راجن
پور(کرائم رپورٹر)سرائیکی عوام کے مطالبے کا احترام کیا جائے سب کمیٹی اور
دو صوبوں کا قیام خطہ کے مسائل کا حل نہیں ڈاکٹڑ وسیم ریاست بحالی کے
مطالبے کی بجائے سرائیکی صوبہ کی حمایت کریں ان خیالات کا اظہار سربراہ
سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے آئی ایس کیو کے مرکزی
سیکٹریٹ جھوک فرید میں پیر آف سندیلہ شریف خواجہ فیض مصطفی شاہجمالی کی
قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبہ سرحدکا نام خیبر پختون خواہ رکھنے
کی حمایت کر چکی ہے اسی طرح سرائیکی عوام کے مطالبے کی بھی حمایت کرے انہوں
نے کہا کہ پانچ ہزار سالہ تاریخ اور ثقافت کو مٹنے نہیں دیں گئے دو صوبوں
کا نعرہ تخت لاہور کا ہے عوام کا نعرہ سرائیکی صوبہ ہے اس خطہ کے عوام
23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام پر متفق ہیں حکومت طالبان کے غیر
جنگجو قیدی رہا کر رہی ہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کو بھی اس سے مشروط
کرے کیونکہ وہ بھی سویلین قیدی ہیں جمشید دستی کی طرف سے سرائیکی صوبہ کا
بل پیش کرنا خوش آئند ہے تاہم جمشید دستی کو سرائیکی قوم پرست تحریک کے
رہنماؤں سے سرائیکی صوبہ کے جغرافیہ پر مشاورت کرنی چائیے تاکہ ان کے بل کو
عوام کی حمایت حاصل ہو سکے اس موقع پر ایس کیو آئی کے چیف آرگنائزر غلام
شبیر فریدی، جام فیض اللہ ،بلال رند اور شعیب پنوار موجود تھے
0 comments:
Post a Comment