راجن
پور( کرائم رپورٹر)پٹواری اور نائب تحصیلدار نے بھاری رشوت کے عوض اپنے
ملازم کو گواہ بنا کر اندر حدود کمیٹی رقبہ کی رجسٹری کی جگہ انتقال کر دیا
۔قبل ازیں مذکورہ رقبہ کی گرداوری بھی اس شخص کے نام ڈال دی جو فوت ہو
چکاہے ۔متاثرہ شخص نے ڈی سی او راجن پور کو ایک درخواست کے ذریعے آگاہ کرتے
ہوئے انتقال کو خارج کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ کوٹلہ نصیر کے زمیندار چوہدری اظہار کی 6کنال
7مرلہ اراضی نزد سبزہ زار کالونی کو نائب تحصیلدار انور قریشی اور پٹواری
اشفاق احمد نے محمد عارف کے نام انتقال کر دیا حالانکہ مذکورہ اراضی اندر
حدود کمیٹی ہونے کی وجہ سے رجسٹری کی جانی تھے جس سے گورنمنٹ کو بھی لاکھوں
روپے کا نقصان پہنچایا گیا چوہدری اظہار نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ
انتقال کو خارج کر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے
0 comments:
Post a Comment