راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ راجن پور کے زیر اہتمام
تین روزہ میلہ جشن بہاراں کے موقع پر فخر جہاں پارک راجن پور میں ایم این
اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع راجن پو ر کی عوام پرامن ہے ضلعی انتظامیہ نے
پررونق جشن بہاراں شروع کر کے عوام کو صحت مند تفریح فراہم کی ہے اور آئند ہ
بھی اس قسم کی تقریبات اور سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ اس موقع پر مختلف
مکاتب فکر کے علما کرام ، انجمن تاجران ، صدر و جنرل سیکریٹر ی پریس کلب
وبار کونسل ، ضلعی افسران شہر کے علاوہ گرد نواح کے علاقوں سے مختلف شعبہ
ہا ئے سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سمیت بچوں نے بھر پور شرکت کی اور
جشن بہاراں کی تقریبات کو سراہا۔ اس تقریب کے موقع پر مقامی جھمر پارٹی،
گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور خوب داد وصو ل
کی۔بازی گر ارشد بادی نے اپنے کرتب دکھائے اس موقع پر چیئر مین پارکس خواجہ
محسن رسول اور ان کی ٹیم کی طرف سے مختلف پھولوں کی شاندار نمائش کا بھی
اہمتام کیا گیا ۔ ڈی سی او نے کہاہے ضلع بھر میں عوام کی تفریح کے لیئے
پارک بنا ئے جا رہے ہیں جن میں داجل میں نور علی ضامن پار ک اور فاضل پور
ڈاکٹر عبداللہ پارک شامل ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو ہر
قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئیں اس موقع پر محکمہ صحت کے 121ملازمین کے تقر
نامے بھی تقسیم کیئے گئے ۔ بعد ازاں ڈی سی او ، ایم این اے اور ضلعی
افسران کے ہمراہ پھولوں کی نمائش دیکھی اور عالمی شجر کاری دن کے حوالے سے
یاد گار پودا بھی لگایا
0 comments:
Post a Comment