Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014

ہمت فاؤ ندیشن نے اپنے 140 ملازمین کو تنخوائیں دینے سے انکار کر دیا جو کہ 35لاکھ روپے ہیں ان ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا

راجن پور (کرائم رپورٹر)ہمت فاؤ ندیشن نے اپنے 140 ملازمین کو تنخوائیں دینے سے انکار کر دیا جو کہ 35لاکھ روپے ہیں ان ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخوائیں دلائی جائیں فیلڈ آفیسران
فقیربخش،محمد ارشد اور جہانگیر نے تفتیشی آفیسر کو بتایا کہ انہیں سبز باغ دکھائے گئے تھے اور ہم سے لاکھوں روپے لوگوں سے وصول کرائے گئے اب حالت یہ ہے کہ لوگ ہم سے رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہماری زندگی اجیرن بن گئی ہے انہوں نے استدعا کی کہ رقم اور ان کو تنخوائیں واپس دلائی جائے ۔علاوہ ازیں 200مزید متاثرین نے انکوائری آفیسر کو اپنے بیان قلمبند کرائے ہیں انہوں نے الزام لگایاکہ ان سے رقم ڈبل کرنے کی یقین دہانی پر رقمیں لی گئیں مگر انہیں اصل رقم بھی واپس نہیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ ملزمان اب بھی لوٹ مار کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers