جاری کریں تاکہ اساتذہ کو تنخواہیں جاری کی جاسکیں ڈی ایم او کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ کی اسناد کی تصدیق ہو چکی اور اُن کے لیٹرز بھی محکمہ نے جاری کردیئے ہیں اُن کواسی ماہ سے تنخواہیں جاری کردی جائیں گی ایجو کیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں فوری طور پر تنخواہوں کی آدائیگی یقینی بنائی جائے ۔
راجن پور، بلدیاتی انتخابات ، ملکیتی گوشوارہ جات کی فراہمی اُمیدواروں پر یشا ن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ملکیتی گوشوارہ جات کی فراہمی اُمیدواروں کے لئے دردِ سر بن گئی ،ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث پٹواریوں نے ملکیتی گوشوار ہ جات جاری کر نے سے انکار کردیا اُمیدوار پریشان تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب کی جانب سے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کے سلسلہ نے بلدیاتی اُمیدواروں کو پریشا نی میں مبتلاء کردیا الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی اُمیدواروں کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کے ثبوت ملکیت بھی درخواست نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں مگر عملہ ریو نیو نے اُمیدواروں کو گوشوارہ ملکیت جاری کر نے سے صاف انکار کردیا ہے اُمیدواروں کی بڑی تعداد پٹواریوں کے دفاتر کے گرد چکر کاٹ رہی ہے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکاہے اور تمام مواضعات آن لائن کردیئے گئے ہیں ایسے میں وہ کس طرح ثبوت ملکیت کے گوشوارہ جات جاری کرسکتے ہیں ؟ اُمیدواروں نے ضلعی انتظا میہ سے اس مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔
محرم الحرام کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں ظہور حسین گجر
راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محرم الحرام کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ہائی
الرٹ رہیں،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں ،جلو سوں کے راستوں
کی سی سی ٹی وی
کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے اور سول ڈیفنس پلان کے
مطابق جلوسوں کے ساتھ اپنے رضاکار وں کو الرٹ رکھیں۔ان خیالات کا اظہارڈی
سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب
احمد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیر ڈاکٹر
محمد اسلم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ای ڈی او صحت
نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرالحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے
ہمراہ ہماری ایمبولینسز موجود رہیں گی۔ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر ڈاکٹر محمد
اسلم نے کہا کہ ریسکیو 1122کا تما م عملہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے
نمٹنے کے لئے الرٹ رہے گا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ جلوس کے روٹ کی صفائی
وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی
برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیو مہم ایک قومی فریضہ،معا شر ے کا ہر طبقہ تعا ون کر ے ارشد گوپا نگ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں 07سے 10اکتوبر تک پولیو مہم کاآغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں اے ڈی سی ارشد گو پانگ نے چھوٹے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر باقاعدہ پولیو مہم کا آغازکردیاہے ۔ افتتاح کے موقع پر اے ڈی سی ارشد گو پانگ نے کہاکہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئیے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور والدین کو چاہیے کہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پولیو مہم میں 3لاکھ ،80ہزار171بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔اس سلسلے میں 980ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن میں 174ایریاز انچارج اور 48زونل سپروائزرکام کریں گے۔
تمام امیدواران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کا تحصیل روجھان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم ریٹرننگ افسران کے آفس کا دورہ۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول کر نے کی آخری تاریخ 07اکتوبر ہے۔جبکہ جانچ پڑتال 08اکتوبر سے13اکتوبر تک ہو گی اور اعتراضات جمع کرانے کی تاریخ 30اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ امیدواران کو 06نومبر سے نشانات الاٹ کر دئے جائیں گے۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام امیدواران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر واے سی روجھان فاروق صادق ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ریٹرننگ آفیسر شکیل پتافی اور ریٹرننگ آفیسرڈاکٹر مونس بھی موجود تھے ۔
تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے مفید ثابت ہو تی ہیں ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تازہ اور کھاد سے پاک سبزیاں انسانی صحت کے لئے مفید ثابت ہو تی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکیم کچن گارڈننگ کے تحت گھروں میں تازہ سبزیاں اگا کر نہ صرف صحت بہتر کی جاسکتی ہے بلکہ انہیں بیچ کر معاشی طور پر بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کچن گارڈننگ اسکیم کے تحت نمائشی پلاٹ میں اپنے ہاتھ سے سبزیوں کا بیج بو کر افتتا ح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے ۔ڈی او زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کے دفاتر میں سبزیوں کے بیج کا یہ پیکٹ رعائتی قیمت پر 50روپے میں دستیاب ہے ،جس سے 5مرلہ کی زمین پر سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔اس پیکٹ میں 9مختلف سبزیوں کے بیج شامل ہیں۔
عوا م کے پر روز اسرا ر پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ،اعتما د پر پو را اتر و ں گا عمران ستا ر ر حما نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وارڈ نمبر 2 کی عوا م کے پر روز اسرا ر پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے کا میا ب ہوکر عوا م کے تو قعا ت پر پو رااتر و ں گا اور وارڈ نمبر 2 کی تعمیر و تر قی کیلئے کو ئی کسر نہیں چھو ڑو ں گا ا ن خیا لا ت کا اظہا ر محمد عمران ستا ر ر حما نی ایڈ وو کیٹ نے گذ شتہ روز صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جس طر ح وارڈ نمبر 2 کی عوا م نے مجھ پر اعتما د کر کے مجھے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مجبور کیا ہے انشا ء اللہ میں کا میا ب ہو کر عوا م کے اعتما د پر پو را اتر و ں گا اور وارڈ نمبر 2 کی سیو ر یج ،نا لیو ں اور گلیو ں کی تعمیر کے علا و ہ دیگر د یر ینہ مسا ئل حل کر و ں گا انہو ں نے کہا کہ وارڈ نمبر 2 میں انہیں مختلف بر ا دریو ں کے مغز ر ین کی مکمل حما یت حا صل ہے
Monday, 5 October 2015
کا ر کن محمدعر فا ن کی بلاو ل بھٹو سے ملا ما ت ،مٹھن کو ٹ دورے کا وعد ہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے 2018 کا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہو گا پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے خواب دیکھتے رہ جائیں گئیان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی مٹھن کوٹ کے کارکن محمد عرفان سے ملاقات کے دوران کہی بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے ہمیشہ اصولوں اور پاکستان کی سیاست کی ہے اور سیاسی قوتوں کو مضبوط بنایا آج سیاستدانوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی اور اس کا شکار وہی لوگ بنیں گئے جو اس سازش میں شامل ہیں انہوں نے محمد عرفان کی طرف سے مٹھن کوٹ کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد اور مناسب وقت پر دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
ن لیگ کے بانی ارکان کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے میاں شوکت حسین
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ن لیگ کے خلاف سازشوں کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی نوٹس لیں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹیں ان کو دی جا رہی ہیں جنہوں نے ساری زندگی شریف برادران کے خلاف زہر اگلاان خیالات کا اظہار ن لیگ کے بانی رکن میاں شوکت حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بانی ارکان کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ہتک آمیز معاہدے کیے جا رہے ہیں جس سے پارٹی کا امیج خراب ہوا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ لیگی ارکان ن لیگ کے ٹکٹ کے بغیر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں انہوں نے ایسی شرائط کا پارٹی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی جائے اور پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کرنے والوں کو ٹکٹیں دی جائیں سینیئر اور بانی ارکان سے مشاورت کے بعد ٹکٹیں جاری کی جائیں۔
سابقہ ادوار کی کوتاہیوں کا ازالہ کر رہے ہیں سردار عاطف خان مزاری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پاکستان تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے سابقہ ادوار کی کوتاہیوں کا ازالہ کر رہے ہیں تحریک انصاف اپنی گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے فکر مند ہیں بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابیاں سمیٹیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے مٹھن کوٹ میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا دہشت گردی،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں بہتری آئی ہے ن لیگ نے جو وعدے کیے تھے اسے ہر حال میں پورا کریں گئے ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے وہ سابقہ ادوار میں پیدا کیے گئے انہوں نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقریر عوام جذبات کی عکاسی کرتی ہے بھارت کے حوالے سے تنقید کرنے والے مایوسی کا شکار ہیں ۔شریف برادران اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سردار عاطف حسین مزاری نے نوجوان وکیل راؤ عبدالقیوم کی رسم قل میں شرکت کی اور سوگواران سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی
بکھر برادری نے شہید کمال فرید گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے عبدالغفور فریدی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بکھر برادری نے شہید کمال فرید گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے برادری کے سربراہ سابق کونسلر عبدالغفور فریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید کمال فرید ملک اور اس کا خاندان کئی عشروں سے کامیابیاں حاصل کرتا چلا آرہا ہے اس خاندان نے ہمیشہ عوام کی نہ صرف خدمت کی بلکہ لوگوں کی عزت نفس کو کبھی بھی مجروع نہ ہونے دیا کمال فرید کی ناگہانی موت کے بعد مٹھن کوٹ کے عوام پر ووٹ اس کا قرض بن چکا ہے خواجہ فرید کے شہر کے باغیور عوام اس قرض کو ہر حالت میں اتاریں گئے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ پوری بکھر برادری نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ شہید کمال فرید گروپ کا ہر قسم کا ساتھ دے گی
مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن مٹھن کوٹ میں دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے فریقین پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی اتحاد عمل میں آگیا ہے مٹھن کوٹ میں بننے و الے نئے اتحادوں سے سرائیکی تحریک کے کارکن مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور ایم این اے نے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں دونوں دھڑوں نے اپنی پاور شو کرنے کیلئے بڑے جلسے منعقد کیے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے آفتاب اسٹیڈیم جبکہ ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر جلسہ کیا ۔دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ کو چیئر مین کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ان سرگرمیوں کے بعد مٹھن کوٹ میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں زور شور سے شروع ہو گئیں ہیں اس وقت تین دھڑے دجود میں آچکے ہیں ۔جہاں نئے اتحاد وجود میں آئے ہیں وہاں پرانے اتحاد بھی ختم ہو رہے ہیں خواجہ فریدؒ کا مدفن مٹھن کوٹ میں خاندان فرید ؒ عقیدت و محبت کا مرکز ہے چند ماہ قبل اس خاندان کے درمیان ایک سیاسی اتحاد معرض وجود میں آیا ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا کہ یہ اتحاد اپنے انجام کو پہنچ گیا اور اس کے افراد نے خود کو مقامی وڈیروں سے منسلک کر دیا ۔عوام میں سب سے زیادہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فریقین کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد زیر بحث ہے۔دوسری طرف سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ناراض کر لیا ہے ۔
جام پور سٹی ترقیاتی پیکج کاموں میں سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے جام پور سٹی ترقیاتی پیکج کی تکمیل پر شہر کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے گی۔اس پیکج کے تحت نئے روڈز،پارکس،سیوریج کا جدید نظام، تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اور ریسکیو 1122کا آفس بنائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے جام پور سٹی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی ،ایکسئین پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او روڈز،ایس ڈی او واپڈا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے جام پور شہر میں بچھائی جانے والی سیوریج کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے کام وقت مقررہ پر مکمل کریں۔
جد ید تعلیم کے بغیر قو میں تر قی نہیں کر سکتیں وقاص احمد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔بروقت اندراج پیدائش سے بچوں کو تعلیم کے حصول کے دوران مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام سے ہی توہم پرستی ۔کم عمری کی شادیاں و دیگر فرسودہ رسومات کا خاتمہ ممکن ہے ۔بچوں اور خواتین کے حقوق کا عالمی منشور تحفظ کی ضمانت دیتاہے جس کے احکامات اسلام نے سب سے پہلے دئیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ کالج اف کامرس میں تعلیم اور بروقت پیدائش کے اندراج کی اہمیت کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین میں میزبان و راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان کے راجن پور میں ٹیم لیڈر وقاص احمد ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ۔یعقوب خان شیروانی۔مصالحتی کمیٹی کے ممبر قاری محمود قاسمی۔پروفیسر نذیر احمد سکھانی پرنسپل کامرس کالج۔و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر سماجی تنظیم راہنما ایف پی اے پی کیا جانب سے تقریری مقابلہ میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات کالج کے سٹاف کو تعریفی اسناد دیں گئیں۔طلباسمینار میں شریک معزز مہمان قاری محمود قاسمی نے کامرس کالج کے پراونشل لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انکی حوصلہ افزائی کے لئے نقد کیش پرائز د یئے
محرم الحرام کے دوران ضلع راجن پور میں امن وامان کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا جائے گا ظہور حسین گجر
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) محرم الحرام کے دوران ضلع راجن پور میں امن وامان کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا جائے گا۔تمام علماء کرام کسی کی دل آزاری نہ کریں ،ناجائز لوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل،ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندہ گان،مسلم لیگی راہنماؤں،اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ امن کے لحاظ سے یہ ضلع پنجاب کا مثالی ضلع ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ دشمن کو کمزور نہ سمجھا جائے وہ کسی طرح کی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔معاشرے میں ہر فرد کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر تمام علماء کرام نے اپنے اپنے اظہار خیال میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو اپنے آپ کو تیار رکھے ظہور حسین گجر
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ایمرجنسی اور آفات کی صورت میں ہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو اپنے آپ کو تیار رکھے اور تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے روابط میں رہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر محکمہ صحت ،ریونیو اور ریسکیو 1122اپنا پلان تیار کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ڈی سی او کو ریسکیو 1122کے پلان کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)