Saturday, 29 November 2014
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا سردار شیر علی گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔ دھرنے والے دیکھتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں، پارلیمانی سیکرٹریز چوہدری سرفرازافضل اورعاطف خان مزاری کی قیادت میں آئے راجن پور کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست کرنے والوں کو نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیے۔18کروڑ عوام خدمت کے سفر اورترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔عوام ان کا احتساب کرنے کوتیار ہیں۔مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے ۔نواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔
سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں سردار عاطف حسین مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں عملہ فیلڈ کے جائز مطالبات حکومت پنجاب ضرور تسلیم کریگی وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پٹواریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انجمن پٹواریان کی نومنتخب ضلعی باڈی کے عہدیداران کی حلفِ وفاداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹرسردار محمد ارشد خان گوپانگ نے نومنتخب صدر بشیر خان مزاری سمیت نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلفِ وفاداری کی یہ تقریب راجپوت عیدگاہ میں منعقد کی گئی قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر نے کہا کہ پٹواریوں اور زمینداروں کی سہولیات کیلئے ضلعی حکومت جلد ہی پٹوار خانے تعمیر کرائیگی نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان مزاری نے خطاب کے دوران کہا حکومتِ پنجاب نے عملہ فیلڈ کو اعتماد میں لئے بغیر ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کرایا جس پر پانچ نومبر سے عملہ فیلڈ ہڑتال پرہیں اور مطالبات کی منظوری تک پٹواری ریکارڈ کمیپوٹرائزڈ میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر 6 دسمبر کو ساہیوال میں پٹواریوں کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں صوبے بھر سے ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر روجہان فاروق صادق ،اے سی جام پور عبدالروف مغل،نائب تحصیلدار زاہد مزاری سمیت ضلع بھر سے پٹواریوں ،عملہ ریونیو اور سرکاری ملازمین شریک ہوئے ۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم ،چٹھی جاری ہوئے 5 ماہ گذر گئے مگر صوبے بھر میں عمل درآمد نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق فنانس سیکرٹری پنجاب مسٹر جہانزیب خان نے 18 جولائی کو مراسلہ جاری کیا جس میں صوبے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سکیل ایک تا چار کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے اور اس پر یکم جولائی 2007 ء سے عمل درآمد کیا جائے مگر تاحال اس چٹھی پر عمل درآمد نہ ہوسکا چھوٹے سرکاری ملازمین نے اعلیٰ صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چٹھی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں قمرالزمان خان قیصرانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفیسر قمرالزمان خان قیصرانی نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں سکولوں کے وزٹ کے دوران تعلیمی وغیرتعلیمی سرگرمیوں پر بھی نظر ڈالیں اور سکولوں کی کارکردگی کی بہتری پر اپنی تمام توجہ مرکوز رکھیں یہ بات اُنہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں ڈسٹرکٹ ٹیچرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اِس موقع پر ڈسٹر کٹ انچارج اسٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام چوہدری نُور احمد سمیت ضلع بھر کے سنٹرز ہیڈز ودیگر تعلیمی آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کا عمل بھی ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر جاری ہے جس میں ڈاکٹرز کی حاضری ادویات کی فراہمی اور داخل وغیر داخل مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کی بھی یومیہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد ثاقب عزیز نے ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فارم کے مالک زبیر خان کی علالت کی وجہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ، عمر خان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے فارم کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جن میں لائیو سٹاک ، مچھلی کے فارم ، بطخ کے فارم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں زبیر خان نے اپنی طرف سے کمشنر ڈیرہ غازی کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی ۔
جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے کمشنر ڈیرہ غازیخان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا چاہے وہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ۔ ان سے قبضہ واگزار کرایا جا ئے گا۔ جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے۔ یہ باتیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ،ڈی سی او غازی امان اللہ اور ڈی پی اور زاہد محمود گوندل نے کوٹلہ شیر محمد تحصیل راجن پور میں جنگلات کے رقبہ پر پودا لگانے کی تقریب کے دوران کہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری رقبہ پر محکمہ مال ، جنگلات اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں بنا ئی جا ئیں جورقبہ واگزار کرائے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ تاہم اگر ان کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ان کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان شاہد خان نے ضلع میں جنگلات کی زمینوں بارے بتایا ۔ اس موقع پر ڈی ایف او امداد حسین امداد، صوبائی و ضلعی محکمہ جنگلات کے افسران ۔ ای ڈی او زراعت ، اے سی راجن پور اور جنگلات کے ملازمین موجودتھے۔
Thursday, 27 November 2014
راجن پور ہمیں اپنی زمینوں اور گھر وں سے بے دخل کر ناچاہتے ہیں حافظ محمد نواز
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ عمرکوٹ ،کوٹلہ حسن شاہ ،رکھ قادرہ کے مکینوں ڈاکٹر حضور بخش سعیدی ،حافظ محمد نواز سعیدی ،مستری رفیق احمد سعیدی ،رسول بخش سعیدی ،محمد رمضان سعیدی نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتلایا کہ ہمارے مخالفین ملک محمد بخش،بختیار،منیر ،صغیر ،گانمن اقوام ماچھی آئے روز ہمیں اپنی زمینوں اور گھر وں سے بے دخل کر ناچاہتے ہیں اور ہمارے اوپر ناجائز مقدمات کرانے میں پیش پیش ہیں اور ہمیں جھوٹے اور بے بنیاد واقعات میں ملوث کرکے ہمیں پھنسوا کر ہمارے گھر اور زمینوں پر قابض ہونا چاہتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سے انصاف فراہم کرنے اور جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آٹھویں اور پانچویں جماعت کے پیپرز کی تیاری سراسر ظلم وزیادتی ہے سلیم قادری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان اَرم سلیم قادری نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے آٹھویں اور پانچویں جماعت کے پیپرز کی تیاری سراسر ظلم وزیادتی ہے ملک میں یکساں نظام ونصابِ تعلیم کے نفاذ تک انجمن طلباء اسلام اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ملک کی ناموراسلامک یونیورسٹی میں اسرائیل کی جانب سے اسٹال لگانے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے یہ بات اُنہوں نے راجن پور میں میڈیا کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام امتیاز حسین متیلاء،حامد رضا ،اسداللہ ثاقب اوردیگر تنظیمی عہدیداران موجود تھے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان میں اسلام کانام استعمال کر کے مذموم عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں اس موقع پر مقامی کارکنان عامر نواز کھوکھر ودیگر بھی گفتگو میں شریک تھے ۔
پیرالیگل گروپ کی ٹریننگ کا مقصدقانون کی حکمرانی اور’’انصاف تک رسائی‘‘ میں اُن کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے معظمہ حسنین
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فار ہیو من ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام پیرالیگل گروپ کی اختتامی تقریب ،ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں ملتان سے آئے پراجیکٹ آفیسر سی سی ایچ ڈی طاہر شبیر نے اختتا می تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ سی سی ایچ ڈی کی جانب سے پیرالیگل گروپ کی ٹریننگ کا مقصدقانون کی حکمرانی اور’’انصاف تک رسائی‘‘ میں اُن کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے 16 یونین کونسلوں میں اس پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس کا مقصد محروم طبقات کو اُن کے حقوق کی فراہمی میں مفت قانونی معاونت کی فراہمی ہے سی سی ایچ ڈی نے یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں تاکہ گراس روٹ لیول تک اس پراجیکٹ کی افادیت پہنچائی جائے تقریب میں محمدامجد فاروق ،سیکرٹری فنانس پریس کلب محمد اسحاق گبول،پراجیکٹ آفیسر راشدہ بانو ،مانیٹرنگ آفیسر وقاص اعوان،جنرل سیکرٹری سی سی ایچ ڈی چوہدری شوکت علی ،اسسٹنٹ پراجیکٹ آفیسر محمدفاروق ملک،سوشل آرگنائزر مستنصر یوسفی سمیت دیگر عہدیداران سی سی ایچ ڈی ،سماجی ورکرز ،وکلاء بھی شریک ہوئے اختتامی تقریب میں شرکاء نے ٹرینرز معظمہ حسنین اور یاسمین مسلم کی کارکردگی کو سراہا آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے پیرالیگل گروپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔
آئندہ الیکشن میں نصراللہ دریشک گروپ بھر پور کامیابی حاصل کریگا ملک غلام رضا کھیارا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کوٹلہ نصیر یونین کونسل کے سماجی رہنما ملک غلام رضا کھیارا نے کہا ہے کہ سردار نصراللہ خان دریشک اور بیرسٹر رضا خان دریشک کی قیادت میں دریشک گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ آئندہ الیکشن میں نصراللہ دریشک گروپ بھر پور کامیابی حاصل کریگا۔ عوام کی فلاح و بہبود دریشک گروپ کا ماٹو ہے۔ ایم پی اے بیرسٹر رضا خان دریشک دن رات عوام کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں۔ ان کے دور میں کئے گئے ترقیاتی کام آج بھی ایک مثال ہیں۔
قانون سب کیلئے برابر۔ انصاف کی فراہمی معاشرہ میں ترقی کا باعث بنتی ہے رانا جان محمد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )قانون سب کیلئے برابر۔ انصاف کی فراہمی معاشرہ میں ترقی کا باعث بنتی ہے۔ سائلین کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رانا جان محمد نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہ کہ انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور بروقت انصاف کی فراہمی معاشرہ میں ترقی اور امن کا باعث بنتی ہے۔ رانا جان محمد نے مزید کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر بلا امتیاز اور میرٹ پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہ کہ کوئی شخص کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہوقانون سے بالاتر نہیں۔ ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی قیادت میں پولیس اپنے فرائض بااحسن طریق انجام دے رہی ہے۔
ڈیوٹی سے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی فضل الرحمن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پولیس عوام کی محافظ ، ڈیوٹی سے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ امن و امان کی فضا ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی روجھان سرکل فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے بھر پور جدو جہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہ کہ پولیس ملازمین اپنے پیشہ وارانہ فرائض با احسن طریق انجام دیں اور سائیلین کو بروقت انصاف فراہم کریں۔ اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ضروری اقدام اٹھایا جائیگا۔ اچھے شہریوں کی یہ پہچان ہے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے جس کا قائم رہنا اشد ضروری ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔مشکوک افراد کو دیکھتے ہی اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں ۔ تاکہ حالات کو بروقت کنٹرول کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ایچ اورجھان پرویز خان احمدانی، ایس ایچ او بنگلہ اچھا محمد حنیف غوری ایس ایچ او عمرکوٹ ثناء اللہ خان مستوئی بھی موجود تھے۔
میڈیا عوام میں سماجی شعور اجاگر کرے تاکہ لوگ مفید شہری بن سکیں کمشنر ڈیر ہ غازیخان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میڈیا عوام میں سماجی شعور اجاگر کرے تاکہ لوگ مفید شہری بن سکیں ، علماکرام اور تاجران کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی ہے ۔ یہ باتیں کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز نے صحافیوں ،علماکرام او ر تاجران کے ساتھ الگ الگ اجلاسوں کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کو پورا کریں ۔،میڈیا کے لوگ مثبت تنقید ضرور کریں اس کے ساتھ مسائل کی نشاندہی بھی کریں ۔ اس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ تمام مسالک کے علما کرام ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھیں ۔ انجمن تاجران لوگوں کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
راجن پورکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا
راجن پورّ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا ۔ مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج بارے معلومات لیں۔ کمشنر نے ایم ایس ہسپتال کو ہدایت کی کہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے لئے اقدامات کر رہی ہے فری ادویات دی جا ئیں ۔ انہوں کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر وں کی حاضری مکمل رکھی جا ئے اور صفائی کو بہتر بنایا جا ئے ۔ کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ اور ڈیلائسس سنٹر اور دیگر مشینری کا معائنہ کیا ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیا اور وہاں قیدیوں کے بارے میں اور کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ کمشنر نے صنعت زار اور دارلامان کا بھی دورہ کیا انہوں نے گرلز ڈگری کالج راجن پور کا معائنہ کیا اور وہاں کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور کالج کے سٹاف کی کمی کو پوراکرنے کی یقین دہا نی کر ائی۔
راجن پور غیر قانونی طور پر لاری اڈہ پر اپنے دوسیاسی مخالفین کی دوکانوں کو خود جا کر سیل کیا راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور ٹی ایف او کی طرف سے غیر قانونی دوکانوں کو سیل کرنے کا نوٹس لیں۔شہر فرید ؒ میں بلدیہ کے معاملات میں سیاسی مداخلت روکی جائے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی طرف سے میونسپل کمیٹی کیلئے نامزد چیئر مین راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مذکورہ آفیسر کا تعلق مٹھن کوٹ کے معروف سیاسی خاندان سے ہے جمال فرید نے گذشتہ روز غیر قانونی طور پر لاری اڈہ پر اپنے دوسیاسی مخالفین کی دوکانوں کو خود جا کر سیل کیا سی او یونٹ مٹھن کوت کا عملہ بھی اس کے ساتھ تھا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا فنانس آفیسر قانونی طور پر دوکانوں کو سیل ہی نہیں کر سکتا ۔اسی فنانس آفیسر نے درجنوں دوکانیں ایسے لوگوں کو دے رکھی ہیں جنہوں نے لاکھوں کے واجبات دینے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے مطالبہ کیا کہ فنانس آفیسر کی غیر قانونی سر گرمیوں کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے
راجن پور میں منتھلیوں کے باعث جگہ جگہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی عدم تعیناتی کے باعث ضلع بھر میں سیفٹی آلات کے بغیر کاروبار کرنے کے رجحان میں اضافہ، منتھلیوں کے باعث جگہ جگہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،ڈسٹرکٹ آفیسر کے اختیارات آفس کے جونیئر کلرک نے سنبھالے ہوئے ہیں ۔سیفٹی آلات کی عدم موجودگی کے باعث کسی وقت بھی کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس کے ضلع بھر کے معاملات ایک جونیئر کلرک نے سنبھالے ہوئے ہیں ۔خزانے سے متعلقہ معاملات بھی غیر قانونی طور پر سر انجام دئے جا رہے ہیں گنجان آباد علاقوں میں گیس کی ری فلنگ سے انسانی جانوں کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔خطر ناک جگہوں پر سیفٹی آلات ناپید ہو چکے ہیں ۔اس کے بدلے بلا خوف و خطر منتھلیاں وصول کی جا رہی ہیں محمد زمان،رشید احمد ،بلال احمد ،میاں صفدر و دیگر نے ڈی سی او راجن پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
یکسیئن آفس راجن پور میں اہلکاروں کی باہمی چپقلش سے صارفین ذلیل وخوار ہوگئے ریاض احمد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایکسیئن آفس راجن پور میں اہلکاروں کی باہمی چپقلش سے صارفین ذلیل وخوار ہوگئے چپقلش کے باعث ریونیو آفیسر کے اختیارات سلب،اوور ریڈنگ کے تین سو بل اس چپقلش کے باعث مسلسل التواء کا شکار ،سینکڑوں مذکورہ صارفین ایکسیئن آفس میپکو کے دھکے کھانے پر مجبور ،بلوں کی درستگی کے ریٹ مختص،وفاقی وزیر بجلی فوری نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق میپکو آفس راجن پور کئی سالوں سے ملازمین کی کمی کا شکار ہے ریونیو آفس کا سٹاف 110 افراد پر مشتمل ہونا چائیں چالیس ہزار کنکشن کیلئے 48اہلکار درکار ہوتے ہیں اس وقت راجن پورمیں ایک لاکھ پندرہ ہزار کنکشن ہیں جس پر صرف 13اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں مطلوبہ تعداد کبھی بھی پوری نہیں ہوئی کئی سالوں سے صرف 13اہلکار ہی فرائض سر انجام دے رہے ہیں معمولی کام کیلئے بھی صارفین کو کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں ریونیو آفیسر اور ایکسیئن میپکو کے درمیان معاملات پر اختلاف رائے نے چپقلش کی صورتحال اختیار کر لی جس پر ایکسیئن موصوف نے ریونیو آفیسر کے اختیارات سلب کر کے اپنے پاس رکھ لئے ہیں اور وہ کئی کئی دن نظر ہی نہیں آتے عملہ کی کمی کے بعد اس چپقلش نے تو صارفین کو ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا ہے ۔اوور ریڈنگ کے تین سو بل ایک طرف رکھ دئے گئے ہیں مذکورہ صارفین دن میں کئی کئی چکر لگا کر عاجز آچکے ہیں ۔چپقلش کے باعث کرپشن کے ریٹ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے بلوں کی درستگی کے کے ریٹ ففٹی ففٹی مقرر ہیں ۔سماجی کارکنوں ریاض احمد،محمد حسین،عاشق حسین،محمد اکمل اور دیگر نے وفاقی وزیرپانی و بجلی عابد شیر علی سے اپیل کی ہے کہ وہ اہلکاروں کی چپقلش کا نوٹس لیں ریونیو آفیسر کے سلب شدہ اختیارات کو واپس کرائیں تاکہ پینڈنگ معاملات کو فوری طور پر نمٹا کر سینکڑوں صارفین کی پریشانی کو دور کیا جا سکے۔
راجن پور کے قبائلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے چوہدری اعجاز احمد رندھاوا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اپریشن ضرب عضب کے بعد راجن پور کے قبائلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔اپریشن کے اوائل میں دہشت گردوں نے راجن پور کے قبائلی علاقوں کو اپنا مسکن بنانے کی کوشش کی تھی۔اینٹی ٹیرارزم فورس کی تربیت جاری ہے جس کامستقبل میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ہو گا ۔یہ بات ڈی ایس پی چوہدری اعجاز احمد رندھاوا نے اپنے آفس میں صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے اب پاکستان بھر میں محفوظ پناہ گائیں نہیں رہیں راجن پور کی حدود میں سینکڑوں کلو میٹر قبائلی علاقہ ہے راجن پور کی پولیس کی اور نشاندہی پر کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تاہمٍ اب یہ علاقہ کلیئر ہے تاہم اس کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اینٹی ٹیرارزم فورس کی تشکیل کے بعد اب اس کی تربیت کی جا رہی ہے جو اس مقصد کیلئے خصوصی اور موثر فورس ہو گی اور اس کا کردار اہم ہو گا انہوں نے مزید بتایا کہ کئی گروہ وارداتیں کر کے کوہستان کے پہاڑی سلسلے میں چلے جاتے ہیں اور دیگر قبائلی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں صرف پیدل اور دشوار گذار علاقے ہیں اس لحاظ سے ضلع راجن پور کی جغرافیائی صورتحال مشکل ترین ہے تاہم مقامی پولیس کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ کم وسائل کے باوجود علاقہ میں دہشت گردوں اور کریمنل کی تمام پناہ گائیں ختم کی جا چکی ہیں اور پورا علاقہ نہ صرف پر امن ہے بلکہ یہاں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے۔
سیٹزن کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام پیرالیگل گروپ کے شرکاء کی ٹریننگ جاری معظمہ حسنین
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام پیرالیگل گروپ کے شرکاء کی ٹریننگ جاری ،فیملی مقدمات اور خواتین وبچوں کے حقوق کے حوالے سے ریسورس پرسنز مس یاسمین مسلم اور مس معظمہ حسنین نے لیکچر دیا ،ٹریننگ میں سوشل ورکرز ،وکلاء ،صحافیوں ،سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریسورس پرسنز مس معظمہ حسنین اور مس یاسمین مسلم نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے خواتین سے وراثت کا حق اب کوئی نہیں چھین سکتا اس طرح دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کا بل بھی منظور کیا ہے اب کوئی بھی ملازم پیشہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرسکتی ہے اس حوالے سے ہر دفتر میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ٹریننگ کے دوران ایک ’’خاکہ ‘‘ بھی پیش کیا گیا شرکاء کو مختلف ادوار میں خواتین کو حقوق کی فراہمی کے حوالے سے پاس کئے قوانین بارے بھی آگاہی دی گئی ٹریننگ سیشن میں پراجیکٹ منیجر مس راشدہ بانو،اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر محمد فاروق ملک،سوشل آرگنائزر مستنصر یوسفی ،لاہور سےcسمیت دیگر عہدیداربھی شریک ہوئے آخر میں پیرالیگل گروپ کی ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء کا ریسورس پرسنز اور سی سی ایچ ڈی عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔
Monday, 24 November 2014
راجن پور،مسلح مخالفین کی فائر نگ سے 4 افراد زخمی ہسپتال داخل
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،مسلح مخالفین کی فائر نگ سے 4 افراد زخمی ہسپتال داخل ،زخمی افراد کوہسپتال انتظامیہ نے وارڈ سے نکال دیا متاثرین کا احتجاج ،وزیراعلیٰ انصاف فراہم کریں تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ رکھ ڈائمہ کے حافظ بشیر جامڑہ کی بکریاں چوری ہوئیں جن کی چوری کاشبہ سجاد اور الطاف پر ہواس دوران چوری کی صفائی مانگنے پر مسلح ملزمان رمضان ،ریاض ،بلال،الطاف ،مشتاق وغیرہ نے کلہاڑیوں اور سوٹوں سے حملہ کردیااور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بشیر احمد،کاشف حسین ،فقیر بخش اور غلام رسول شدید زخمی ہوگئے جنہیں ورثاء نے ڈی ایچ کیو میں داخل کرادیا اس دوران پولیس چوکی بیٹ سونترا نے نہ ہی ڈاکٹ جاری کیا جبکہ ڈاکٹرز نے بھی زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج نہ کیااور دوروز رکھنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا متاثرین نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُن کے مخالفین نے ڈیوٹی ڈاکٹرزڈاکٹر حمید انجم ،ڈاکٹر ذیشان ،ڈاکٹر شمع نورکو بھاری رشوت دی ہے جس بناء پر بغیر علاج اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ دوروز کے دوران تمام ادویات بھی پرائیویٹ اسٹورز سے منگوائی گئیں اُن کا کہنا تھا کہ سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید ضربات ہونے کے باوجود میڈ یکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہامتاثرین کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج بیٹ سونترہ نے بھی بھاری رشوت کے باعث ڈاکٹ جاری نہیں کیا اور دو روز گذرنے کے باوجود اُن کی ایف آئی آر درج کی گئی نہ ہی حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے بعدازاں مظاہرین نے مریض کے اسٹریچر کے ہمراہ ڈی سی او آفس تک احتجاج کیا ۔
راجن پور، سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ٹریننگ کاانعقاد معظمہ حسنین
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور، سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ٹریننگ کاانعقاد ،ریسورس پرسن سی سی ایچ ڈی مس معظمہ حسنین نے ٹریننگ کے دوسرے روز عائلی قوانین بارے لیکچر دیا اُن کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو وراثت میں حق دار ٹھہرایا ہے پہلے خواتین کواپنے وراثتی حقوق کیلئے کئی کئی سال عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے تھے مگر اب قوانین میں تبدیلی لاکر اسے فوجداری قوانین میں شامل کیا گیا ہے اب کوئی خاتون اپنے وراثتی حق سے محروم نہیں رہ سکتی ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سی سی ایچ ڈی نے قوانین بارے آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور راجن پور میں ’’فری لیگل ایڈ ڈیسک‘‘ بھی قائم کررکھا ہے جہاں متاثرین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہے سی سی ایچ ڈی کے پروگرام کا مقصد ’’قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رسائی ‘‘کے حوالے سے شعور وآگاہی بیدار کرنا ہے اس حوالے سے راجن پور کی 16 یونین کونسلوں میں کام جاری ہے جہاں سیمینارز ،کھلی کچہریوں اور موبائل لیگل ایڈ کلینکس لگا کر علاقہ مکینوں میں شعور فراہم کیا جارہا ہے اس تقریب میں پراجیکٹ آفیسر راشدہ بانو،محمد فاروق ملک، عمیرعثمان بھٹی ،مستنصر حسین یوسفی اور مس میمونہ حبیب ایڈووکیٹ سمیت علاقہ بھر کی سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،وکلاء اور صحافی شریک ہوئے ۔
ملک کو کر پشن سے پا ک کر نے کیلئے حکمرا ن ہمیشہ بلند با نگ دعوے کر تے ہیں راؤ محمد حا کم ایڈووکیٹ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ملک کو کر پشن سے پا ک کر نے کیلئے حکمرا ن ہمیشہ بلند با نگ دعوے کر تے ہیں لیکن حقیقت اس کے با کل بر عکس ہے حکو مت خو د ہی میر ٹ پا لیسی کی دھجیا ں اڑا تی ہے اور فر سو دہ نظا م کے تحت سیا سی لو گو ں کو کر پشن کر نے کے مواقع فرا ہم کر تی ہے ان کو جس کی زندہ مثا ل وی ٹی آئی سکو ل بستی میا نی ملا حا ن کو ٹ مٹھن کا ادارہ ہے یہا ں پر ایک نا تجر بہ کا ر سیا سی بندہ کو وی ٹی آئی کا چےئر مین بنا دیا گیا ٹیکنیکل تعلیم انتہا ئی اہم شعبہ ہے اس شعبہ کے اندر ایک سیا سی نو جوان کو بطور چےئر مین وی ٹی آئی بنا دیا گیا جس کی تقرری نو جوا نو ں کیلئے ایک بڑا لمحہ فکر یہ ہے مو جو دہ پر نسپل سے پہلا پر نسپل ادارے کو سیا ست سے دور رکھتے ہو ے محنت اور فر ض شنا سی چلا رہے تھے اور ان کے دور میں ادارہ کا میا ب جا رہا تھا تعلیمی معیا ر بھی اچھا تھا مگر اس کو ایما نداری کی سزا دی گی اور کر پشن کے غلط الزا ما ت لگا کر معطل کرایا گیامو جو دہ پر نسپل اکثر ادارے سے غیر حا ضررہتا ہے اور 24گھنٹے وی ٹی آئی میں سیا سی نو جوان اور اس سا تھیو ں کا قبضہ رہتا ہے ہر تقر یب میں وہ آگئے آگئے ہو تے ہیں اور مختلف فلا حی سکیمو ں میں یہا ں پر ان کے گرو پ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو زیادہ تر نوازا جاتا ہے ٹیکنیکل سنٹر کا ماحول انتہائی ناقص کاکردگی سے دوچار ہے اور نوجوان اور بچوں کو مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور مبینہ طور پر فنڈ میں بھی خرد برد کی جاتی ہے کیا اچھا ہوتا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کوئی تجربہ کارغیر جانبدار غیر سیاسی شخصیت کا انتخاب کر کے وی ٹی آئی کا چیئرمین مقرر کرتے سیاسی بندوں کی تقرری سے وی ٹی آئی سنٹر سیا ست کا گھڑ بن چکا ہے حا لا نکہ وی ٹی آئی چےئر مین صر ف ما نیٹر نگ کر سکتا ہے اور ما ہا نہ رپو رٹ کو چیک کرنے کیلئے لگا یا جا تا ہے اور کبھی کبھی ادارے کا وزٹ کر تا ہے مگر سو نے پہ سہا گہ سیا سی بندے کو اپنی سیا ست چمکا نے کیلئے وی ٹی آئی کے ہو تے ہو ئے کو ئی اور پلیٹ فارم کی کیا ضرو ت ہے یہا ں پر سینکڑ و ں خا ندان کے بچے ٹیکنیکل تعلیم حا صل کر رہے ہیں اور این جی اوز کی طرف سے فلا حی سکیمیں چلا ئی جا تی ہیں اور وی ٹی آئی کے سا لا نہ د ا خلو ں وغیرہ اور وی ٹی آئی کے پرو گرا مو ں کے لئے وی ٹی آئی چےئر مین کی سیا سی اجا داری چل رہی ہے اور ان کی سفارش لا زمی ہے عوامی سما جی حلقو ں راؤ محمد حا کم ایڈووکیٹ ،ریا ض احمد ،حبیب احمد ، مر ید حسین ،فیض اللہ ، محمد اسماعیل ،محمد طا ہر ، جا وید اقبال ، مجید ،اللہ بخش ، و دیگر کا کہنا ہے کہ تعلیم ایک مقدس پیشہ ہے اور ٹیکنیکل تعلیم سے ملک و قو م تر قی کر تی ہے مگر یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ اس شعبہ کو بھی خا دم اعلی نے اس عظیم شعبہ کو بھی بھینٹ چڑھا دیا ہے وی ٹی آئی میں سیا سی تقر ری چےئر مین کی فل فور ختم کی جا ئے اور ادارے کو تبا ہ ہو نے سے بچا یا جا ئے اور ایک غیر جا نبدار تجربہ کا ر سو شل شخصیت کو ادارے کا چےئر مین بنا یا جا ئے ۔
Saturday, 22 November 2014
سابق صدر پاکستان پرویز مشرف ملک و قوم کے محب وطن لیڈر ہیں چوہدری ذوالفقار علی ندیم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق صدر پاکستان پرویز مشرف ملک و قوم کے محب وطن لیڈر ہیں ان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے ضلع راجن پور کے کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہون نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت شدید بحرانوں اور کافی چیلنجز کا سامنا ہے سابق صدر پرویزمشرف کی ولولہ انگیز قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ملک کی سلامتی استحکام اور تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی موجودہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اورن لیگ حکومت دھاندلی سے بنی ہے جلد ہی ملک میں بڑی تبدیلی آئے گی اس موقع پر ملک غلام شبیر ،محمد ظفر،محمداسلم شاد،امجد کھوسہ،مظفر حسین دیگر موجود تھے۔
لوگوں کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے ایک بار پھر تیل و بجلی کی قیمتیں مزیدکم کی جائیں گی میاں نوازشریف
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تبدیلی خان مسلم لیگ ن کی حکومت پر بلاوجہ مسلسل تنقید کی بجائے خیبر پختون خواہ میں اپنی حکومت کے اندر تبدیلی لائیں اورکارکردگی دکھائیں وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور لوگوں کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے ایک بار پھر تیل و بجلی کی قیمتیں مزیدکم کی جائیں گی 30 نومبر کو پی ٹی آئی کا تماشہ دھرنا شو بری طرح فلاپ ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن راجن پور کے تحصیل صدر ظہیر احسن چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کرنے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے جبکہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اورتبدیلی خان وزیراعظم کے خواب دیکھنے کیلئے ہر وقت بے چین رہتے ہیں وزیراعظم میوزیکل تماشوں جیسے دھرنوں کی سیاست سے کبھی نہیں بنتا موجودہ حکومت کو پوری قوم نے پانچ سالہ آئینی جمہوری مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی 30نومبر کو بھی غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور قوم جمہوریت اور نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔
انڈس ہائی وے میں شہید ہونے والے دریشک برادری کے افراد فاروق اور الہی بخش دریشک کی وفات پر تعزیت کی خواجہ غلام فرید کوریجہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے انڈس ہائی وے میں شہید ہونے والے دریشک برادری کے افراد فاروق اور الہی بخش دریشک کی وفات پر تعزیت کی اور سابق ممبر ضلع کونسل سردار عبدالرحمن دیشک کی والدہ کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظام کی تبدیلی ریلوے کے کرایہ اور پیٹرول کے ریٹ کم کرنے سے نہیں بلکہ ملک میں قابض بالدست قوتوں سے عوام کو نجات دلانا ضروری ہے اسلام آباد دھرنا کی طرح سرائیکیوں کو بھی تخت لاہور سے آزادی اور شناخت کے حصول کیلئے وسیع تر احتجاج ضروری ہے ۔سرائیکی خطہ کی شناخت کا مکمل دفاع کریں گے اور مکمل جغرافیہ پر مشتمل سرائیکی صوبہ لیں گے شناخت کی اہمیت نہ ہوتی تو جنوبی افریقہ میں لاکھوں افریقیوں نے جان کے نذرانے پیش کر کے حقوق لئے ۔بلوچ ،سندھی اور پختون ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دے کر اپنی شناخت کو محفوظ کر رہے ہیں فلسطین میں عرب شناخت کے تحفظ کیلئے ستر سال سے مزاحمت جاری ہے کسی کو بھی دھرتی کا نقشہ نہیں بگاڑ نے دیں گے میاں برادران کی سیاست لاہور تک محدود ہے اب لاہور بھی ان کے ہاتھ سے جا رہا ہے عمران خان کو تبدیلی پسند ثابت کرنے کیلئے میاں برادران سے جدا پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنا ہوگی مسلم لیگ ن فارودڈ بلاک سیاسی جگہ بنا سکتا ہے اگر ذوالفقار کھوسہ چھوٹے صوبوں کا دورہ کرکے کمپین کریں تو مائنس ٹو فارمولا کامیاب ہو سکتا ہے ۔بعد ازاں ایس کیو آئی کے رہنما پھنے خان بلہوڑا کی وفات پر تعزیت کی اور رانا ارشد کی چائے کی دعوت میں شرکت کی سابق چیرمین یونین کونسل یونس شاہ کے ظہرانے میں شرکت کی اور مخدوم ندیم شاہ کی عشائیہ میں شرکت کی اس موقع پر عنایت حسین بلہوڑا حاجی امجد سیال ،ارشد بلہوڑا ، چوھدری لیاقت حسین ،مشاہد افغان ،ملک عبدالقدوس عبدالستا ر بلہوڑا ، اسحاق لغاری ،منظور حسین جتوئی ودیگر بھی موجود تھے۔
مذہبی اقدار اور روایات سے خواتین پر تشدد جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے کائنات ملک
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مذہبی اقدار اور روایات سے خواتین پر تشدد جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے خواتین پر تشدد کے حولاے سے پاکستان دنیا پر تیسرے نمبر پر ہے ۔حکومتی پالیسیاں تعطل کا شکار ہیں ،وراثت میں حصہ ،تیزاب گردی ،گھریلوں اور جنسی تشدد،قران کے ساتھ شادی جیسی رسومات کے خاتمے کیلئے قوانین تعزیرات میں شامل کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار دیہی سماجی ترقی تنظیم کے زیر اہتمام ہوم نیٹ پاکستان نے خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے خلاف عالمی ڈے کے موقع پر مقررین نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا دانش بتول زیدی نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکر کوسہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت سر پرستی کرے خواتین کو صنفی امتیاز سے چھٹکارہ دلانے کیلئے پالیسیوں کو قابل عمل بنایا جائے ان کی تنظیم پاکستان کے 73اضلاع میں اس مقصد کیلئے کام کر رہی ہے ضلعی لیول پر اجتجاج ہو گا تو صوبائی لیول پر تعطل کا شکار پولیسیوں کو قابل عملبنانے کیلئے اقدامات ہونگے۔مدیحہ افضل نے کہا کہ گذشتہ سال راجن پور میں خواتین پر تشدد کے 123واقعات رپورٹ کئے گئے ملک عثمان بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جا رہی ہے اور بہت سی رسومات کے خلاف قوانین تعزیرات میں شامل کی گئیں سوشل ویلفیئر کی ڈسٹرکٹ آفیسرشازیہ نواز نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے تحت نشیمن،آشیانہ،صنعت زار اور دارالامان جیسے پراجیکٹ چلائے جا رہے ہیں جو خالص خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں غلام اکبر جسکانی،کامریڈ عبدا لکریم ڈومڑہ کائنات ملک،سمیرا ہاشمی،رانا عبدالغفار ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ،حمیرا اسلم،مقدس شاہین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر صنفی امتیاز کے خلاف دسخطی مہم اور واک بھ کی گئی۔
دہشت گردی کو ختم کئے بغیر نظام زندگی کو نہیں چلایا جا سکتا اعجاز رندھاوا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )جرم کی نوعیت تبدیل ہو گئی ہے قانون سازی کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔کچے کے علاقوں میں پولیس چوکیوں کے قیام سے کریمنل کی کمین گاہیں ختم ہو ئی ہیں ۔پولیس کی کارکردگی تب بہتر ہوتی ہے جب لوگ احساس تحفظ محسوس کریں ۔دہشت گردی کو ختم کئے بغیر نظام زندگی کو نہیں چلایا جا سکتا ۔عوام کی قوت سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی راجن پور اعجاز رندھاوا نے اپنے دفتر میں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محل وقوع کے لحاظ سے راجن پور ایک پیچیدہ ضلع ہے ایک طرف ٹرائیبل ایریا ہے تو دوسری طرف کچے کا وسیع علاقہ ہے ماضی میں یہ علاقہ ملک بھر کے کریمنل کیلئے جنت سے کم نہ تھا اور نو گو ایریاز قائم تھے کئی اضلاع کی پولیس نے مشترکہ اپریشن کر کے نو گو ایریاز کو ختم کیا جس میں کئی پولیس اہلکاروں نے جان کے نذرانے دے کر جام شہادت نوش فرمایا ۔ ان کمین گاہوں کے مستقل خاتمے کیلئے اب پولیس کی چوکیاں قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نے جہاں مجرم تک رسائی کو آسان بنایا ہے وہاں کئی پیچیدگیوں نے بھی جنم لیا ہے ۔قانون سازی کا عمل جاری رہے تو مجرمانہ ذہینت کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو ہراساں نہیں کیا جا سکے گا راجن پور کے سولہ تھانوں میں چند سو نفری ہے۔زیادہ نفری ریلوے ٹریک کی حفاظت اور کچے کے علاقوں میں مصروف ہے۔
حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے اہم کردار اقدامات کر رہی ہے قاری محمود
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بے سہارا اور نادار بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں ۔ بچوں کو ا ن کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے اہم کردار اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز ، سماجی تنظیم سیو دی چلڈرن کی انچارج ۔ اویس نور ، قاری محمود ،صدر پریس کلب امجد فاروق اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔یہ تقریب سماجی تنظیم سیو دی چلڈرن کے تعاون سے کی گئی ۔ ان تقریب میں بچوں کے حقو ق کے بارے میں خاکے پیش گئے اور ہنر مند خواتین میں سلائی کڑھا ئی کی مشین تقسیم کی گئیں ۔مقررین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے لئے بھی دین اسلام بھی درس دیتا ہے اسلام میں بچوں کے علاوہ چرند پرند کے بارے بھی سبق دیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں خواتین اور مردوں کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
دوکاندار اور آڑھتی سستے داموں پھل اور سبزیاں عوام کو فروخت کریں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے سبزی منڈی راجن پور کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن، اے سی چوہدر ی محمد مختار،ای اے ڈی اے اطہر جمیل اور چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہیر ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیار اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ دوکاندار اور آڑھتی سستے داموں پھل اور سبزیاں عوام کو فروخت کریں ۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسرن کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو منڈیوں میں سہولیات دی جا ئیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو کنٹرول کیا جائے اور گرانفروشوں کے خلا ف کاروا ئی کی جا ئے۔
ضلع راجن پور کے 377 سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی فراہمی کے لیئے ٹینڈر کھولے گئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پرچیز کمیٹی کی موجودگی میں ضلع راجن پور کے 377 سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی فراہمی کے لیئے ٹینڈر کھولے گئے جس کی نگرانی اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ نے کی۔ ان ٹنیڈر میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن نے بتایا کہ ڈی سی او نے ہدایت کی ہے سولر سسٹم ایمانداری سے خرید کیئے جائیں اور یہ کام شفا ف انداز میں کیا جا ئے ۔اس کام میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،صدر بار رفیع پچار ، امن کمیٹی کے نمائندہ بھی موجود تھے۔
دفعہ 144 کے تحت تمن گورچانی، تمن دریشک اور تمن مزاری میں جنگلی جھاڑیاں جیسے کریہں وغیر ہ کے کاٹنے پر فوری طورپر پا بندی عائد کر دی ہےغازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسر غازی امان اللہ نے دفعہ 144 کے تحت تمن گورچانی، تمن دریشک اور تمن مزاری میں جنگلی جھاڑیاں جیسے کریہں وغیر ہ کے کاٹنے پر فوری طورپر پا بندی عائد کر دی ہے یہ حکم جنگلی حیات کے تحفظ کے پیش نظر لگایا گیا ہے ۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے گی
ضلع راجن پور کی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ملک غلام رضا کھیا را
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یونین کونسل کوٹلہ نصیر کے سیاسی و سماجی رہنما ملک غلام رضا کھیا را نے کہا ہے کہ سابق چیف وہپ قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اور ایم پی اے سردار علی رضاخان دریشک ضلع راجن پور کی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ عرصہ نصف صدی سے سردار نصراللہ خان دریشک کا خاندان عوام کی خدمت کررہا ہے۔ ضلع راجن پور کے تمام ترقیاتی کام اور نوکریا سردار نصراللہ خان دریشک اور سردار علی رضا خان دریشک کی مرہون منت ہیں ۔ ان کادور حکومت ترقی وخوشحالی کے لحاظ سے مثالی تھا۔ جس میں بے پنا ہ ترقیاتی کام ہوئے۔ مگر اب عوام بے حد پریشانی ،سیلاب کے دوران بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے اپنی ذاتی جیب سے متاثرین سیلاب کی بحالی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انڈس شوگرملز کے ذریعے ضلع راجن پور کے متعدد پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔
)عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے محمد حنیف غوری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ پولیس آفیسران سائیلین کو بروقت انصاف فراہم کریں ۔ روجھان تحصیل کو جرائم سے پاک کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار DSPسرکل روجھان فضل الرحمن خان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس محدود وسائل کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں کہا کہ روجھان تحصیل کے تھانہ جات کے متعلقہ ایس ایچ اوز سائلین کو بروقت انصاف فراہم کریں ۔ اور ان کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ DPOراجن پور زاہد محمود گوندل کی قیادت میں پولیس امن وامان کے قیام علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں بتایا کہ DPOراجن پور کی بہترین حکمت عملی سے روجھان کچہ کے علاقہ کو امن کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ علاقے عوام کیلئے نو گو ایریا بنے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہ چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھر پور تعاون کرکے اچھے شہری ہونیکا ثبوت دیں۔ اس موقع پر SHOپرویز خان احمدانی،SHOعمرکوٹ ثناء اللہ خان مستوئی ، SHOبنگلہ اچھا محمد حنیف غوری و دیگر اہلکاران بھی موجودتھے۔
رشتہ دینے سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ، تحفظ فراہم کیا جائے نذ ر حسین سیال
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) رشتہ دینے سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ، تحفظ فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ عیسن کے رہائشی نذ ر حسین سیال ولد غلام حیدر سیال نے DPOراجن پور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل ایک شریف آدمی ہے اور محنت مزدوری کرتاہے۔ صبغت اللہ سومرہ طیش میں آگیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ جبکہ میرے مالک مکان عدنان کلیم اور شیر کلیم کے بھی میرے خلاف بھڑکا یا کہ مکان خالی کراؤ۔ اب صورتحال یہ ہے کہ صبغت اللہ سومرہ نامی شخص مجھے اور میرے جوائی شاہد حسین رند کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ مجھے اور میرے اہل خانہ کو صبغت اللہ سومرہ کے شر سے بچایا جائے اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Monday, 17 November 2014
صحت وصفائی کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم مختلف بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صحت وصفائی کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم مختلف بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں صحت وصفائی کے اس پیغام کو عام کرنا وقتِ حاضر کی ضرورت ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے تربیت حاصل کرنے والے افراد اپنے اپنے گاؤں میں جاکر صحت وصفائی کے اس پیغام کوعام کریں یہ بات پراجیکٹ منیجر پارٹنر ایڈ اشتیاق احمد نے مقامی ہوٹل میں زیرتربیت سی آر پیزکے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹنر ایڈ تحصیل راجن پوراور روجہان کی6 یونین کونسلوں فتح پور،کوٹلہ نصیر،مرغائی ،عمرکوٹ ،روجہان شرقی اور میراں پور میں صحت وصفائی بارے شعور وآگاہی فراہم کرنے کے مشن کو عام کررہی ہے ٹیم لیڈر محمد طارق اعوان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ریسورس پرسنز کو تربیت فراہم کرنے کا مقصد کمیونٹی میں اس پیغام کو عام کرنا ہے اِس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے سی آرپیز میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
راجن پور ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کی بھرائی جاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کی بھرائی جاری ،کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ’’چپ ‘‘ سادھ لی تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کے مکینوں محمد عباس ،صفدر حسین ،محمدانور ،حبیب اللہ ،فاروق احمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور شہر کے گنجان آباد علاقوں درہ مچھی والا،سرکلرروڈ ،مزاری مارکیٹ ،جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کا کام جاری ہے جس سے کئی میٹرز تک گیس کی بُو پھیل جاتی ہے جس سے علاقہ مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں شہریوں نے ڈی سی او سے فوری طور پر مذکورہ دوکانیں شہری آبادی سے دُور شفٹ کی جائیں ۔
جہلم میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے خواجہ عامر فرید کوریجہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خواجہ عامر فرید کوریجہ نے جہلم میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اُنہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ایک پیغام کے ذریعہ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی سرگرمیوں سے بازرہے ۔
راجن پور ،تحصیل بھر کے گرلز سکولوں کی معلمات اور طالبات سے دفتروسکولز آڈٹ کے نام پر رقم وصولی رفیق احمد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،تحصیل بھر کے گرلز سکولوں کی معلمات اور طالبات سے دفتروسکولز آڈٹ کے نام پر رقم وصولی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین میڈم صباحت کے حکم پر وصولی کی گئی ،ہیڈ معلمات ،میں نے کسی کو کوئی حکم نہیں دیا ڈپٹی آفیسر کا موقف تفصیل کے مطابق راجن پور کے گرلز پرائمری سکولوں میں ہیڈ معلمات نے سکول اساتذہ سے ایک سو سے تین سو جبکہ طالبات سے پچاس روپے فی طالبہ دفتر اور سکولز آڈٹ کے نام پروصولی کی تحصیل بھر کے کئی سو سکولوں سے لاکھوں روپے کی رقم وصول کی گئی اس حوالے سے جب طالبات کے والدین نے سکول ہیڈز سے معلومات کیں کہ ہماری بچیوں سے کیونکر رقم وصول کی جارہی ہے جب حکومتِ پنجاب نے تمام فیسیں معاف کردیں ہیں تو ہیڈ معلمات کا کہنا تھا کہ اُنہیں ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ ہر سکول اپنے سنٹر ہیڈ اور اے ای او کے پاس آڈٹ خرچہ جمع کرائے جس بناء پر یہ وصولی کی گئی اس حوالے سے جب ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر خواتین سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے علم میں ہی نہیں اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کو ایسا حکم دیا ہے طالبات کے والدین محمد حسین ،رفیق احمد ،غلام حسین ،محمدعلی ودیگر نے ڈی سی او سے معاملہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی فاطمہ جناح پارک میں میلہ کے انعقاد پر خواتین اساتذہ سے ہزاروں روپے وصولی کی گئی تھی ڈی سی او نے معاملہ کا نوٹس لیکر رقم واپس کرادی تھی مگر ذمہ داران آفیسران سفارشی ہونے کے باعث بچ نکلے تھے
راجن پور،انڈس ہائی وے پرفیض آباد کے قریب آئل ٹینکر اور کارکی آمنے سامنے ٹکر، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،انڈس ہائی وے پرفیض آباد کے قریب آئل ٹینکر اور کارکی آمنے سامنے ٹکر، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ایک زخمی،نعشیں دیہی مرکزِ صحت محمدپور دیوان منتقل تفصیل کے مطابق راجن پور سے ڈیرہ غازیخان جانے والی کار جب فیض آباد کے قریب پہنچی تو اوورٹیک کرتے آئل ٹینکر کے ساتھ دھماکے سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور اسلم کھوکھر جس کا تعلق راجن پور شہر سے بتلایا جاتا ہے جبکہ دیگر دو مسافرفاروق احمد اورالہیٰ بخش جو آپس میں ماموں بھانجا بتلائے جاتے ہیں نواحی علاقہ کوٹلہ عیسن کے رہائشی تھے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس تھانہ فاضل پور نے موقع پر پہنچ کر نعشیں دیہی مرکز صحت محمد پور دیوان منتقل کرادیں ذرائع کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔
ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخرجہاں ؒ پارک راجن پور کے مالی وچوکیدار میں نئے سائیکل تقسیم
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخرجہاں ؒ پارک راجن پور کے مالی وچوکیدار میں نئے سائیکل تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محنت میں عظمت ہے پارکس میں دن رات محنت کرنے اور پودوں کی رکھوالی کر نے والے محنت کش بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں اوران کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیئے اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک وقوم اور علاقے کی ترقی کے لئے شب وروز محنت کرتے ہیں وہ قومی اثاثہ ہیں دراصل انہی محنت کشوں کی بدولت راجن پور سرسبز وشاداب ہورہاہے اس طرح ہی ضلعی انتظامیہ محنتی اور دیانتدار ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی رہیگی ۔
ٹر یفک قوانین بارے شعور اجا گر کر نے کیلئے ضلع بھر کے سکو لوں میں آگا ہی مہم جا ری ہے خا لد خان تر ین
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹر یفک قوانین بارے شعور اجا گر کر نے کیلئے ضلع بھر کے سکو لوں میں آگا ہی مہم جا ری ہے انچارج ٹر یفک پولیس راجن پور خا لد خان تر ین نے کہا ہے کہ ٹرب یفک قوانین کا احترام پرمحب وطن شہری کا فر ض ہے ٹر یفک قوا نین بارے اجا گر کر نے کیلئے ضلع بھر کے سکو لوں کے طا لبات میں آگا ہی مہم شر وع ہے ایجو کیشن پر وگرام کے تحت ٹر انسپوٹروں میں بھی ٹر یفک قوانین با رے تربیتی ور کشاپ قا ئم کر کے تر بیت دی جا تی ہے اس پر وگرام میں جعفر عباس،عا مر عباس HC ،اشفا ق احمد HC نہا یت ہی خو بصورت امدادمیں کام سرانجام دے رہے ہیں ۔جعلی نمبر پلیٹیں اور سر کا ری رنگ کی نمبر پلیٹیں استعما ل کر نے سے اجتنا ب کیا جا ئے جو کہ غیر قا نونی عمل ہے بصورت دیگرقا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی
Sunday, 16 November 2014
انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھاکر تنگ آ چکا ہوں والد
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجن پور میں چھ ماہ پہلے ہونے والے افسوس ناک واقعے کی چھان بین پولیس نہ کر سکی ۔ 14مئی کو چودہ سالہ لڑکے سراج احمد کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر راجن پور تھانہ صدر مقدمہ نمبر211/14مورخہ 14-05-2014کو درج کرائی گئی اور راجن پور کی انتظامیہ نے کاروائی کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی ۔ لیکن اس واقعے کے کچھ دن بعد ہی پولیس نے اپنے کانوں پر ہاتھ دھر لیے اور مظلوم خاندان کی فریاد سننے کو بھی تیار نہیں ہیں ۔ مقتول کے والد نے بیان کے دوران کہا کہ میں غریب آدمی ہوں میرا بیٹا میرے بڑھاپے کا سہارا تھا جو مجھ سے چھین لیا گیا پولیس نہ تو میرے بیٹے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرا سکی ہے اور نہ ہی میرے بیٹے کے قاتلوں تک پہنچ سکی ہے انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھاکر تنگ آ چکا ہوں ۔اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو میں اور میری بیوی اپنے آپ کو ڈی پی او آفس راجن پور کے سامنے آگ لگا دیں تاکہ انتظامیہ پر شرمندگی کا یہ دھبہ تا عبد ختم نہ ہو سکے کہ پولیس مظلوموں کو انصاف دلالنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
خلیل احمد سیال ایک شفیق اور درد دل رکھنے والے افسر تھے مشتاق احمد قیصرانی
راجن پو ر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس راجن پور خلیل احمد سیال کی ریٹائر منٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں گفٹ اور شیلڈ دیتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ آج ہم ایک اچھے افسر سے جدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خلیل احمد سیال ایک شفیق اور درد دل رکھنے والے افسر تھے۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر فرسٹ مشتاق احمد قیصرانی، میاں عطاالرحمن ،محمد امین اور دیگر افسران اور اہلکاروان موجود تھے۔
مقامی حکومتیں علاقہ کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر تی ہیں مشتاق بلال بھٹی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقامی حکومتیں علاقہ کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر تی ہیں ۔ مقامی حکومتوں میں نوجوان ہراول دستہ ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارسیمنار بعنوان مقامی حکومتوں کے اہمیت او ر نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دی سائبان فاؤنڈیشن راجن پور کے سی ای او مشتاق بلال بھٹی نے افتتاحی خطاب میں کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق سیمنار ڈائیلاگ ے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ملک ارشاد احمد پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول عمر کوٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو مقامی حکومتوں کا حصہ بنا کر اپنے علاقہ میں ترقی اور مقامی سطح پر امن اور انصاف کے لیئے آگے آنا چایئے۔سیمنار سے عطا محمد اور محمود احمد سابق کونسلرزنے خطاب کیا۔
ضلع راجن پور کے مسائل اور محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور کے مسائل اور محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے یہ زمین بانجھ نہیں ہے یہاں درد دل رکھنے والے لوگ موجود ہیں ۔ عوام او ر سرکاری افسران کے ساتھ روابط رکھنا ضروری ہے۔ یہ باتیں ڈی سی اوغازی امان اللہ نے نئے تعمیر ہونے والے سرکاری دفاتر کی چابیاں دینے کی تقریب کے موقع پر کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، ڈی ایم او، ای ڈی او زراعت،ای ڈی او فنانس،ڈی او لیبر،ڈی او کو اپریٹو سوسائیٹیز،ڈی او سپورٹس،چیئر میں مصالحتی کمیٹی مولانا علی محمد صدیقی اور دیگر لوگ موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پو ر میں چند سرکاری دفاتر کرائے کی عمارات میں کام کر رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے فنڈز فراہم کر کے ان کو تعمیر کرایا ہے ۔ جن میں لیبر آفس، سپورٹس آفس ،کواپریٹو سوسائیٹز آفس اور چیئر مین مصالحتی کمیٹین کا دفتر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن نے بتایا کہ یہ تینوں محکموں کے دفاتر ڈی سی او کے ہدایت پر مخصر مد ت میں تعمیر کرا ئے گئے ہیں اور ڈی سی او نے عوام اور سرکار ی افسران کے فاصلے کم کر دیئے ہیں
وزیر اعظم پاکستان کی کم ترقی یافتہ جنوبی پنجاب کی طلبہ وطالبات کے لئے ٹیوشن فیس کی معافی نہایت احسن اقدام ہے مظہر حسین گشکوری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ایم اے ، ایم ایس سی کے 48طلبہ و طالبات کی ٹیوشن فیس کی مد میں 1729روپے فی طالب علم فیس معافی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی کم ترقی یافتہ جنوبی پنجاب کی طلبہ وطالبات کے لئے ٹیوشن فیس کی معافی نہایت احسن اقدام ہے۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دور افتادہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر کے تعلیم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ پروفیسر کلیم اخترقریشی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کے فیسوں کی معافی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ترقی کی مزید منزلیں طے کر ے گا۔تقریب سے پروفیسر مقصود احمد،ڈاکٹر جاوید پتافی اور پروفیسر نعیم خان نے خطاب کیا۔
Saturday, 15 November 2014
وہ ہرگز زائد رقم وصول نہ کریں محمد مختار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیکرٹری آرٹی اے چوہدری محمد مختار نے انڈس ہائی وے پر مختلف مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی مقرر کرایوں سے زائد وصولی پر گاڑی مالکان کو مجموعی طور پر 93 سو روپے جرمانہ عائد کیا اِس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ہرگز زائد رقم وصول نہ کریں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے اس لئے ٹرانسپورٹرز بھی مقرر کردہ قیمت وصول کریں اُن کا کہنا تھا کہ اب تو زائد کرایہ وصولی کے مرتکب گاڑی مالکان کو جرمانے کئے جارہے ہیں مگر دوبارہ چیکنگ کے دَوران اگر کسی مسافر سے اوور چارجنگ ثابت ہوئی تو متعلقہ مالک کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی تھانہ میں بند کردیا جائیگا ۔
سی سی ایچ ڈی کے پروگرام کا مقصد مردوخواتین کو اُن کے حقوق سے آگاہی اورفراہمی میں کردار ادا کرنا ہے عمیر عثمان بھٹی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مختلف حکومتوں نے خواتین کی ترقی اور انہیں اُن کے حقوق کی فراہمی میں بے شمار قوانین پاس کئے مگر دیہی علاقوں میں رہائش پذیر خواتین آج بھی اِن قوانین سے ناواقف ہیں سی سی ایچ ڈی کے پروگرام کا مقصد مردوخواتین کو اُن کے حقوق سے آگاہی اورفراہمی میں کردار ادا کرنا ہے 16 یونین کونسلوں میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے دیہی سطح پر موبائل لیگل ایڈ کی تقاریب کا مقصد ایسے مردوخواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے جو روزگار کے حصول میں مشغول ہونے کے سبب متعلقہ اداروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں اِن خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پراجیکٹ آفیسر محمد فاروق ملک ،معروف قانون داں عمیر عثمان بھٹی ،میمونہ حبیب ایڈووکیٹ نے قصبہ ونگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دَوران کیا اِس موقع پر پراجیکٹ آفیسر سی سی ایچ ڈی مس راشدہ بانو اور سوشل موبلائزر مستنصر یوسفی سمیت معززین علاقہ اور علاقہ بھر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی مقررین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں معاشرتی مسائل معمولی تنازعات سے شروع ہوتے ہیں جو بعدازاں بڑے جھگڑوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں تقریب کے دَوران مختلف مردوخواتین نے وکلاء پینل سے اپنے مسائل بیان کئے جس پر وکلاء نے اُن کے فوری حل کیلئے اُنہیں مشورے فراہم کئے خواتین کی کثیر تعداد نے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت مالی امداد نہ ملنے کی شکایات بھی کی وکلاء پینل نے اس حوالے سے بھی خواتین کی راہنمائی کی ۔
جرا ئم کے لئے پولیس اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلارہی ہے روجھان فضل الر حمان خا ن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم کے لئے پولیس اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلارہی ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شا مل ہے ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی سر کل روجھان فضل الر حمان خا ن نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ عناصر ملک وقوم کے دشمن ہے ہما ری ان سے کھلی جنگ ہے ۔انہوں نے منشیا ت جیی گھناؤفی لعنت کے خلاف اپر یشن کلین اپ شر وع ہے انہوں نے کہا کہ D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل نہا یت فر ض شنا س اور بہا در کپتا ن ہے ان کی مد برانہ قیا دت پر ہم سب کو فخر ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس اپنے محد دو وسا ئل میں جرا ئم کے خلاف سیہ پلا ئی دیوار بنی ہو ئی ہے صحا فیوں اور عوام کے مثبت نشا ند ہی اور تعاون سے جرا ئم پر کنٹر ول میں آسانی رہتی ہے اس موقع پر S.H.O روجھان پر ویز خان احمدانی ،S.H.O عمر کوٹ ثناء اللہ مستو ئی ،S.H.Oبنگلہ اچھا محمد حنیف غوری ودیگر اہلکا ران بھی مو جود تھے ۔
پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مار نہیں پیار پر عمل کرے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے ۔ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مار نہیں پیار پر عمل کرے۔ سکولوں می مسنگ فیسی لیٹریز جلد مکمل کی جائیں ۔ بچوں کی داخلہ مہم کو تیز کیا جا ئے اور اساتذہ کی حاضر کو یقینی بنایا جا ئے ۔یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی ما ہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ،ڈی ایم او ،ڈی او تعلیم،ا ی ڈی او ورکس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم،ڈی او ز اور اے ای اوز موجود تھے۔ ڈ ی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جا ئے۔ سکولوں میں میٹر لگوائے جا ئیں۔ افسران سکولوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں اور تعلیمی منصوبوں کی نگرانی بھی کریں ۔ غلط میٹریل استعمال نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے ڈی ٹی سی کے بارے میں بریفنگ دی کہ سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ 17ویں سکیل سے18ویں میں ترقی کرنے والے اساتذہ کی ٹریننگ لاہور میں ہو رہی ہے
حکومت پنجاب ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقامی ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے حکومت پنجاب ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے اور موجودہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع راجن پور میں ترقیاتی کام کرا کر اسے ترقی یافتہ اضلا ع کے برابر کر دیاہے۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، ڈی پی او ، اے ڈی سی ، ای ڈی اوز ، ڈی او ز اور ایم پی ایز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور میں تمام ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی اور مسائل بارے آگاہ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 208منصوبوں کے لیئے 60کروڑ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان میں سے کچھ مکمل ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے تبایا کہ 191مسنگ فیسی لیٹیز کی سکیموں میں133سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ قبرستانوں ،عید گاہوں اور جنازہ گاہوں کے 14منصوبوں سے 13مکمل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ضلع کی ترقی میں کو کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے ۔
ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر بنا نے اور تعلیم کے فروغ کیلئے سکول کونسلوں کو فعال کرنا ہوگا حمداسحاق خان گبول
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر بنا نے اور تعلیم کے فروغ کیلئے سکول کونسلوں کو فعال کرنا ہوگا سکول کونسلوں کے فعال ہو نے سے نہ صرف سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے بلکہ سکولوں سے ڈراپ آؤٹ کی شَرح کو بھی کم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار صدر ہمقدم ویلفئیر فاؤنڈیشن محمداسحاق خان گبول نے یونین کونسل جہان پور میں مختلف قصبات سے آئے وفود سے خطاب کے دَوران کہا اُنہوں نے دیہی علاقہ کے مکینوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم پر توجہ صرف کریں اور اپنے علاقوں میں قائم سکولوں کی حالت زار پر توجہ دیں بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پہلی فرصت میں پورا کریں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنا کر اُنہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کردار ادا کریں اس موقع پر ہاشم خان گبول، محمد رفیق گبول، نصراللہ گبول،حبیب اللہ گبول، علی محمد گبول، محمداسلم گبول سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں رہائشی شریک تھے ۔
نہروں کی ٹیل تک پانی پہنچانے کا عزم کررکھا ہے چوہدری حبیب الرحمن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایکسئین انہار چوہدری حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ نہروں کی ٹیل تک پانی پہنچانے کا عزم کررکھا ہے آج ہرکسان عہد کرلے کہ وہ صرف اپنے حصے کا ہی پانی استعمال کرے گا تو ضلع کی تمام نہروں کی ٹیل تک آسانی کے ساتھ پانی پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کیا سیلاب سے تباہ حال نہروں کی سالانہ مرمت کا کام جاری ہے جن کی تکمیل سے نہری پانی کی فراہمی یقینی بن سکے گی اُن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں نہری پانی چوری کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں زمینداروں سے اپیل ہے کہ وہ پانی چوروں کی نشاندہی کریں چوری کے خلاف مہم میں محکمہ انہار کی ٹیموں کا ساتھ دیں ۔
ملکی قوانین بارے شعور وآگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کررہا ہے محمدفاروق ملک
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ عوام میں ملکی قوانین بارے شعور وآگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کررہا ہے جَلد ہی گاؤں کی سطح پر موبائل لیگل کلینکس قائم کرکے گھر کی دہلیز پر مسائل کے قانونی حل کاسلسلہ شروع کیا جارہا ہے اِن خیالات کا اظہار پراجیکٹ آفیسر سی سی ایچ ڈی مس راشدہ بانو اور اسسٹنٹ پراجیکٹ آفیسر محمدفاروق ملک نے مختلف دیہی علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقات کے دَوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ بار راجن پور میں ’’فری لیگل ڈیسک ‘‘ قائم کردی گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیادوں پر غریب افراد کو اُن کے حقوق کی فراہمی کے لئے مفت قانونی معاونت دی جارہی ہے وکلاء کا پینل روزانہ کی بنیادوں پر مسائل کا شکار خواتین اور بچوں کے کیسز کی پیروی کرکے اُنہیں اُن کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ایچ ڈی کے پروگرام کا مقصد ہی بنیادی حقوق سے محروم طبقات کو اُن کے حقوق دلوانا ہے اِس موقع پر مستنصر حسین یوسفی بھی موجود تھے ۔
گندم کی پیداوا ر میں اضافہ کرکے ملک وقوم کو خوشحال بنا ئیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک
راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وقت کا تقاضا ہے کہ گندم کی پیداوا ر میں اضافہ
کرکے ملک وقوم کو خوشحال بنا ئیں ۔ حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری اور
سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ گند م کی پیداوار میں
اضافہ کرنے والے کسانوں کو انعامات دے رہی ہے ، یہ باتیں ایم این اے
ڈاکٹر
حفیظ الرحمن دریشک نے آج کسانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
کرتے ہو ئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاشتکاروں کی فلاح کے لئے
بہترین منصوبے بنا رہی ہے ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، ای ڈی
او زراعت ملک سیف الرحمن، ڈی او زراعت محمد ، چوہدری دین محمد ،ڈی ا ولا
ئیو سٹاک ، مقامی زمیندار جمیل خان بزدار، سردار محمد یوسف دریشک، کاشتکار
اعجاز احمد ، محمد بخش اور دیگر کاشتکاروں اور زمینداروں نے شرکت کی، ڈی او
زراعت نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں پنجاب حکومت نے 71.52فی ایکڑ گند م کی
پیداوارحاصل کرنے والے کو ٹریکٹر او ر دوسرے نمبر پر محمد بخش کو لیزر
مشین انعام کے طور پر دیا ہے ۔ اسی طرح پیداوار میں اضافہ کرنے والے
کاشتکاروں کی ضلعی حکومت بھی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔
مسلم لیگ (ن)کی حکومت محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے شیر علی گورچانی
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے صدر ،وزیراعظم اوردیگرقیادت نے پاکستانی لیڈر شپ پر اپنے بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سرمایا کاری کے تاریخی معاہدوں سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ،ان معاہدوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہمسلم لیگ (ن)کی حکومت محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ چین کے صدر کا دورہ پاکستان دھرنوں کی وجہ سے ملتوی ہوا جس کے باعث بجلی کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی لیکن اب بیجنگ میں اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی کی راہ میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے چین کے صدرمناسب وقت پر پاکستان آئیں گے۔بیجنگ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاک چین دوستی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات روزافزوں مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔دونوں ممالک کے تعلقات عوامی سطح پر گہرے ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہی دوسرے ممالک سے خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ طے پانے والے منصوبوں میں کوئی قرضہ شامل نہیں یہ سب سرمایہ کاری ہے۔ ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے اوراسے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہیں۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو 29ہزار500روپے جرمانہ کیا غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پولیٹیکل اسسٹنٹ اور اے سی راجن پور نے پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا اور اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو 29ہزار500روپے جرمانہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ جو زیادہ کرایہ لے گا اس کو جرمانہ کے ساتھ گاڑی بھی بند کر دی جا ئے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ حد سے زیادہ رفتار پر نہ چلائیں اور کرایہ زیادہ چارج نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی فائدہ دینے کے لیئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جار ہی ہے ۔
خوش قسمت وہ ملازم جو اپنی سروس خوش اسلوبی کے ساتھ پوری کر کے ریٹائر ہو جا تے ہیں غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خوش قسمت وہ ملازم جو اپنی سروس خوش اسلوبی کے ساتھ پوری کر کے ریٹائر ہو جا تے ہیں ۔ان کی یاد ہمیشہ رہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈی او زرعی انجینئرنگ نصرت شاہ کی ریٹائر منٹ کی الوداعی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی ، ضلعی افسران اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔ ا س موقع پر نصرت شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے میں نے اپنے سروس کے آخری ایام ایک شفیق اور تجربہ کار ڈی سی او کے ساتھ کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ڈی سی او نے جس طرح خود دن رات کام کیا ۔ انہوں نے ضلع کی ترقی میں مثالی کام کیا ۔ ڈی سی او نے ایسے ترقیاتی کام کرائے جو آج تک کسی نے نہیں کرا ئے
پٹواریوں کے ریکارڈ کی ہفتہ وار چیکنگ کریں غازی امان اللہ
راجن پو ر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مال افسران گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنا ئیں ۔ اور ٹارگٹ کو پورا کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ 5340مواضعات میں355 کا ٹارگٹ ملا جن میں 272کا ٹارگٹ پور ا کیا گیا ہے اور 50مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے آن لائن کر دیا گیا ہے۔ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پٹواریوں کے ریکارڈ کی ہفتہ وار چیکنگ کریں اور وراثتی انتقالات فوری طور پر کیئے جا ئیں۔ اور رجسٹروں میں فوری طورپر انتقال درج کیئے جا ئیں ۔ انہوں نے مال افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گا
Friday, 14 November 2014
پولیو مہم کے دوران ٹیمیں اپنا ٹارگٹ سو فیصد پورا کریں غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈ ی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں اپنا ٹارگٹ سو فیصد پورا کریں اور دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جا ئیں ۔ یہ باتیں انہوں نے جاری پولیو مہم کی جا ئزہ لیتے ہو ئے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ ا س موقع پر ای ڈی او صحت ،ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، پی آر ایس پی کے انچارج،ڈبلیوایچ او چیف، اے ڈی سی، اے سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمے کے لیئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں سخت احکامات جاری کیئے گئے ہیں ۔ ایریا انچارج مائیکرو پلان پر سختی سے عمل کریں ۔ تمام لوگ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم انچارج کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام بھی تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر تمام اے سی اس کام کی نگرانی کریں ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے مختلف جگہوں پر پولیو کی ٹیموں کو چیک کیا اور ویکیسن بارے معلومات حاصل کیں
Wednesday, 12 November 2014
راجن پور ،گرلز پرائمری سکول بستی شہید کاراستہ نہ ہونے سے طالبات کو سخت پریشانی لاحق عبیداللہ خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گرلز پرائمری سکول بستی شہید کاراستہ نہ ہونے سے طالبات کو سخت پریشانی لاحق ،معصوم طالبات فصلات سے گذر کر سکول پہنچنے پر مجبور ،ضلعی انتظامیہ کو بار بار دَرخواستیں دیں مگر تاحال پیش رفت نہ ہوسکی وزیراعلیٰ پنجاب اس مسئلہ کے حل میں کردار ادا کریں اہل علاقہ کا احتجاج صحافیوں سے گفتگو بستی گبول جاگیر کے درجنوں رہائشیوں ہاشم خان گبول، عبداللہ خان ،حاجی شملہ خان ،ولی خان ،عبیداللہ خان ،خلیل احمد ،سابق کونسلر حاجی زوار حسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ بستی میں اکلوتے گرلز سکول میں دو سو سے زائد طالبات زیرتعلیم ہیں مگر سکول کا آدھ کلو میٹر کاراستہ کچہ اور ناہموار ہے جس سے معصوم طالبات فصلات سے گذرکر سکول پہنچتی ہیں بارش کے ایام میں سکول تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے جس سے بچیوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار محکمہ تعلیم کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کے پاس دَرخواستیں لے کر گئے مگر کچھ نہ ہوا اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری طورپر سنگین مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔
گراں فروش ملک وقوم کے دشمن یہ ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمدمختار نے کہا ہے کہ گراں فروش ملک وقوم کے دشمن یہ ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ بات اُنہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایات پر زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ سرکاری ملازمین کی اولین ذمہ داری ہے اِس موقع پر زاہد محمود خان مزاری ،محمد انور قریشی بھی موجود تھے ۔
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پرکاروائی ،مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار ،حوالات منتقل
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار جام پور قصورعباس خان دریشک کی کاروائی ،مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار ،حوالات منتقل تفصیل کے مطابق دوکاندار عاشق حسین دودھ فروخت کرنے میں مصروف تھا نائب تحصیلدار نے صارفین سے نرخ معلوم کئے تو علم ہوا کہ دوکاندار مقرر نرخ سے فی کلو بیس روپے زائد وصولی کررہا ہے جس پر نائب تحصیلدار نے گراں فروشی کے مرتکب دوکاندار کو پولیس کے حوالے کردیا جس کے خلاف مقدمہ دَرج کرلیا گیا ہے ۔
راجن پور ،کپاس چنتی خاتون کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کرنے کی کوشش ناکام
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،کپاس چنتی خاتون کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کرنے کی کوشش ناکام ،دو افراد کے خلاف جام پور پولیس نے مقد مہ دَرج کرلیا تفصیل کے مطابق جام پور کی رہائشی مسماۃ کوثر دختر نذر کھوکھر نے پولیس کورپورٹ کی کہ وہ فصل کپاس چننے میں مصروف تھی کہ ملزم عبدالحمیداور اُس کے ساتھی نے اُسے دبوچ لیا اور زبردستی بداخلاقی کر نے کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
ملازم پیشہ کومسیج بھیجنے پر اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ دَرج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،سماجی تنظیم میں ملازم پیشہ خاتون کوموبائل فون کے ذریعے بلاجواز کالزکرنے اور اخلاق باختہ مسیج بھیجنے پر اوباش نوجوان کے خلاف سٹی پولیس نے مقدمہ دَرج کرلیا تفصیل کے مطابق عائشہ عارف دختر غلام نازک آرائیں نے سٹی پولیس کودَرخواست گذاری کہ ملزم فیض نہ صرف اُسے کالز کے ذریعے تنگ کرتا ہے بلکہ اخلاق باختہ مسیج بھیجتا رہتا ہے خاتون کی رپورٹ پر سٹی پولیس نے کاروائی شروع کردی
راجن پور میں 4شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم،نوجوان غلا اصغر گلفاذ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،چارمختلف واقعات میں 4شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم،نوجوان نے آشنائی پیداکرکے لڑکی اغواء کرلی ،لڑکی پر پالتو کتا چھوڑنے پر ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق راجن پور شہرکے رہائشی ارشد مبارک ایڈووکیٹ نے پولیس کورپورٹ کی کہ اُس کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی ہے محمدپور دیوان کے شہری غلام اصغر گلفاذ نے رپورٹ کی کہ ملزم عمر وغیرہ نے اُس کی موٹر سائیکل چوری کی ہے عارف شکلانی نے پولیس کو رپورٹ کی کہ مقامی ڈاکٹر کی نجی کلینک کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کی جو ملزمان صابر وغیرہ نے چرالی ملزمان نے چوری تسلیم کرتے ہوئے بیس ہزار روپے بھونگا وصول کرلیا مگر ملزمان نے موٹرسائیکل واپس نہ کی صدر تھانہ راجن پور کی حدود کے رہائشی عبدالرؤف کہیری نے رپورٹ کی کہ ملزمان نصراللہ وغیرہ جن کی تعداد سات تھی نے آتشیں اسلحہ کے زور پر اُس کی موٹرسائیکل چھین لی ملزمان جاتے ہوئے موبائل فون بھی لے گئے جام پور کے رہائشی غلام حیدر سومرہ نے رپورٹ کی کہ ملزم عامر کا رشتہ داری کے باعث ہمارے گھر میں آنا جانا تھا جس پر اُس نے آسیہ سے تعلقات اُستوار کرکے اُسے اغواء کرکے لے گیا محمدعاشق دھڑپہ نے رپورٹ کی کہ ملزم منظور نے اُس کی کمسن بیٹی پر پالتو کتا چھوڑ دیا جس سے بچی زخمی ہوگئی پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات دَرج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
انر جی کرائسس سے دیہی علاقوں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھ جانے سے ورکنگ آورز کم ہوئے ہیں مشتاق احمد رضوی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) انر جی کرائسس سے دیہی علاقوں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھ جانے سے ورکنگ آورز کم ہوئے ہیں۔ دیہی خواتین کو کپاس چننے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سکیل فراہم کرنے کی ضرورت ہے سول سوسائٹی اور حکومت اس بارے نئے آئیڈیاز بارے سوچیں تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو خوشحال بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار بارکلے کی مالی معاونت سے منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں بر ائیٹ انٹر پر ائز کے تحت 34 غریب اور مستحق خوا تین کو سولر لیمپس دیئے گئے جن سے کا روبار کر کے خواتین نے اپنے خا ند انوں کی آمد نی میں آضا فہ کیا اور 100 گھر وں کو بھی روشن کیا گیا ۔لیڈپا کستا ن کے پر اجیکٹ آفیسر محمد اسفر نے گذشتہ روز ڈسٹر کٹ ایو نٹ میں تفصیلا ت سے آگا ہ کیا کہ بستی شیدی ،بستی بخش اور بستی مڈگو لہ بجلی سے محرام علا قے ہیں ان میں سو لر لیمپس جو کہ با ر کلے کی ما لی ومعا ونت سے دیئے گئے محمد یعقو ب خا ن شیر وانی ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گو رئمنٹ راجن پور اور سید آفتاب احمد شاہ اور انجینئر فاروق امجد صدر پر یس کلب ،محتر مہ رخسا نہ مبا رک نے اپنے خیا لات کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے انہوں نے مسیحی جوڑے کو جلانے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کیلئے باعث شرمندگی ہے ریاست کے معاملات کو اپنے ہاتھوں میں نہ لیا جائے اشعار اسلام کو چھوڑ کر دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے تقریب میں دیہی خواتین کو دئے گئے سو لر لیمپس کے نتائج بارے کہا کہ اس سے معیا ر زند گی بہتر ہوا ہے کیو نکہ سولر انر جی متبا دل تو انا ئی کا سستا ذریعہ ہے انجمن بہبود نو جواں راجن پور کے صدر مشتاق احمد رضوی اور فیلڈ کو ارڈنیٹر عبد الر حمن نے بر یفینگ کے دوران نے بتا یا کہ با کلے کے برائیٹ انٹر پرا ئز پر اجیکٹ سے خصو صا خوا تین کی سما جی اور معا شی حا لت میں بہتر ی آئی ہے اور بچوں کو بھی اپنی تعلیم وتر بیت میں مدد مل رہی ہے ڈسٹر کٹ ایو نٹ میں سما جی تنظیموں کے نما ئند وں کمیو نٹی کے ممبران اور صحا فیوں نے بھی بڑی تعداد میں شر کت کی ۔
جنر ل بس اسیٹنڈ کو جرائم پیشہ عنا صر سے پاک کر نے کے لئے آپر یشن کلین اپ کیا جا ئے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جنر ل بس اسیٹنڈ کو جرائم پیشہ عنا صر سے پاک کر نے کے لئے آپر یشن کلین اپ کیا جا ئے ۔راجن پور شہر میں آئے روز بڑھتی ہو ئی ڈکیٹوں اورچوریوں کی وارداتوں سے عوام جا نی وما لی طورپر عدم تحفظ کا شکار ہیں عوام کو جا ن ومال کا تحفظ فراہم کر نے اور امن وامان کو یقینی بنا نے کے لئے سرداروں اور ڈیر وں کا جر گہ بھی بلا یا جا ئے اس سلسلے میں ڈی سی او راجن پور اور ڈی پی او راجن پورموثر اقداما ت کر یں یہ مطا لبہ انجمن شہر یان راجن پور کے صد ر افتخا ر عا لم ،تا جر راہنما اشفا ق احمد ،محمد سیلم ،کلیم رضا ایڈووکیٹ ،بختیا ر رانا ایڈووکیٹ اورعوامی سما جی حلقوں نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا ۔
راجن پور کے معر وف سیاسی وسما جی راہنما سر دار قدرت عزیز خان کی مز اری کی حا دثا تی مو ت عوام کے لئے ایک نا قابل تلا فی نقصان ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور کے معر وف سیاسی وسما جی راہنما سر دار قدرت عزیز خان کی مز اری کی حا دثا تی مو ت عوام کے لئے ایک نا قابل تلا فی نقصان ہے مر حوم عوام کے سچے راہنما تھے اور ان کی سیا سی اور سما جی خد ما ت ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سابق سٹی ناظم کنور کمال اختر ،آواز دوست کے جنر ل سیکر ٹری مشتا ق احمد رضوی ،پر و فیسر سید جمیل الد ین یضر ی ،محمد شبیر مہر وی ،چو ہدری محمد اجمل اور خواجہ فرید جر نلسٹ فورم کے اراکین حسنین عباس سونترہ ،خواجہ اشفاق احمد ،ریاض آصف ،میر خلیل احمدخان سنجرانی ،عبدا لصبوررحما نی ،عبدالشکور رحما نی ،سید کر م حسین شاہ ،عمران ظفر ،نوید بھٹی ،شیر علی ، نے اپنے ایک تعز یتی بیان میں کیا اور مر حوم کے لئے دعا ئے مغفر ت بھی کی ہے ۔
انسانیت کی خدمت کریں یہ منصوبہ جات اُن کی دوسالہ محنت وکاوش کا نتیجہ ہیں محمد زبیر فاروق
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) خان گروپ آف کمپنیز کی جانب سے عمر فش کمپلیکس ،لائیوسٹاک سمیت دس سیکشن ،بٹیر فارم ،تلاپیہ مچھلی تالاب،بائیو گیس پلانٹ ،ڈک فارم اور مساجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان گروپ آف کمپنیز کے چئیر مین محمد زبیر فاروق خان نے کہا کہ ایشیاء بھر میں اس طرز کا فارم نہیں اُن کی خواہش تھی کہ انسانیت کی خدمت کریں یہ منصوبہ جات اُن کی دوسالہ محنت وکاوش کا نتیجہ ہیں تقریب میں ملتان ،ڈی جی خان سمیت ملک بھر سے سماجی شخصیات اور سرکاری ملازمین اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات شریک تھیں نواب زبیر فاروق خان نے راجن پور میں خواجہ فرید ؒ یونیورسٹی کے لئے 5 ایکڑ آراضی ،راجن پور میں میڈیکل کلینک اور آنکھوں کے ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا جس کی تعمیر کا کام ایک ماہ کے اندر شروع کردیا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ راجن پور سے اُن کا پرانا رشتہ ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اُنہوں نے آراضی دی تھی اب بھی وہ راجن پور کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اُنہوں نے اعلان کیا کہ کسی شہری کو فش فارمنگ کیلئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو عمر فش فارم کی انتظامیہ اُنہیں امداد فراہم کرے گی تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔
پاکستان معاشرہ دین سے دُوری کے سبب تنزلی کا شکار ہے لیاقت بلوچ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشرہ دین سے دُوری کے سبب تنزلی کا شکار ہے آج پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوکر کیا جاسکتا ہے نواب زبیر فاروق نے خدمت خلق کا بیڑا اُٹھایا اور جنوبی پنجاب کے غریب اور نادار مریضوں کی شفاء یابی کے لئے ٹرسٹ قائم کئے ان کے ان اعمال کا اَجر اللہ تعالیٰ کی ذات ہی دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نواب زبیر فاروق خان کے عمر فش فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی بات کی ملک میں عدل وانصاف کا معاشرہ صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اُن کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری موجود ہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔
مسلم لیگ ن ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہےڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے انرجی کے منصوبوں کو فوکس کررکھا ہے حالیہ دورہ ء چین سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع راجن پور کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں کوہ سلیمان کے پہاڑی درہ چھاچھڑ کے سیلابی پانی اور دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث سیلاب سے بچاؤ کے لئے محکمہ انہار کی ٹیموں نے سروے مکمل کرلیا جلد ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری ملنے پر ان منصوبوں پر کام شروع کردیا جائیگا یہ بات اُنہوں نے نواحی موضع گبول جاگیر میں مقامی زمینداروں چوہدری محمدشاہد اور چوہدری محمد رفیق کی جانب سے اُن کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے دَوران اہل علاقہ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان کا کہناتھا کہ کوٹ مٹھن سے ریخ باغوالا فلڈ بند کی تعمیر اور فتح پور سے موضع بھاگ تک فلڈ بند کی تعمیر سے تحصیل راجن پور سیلاب سے محفوظ رہیگی اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اُن کی درخواست پر نئے دیہات کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے50 نئے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع کردیا جائیگا اس موقع پر سردار ثناء اللہ خان دریشک ،خادم خان دریشک ،منیر احمد جسکانی ،سیکرٹری یونین کونسل برکت لغاری ،اطہر سلیم سمیت علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات تقریب میں شریک تھیں ۔
راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ ،تاجروں نے انڈس ہائی وے پر ٹائیر نذر آتش کئے رکاوٹیں کھڑی کرکے انڈس ہائی وے کو بند کردیا کراچی سے پشاور جانے والی انڈس ہائی وے کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن ایس ڈی پی او صدر اعجاز رندھاوا سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کے تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک چوک پر ٹائیر نذر آتش کئے اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی شہر عبدالمالک قریشی ،سیف اللہ تگہ ،قاری محمود قاسمی ودیگر کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس شہریوں کو امن وامان فراہم کر نے میں ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے شہر کے گنجان آباد علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں گذشتہ ہفتے شہر سے ہی کاٹن جنرزسے 31 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے آئے روز وارداتوں پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی مظاہرین سے مذاکرات کرنے ایس ڈی پی او صدر اعجاز احمد رندھاوا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا جان محمد پہنچ گئے پہلے تو مشتعل مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تین گھنٹے تک احتجاج جاری رہاتاہم بعدازاں ٹریفک چوکی کی عمارت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے
راجن پور ،چھاؤنی روڈ پر 3 مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی ماردی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،چھاؤنی روڈ پر 3 مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی ماردی نوجوان زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق حسنین تگہ چوک الہ آباد کی جانب آرہا تھا کہ ڈاکٹر طارق کھوکھر کی نجی ہسپتال کے سامنے ہنڈا 125 پرسوار تین مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر نوجوان سے اُس کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرادیا گیا تاہم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ ایک ہی تعداد میں مسلح افراد کی راجن پور شہر میں موٹر سائیکل چھیننے کی ایک ہفتہ کے دَوران یہ چوتھی واردات ہے دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے ڈسٹر کٹ ہسپتال میں زخمی نوجوان کی عیادت کی اُنہوں نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان ضرور کیفرکردار تک پہنچائے جائیں گے ۔
Sunday, 9 November 2014
این جی اوز لوگوں کی فلاح کے لیئے کام کریں غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے نیشنل اور مقامی این جی اوز کے مالکان اور نمائندہ گان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہاہے کہ تمام این جی اوز لوگوں کی فلاح کے لیئے کام کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل روجہان میں اس وقت توجہ طلب مسائل ہیں ۔ وہاں تعلیم اور صحت کے لئے کام کیا جا ئے۔ ہارڈ ایریا میں وزٹ کیا جا ئے اور کام کیا جا ئے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تحصیل روجھان میں یو سی شاہ والی کا خصوصی طور پر وزٹ کیا جائے۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ، اے سی روجھان فاروق صادق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کسان کاشتکاروں کو گنے کی رقم کی ادائیگی بر وقت کی جا ئے غازی اما ن اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) شوگر کین سیس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ڈی سی او غازی اما ن اللہ نے کہاہے کہ کسان کاشتکاروں کو گنے کی رقم کی ادائیگی بر وقت کی جا ئے اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ گنے کا ریٹ 180روپے فی من مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،کمانڈنٹ بی ایم پی صفی اللہ گوندل، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر،منیجر شوگر مل، مقامی زمیندار اور کاشتکاروں،نمائندہ صارفین راؤ افسر ،اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اوزان کی چیکنگ کی جا ئے ۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ اوورلوڈنگ نہ ہونے دیں ۔انہوں نے کہا کہ کشتیوں کا عارضی پل جلد چالو کیا جائے اور ریسکیو1122 کی ایک گاڑی وہاں موجو دہونا چایئے۔ انہوں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ زیادہ سپیڈ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے تاکہ حادثات نہ ہوں ۔ لوگوں کی سہولت کے پیش نظر نشتر گھاٹ پر ایک مضبوط پل تعمیر کی جار ہی ہے۔ انہوں نے شوگر ملز کے منیجر کو کہا کہ کسی کی حق تلفی نہ کی جا ئے اور کسان گھر کاشتکاروں کی سہولت کے لیئے بنایا گیا ہے۔ ان کو سہولیات دی جا ئیں اور کہا کہ سڑک کے ساتھ گھڑی گاڑوں پر ری فلیکٹر لگا ئے جا ئیں اور ان سے دوسری گاڑیوں کے لیئے مسئلہ پیدا نہ ہو ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او فنانس کو ہدایت کی کہ ہفتے میں ایک بار میٹنگ کر کے کسانوں کو پے منٹ کی ادائیگی بارے معلومات حاصل کیا کریں ۔
محکمہ صحت راجن پور میں ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز کی ’’سیاسی لسٹوں پر بھرتی ‘‘ کیلئے لسٹیں تیار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ صحت راجن پور میں ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز کی ’’سیاسی لسٹوں پر بھرتی ‘‘ کیلئے لسٹیں تیار ،غریب مستحق اُمیدوارصوبائی حکو مت کی جانب سے ’’ میرٹ ‘‘ پالیسی اختیار نہ کئے جانے پر مایوس تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت ڈرائیورز اور ہسپتالوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے نوجوانوں سے دَرخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر راجن پور شہر سمیت ضلع بھر سے ہزاروں اُمیدواروں نے ای ڈی او صحت کے دفتر میں دَرخواستیں جمع کرادیں اب صوبائی حکومت نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ’’خوش ‘‘کر نے کیلئے ضلعی حکو متوں کو ’’سیاسی لسٹوں ‘‘پر بھرتی کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے نوجوان اُمیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔
ضلع راجن پور میں متعدد انتظامی پوسٹیں خالی ،سائلین کو مشکلات کاسامنا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں متعدد انتظامی پوسٹیں خالی ،سائلین کو مشکلات کاسامنا ،آفیسران کے پاس دوہرے اور تہرے محکموں کے چارج تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ڈی اوسی ،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ،ڈی او پلاننگ ،ایس ڈی پی او صدر ،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ،اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ ،ایس ڈی او بلڈ نگز ،ایس ڈی او ہائی وے ،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ ،ڈی او روڈز ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ،ای ڈی او آئی ٹی ،ڈی او لٹریسی ،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت کئی محکموں کی اِنتظامی پوسٹیں خالی ہونے کے باعث نہ صرف محکمانہ مسائل التواء کا شکار ہیں بلکہ سائلین بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے بار بار ان محکموں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی طور دلچسپی لے کر جنو بی پنجاب کے اس دُور افتادہ ضلع میں فوری طور پر آفیسران تعینا ت کئے جائیں ۔
نواحی قصبہ گبول جاگیر میں سکول کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی بچیوں اور سکول اسٹاف کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی طالبات اور اسٹاف کو آمدورفت میں شَدید مشکلات کا سامنا ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فوری طور پر سکول کی سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گبول جاگیر میں اکلوتا گرلز سکول تعمیر ہے جہاں زیرِتعلیم بچیوں کی تعداد 2 سو سے زائد ہے مگر سکول کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی بچیوں اور سکول اسٹاف کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں بارش کے ایام میں تو سکول پہنچنا انتہائی دُشوار گذار ہوجاتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ تعلیم کے دفتر گئے اور اُنہیں صورتحال سے آگاہ کیا مگر کچھ عمل درآمد نہ ہوا اہل علاقہ نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرلز پرائمری سکول کا راستہ تعمیر کیا جائے اور طالبات واسٹاف کی اس مشکل کو آسان کیا جائے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)