راجن پور(کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان
دریشک کی تجویز پرضلع راجن پور میں 11 قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے
کیلئے ایک کروڑ 59لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گئے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ
ملک سیف الرحمن نے بتائی انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے مذکورہ رقم مختص
کر دی ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد اپریل
کے پہلے ہفتے میں ورک آرڈر جاری کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ قومی
اسمبلی کے دواور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے
گا متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مشاورت سے رقم مختص کی گئی ہے
ہر حلقہ میں 3985500روپے خرچ کئے جائیں گئے اور مجموعی طور پر ایک کروڑ
59لاکھ روپے سے یہ منصوبہ مکمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 175کے
تین قبرستانوں بخاری شریف ونگ ،نور پور مچھی والادربار فقیر شا ہ موضع
کوٹلہ حضوری ،حلقہ این اے 174السادات قبرستان حاجی پور،محلہ قاضی والا
داجل،دربار ابوبکر حاجی پوراور مچھی والا کے قبرستانوں ،حلقہ پی پی248نور
پور منجھو والا،جنازہ گاہ حاجی پور، منظور شاہ بکھر پور نواں شہرجام پور
،حلقہ پی پی250ڈیرہ دلدار،میراں پور، صاحب شاہ عمر کوٹ کے قبرستانوں کی
چاردیواری کی تعمیر کی جائے گی ۔
0 comments:
Post a Comment