Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

کھلے ماحول میں پا خانہ کرنے اور کھانے سے پہلے ہاتھ نہ دھونے سے میدہ اور انتڑیوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بابر علی


راجن پور( کرائم رپورٹر) کھلے ماحول میں پا خانہ کرنے اور کھانے سے پہلے ہاتھ نہ دھونے سے میدہ اور انتڑیوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بچوں میں دست ، جلدی امراض اور پولیو کیسز انسانی فضلے کے ماحول زدہ علاقے میں زیادہ ہیں جن کی روک تھام کے لیے مسلم ایڈ نے تحصیل جامپور کی پانچ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں کے 50 سکولوں میں ہینڈ پمپ اور پختہ لیٹرینیں بنا کر 140 دہیاتوں کو انسانی فضلے سے پاک کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ایڈ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بابر علی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر اسد عباس بھی موجود تھے ۔ بابر علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں بارے شعوری آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مسلم ایڈ نے سیلاب سے متاثرہ سکولوں میں نکاسی آب سمیت لائیو سٹاک ، شیلٹر ، ایری گیشن چینل اور کھاد بیج کی فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کر کے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس سلسلہ میں عوام کو چاہیے کہ وہ سماجی تنظیموں سے غیر ضروری توقعات کی بجائے ضروری روزگار و وسائل کے ذریعے اپنے پاؤں کھڑے ہوکر معاشرے کار آمد شہری ثابت ہوں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers