راجن
پور(کرائم رپورٹر)عرصہ نصف صدی سے ضلع راجن پور کے عوام کو محض لالی پاپ
سے بہلایا جاتا رہا ہے ۔مسائل کو حل کرنے کے نعرے لگانے والے اپنے لیے
وسائل اکھٹے کرتے رہے اور عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہم نہیں پورا
پاکستان اس ضلع کو پسماندہ قرار دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم
لیگی رہنما سردار یوسف خان دریشک نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبر
قومی اسمبلی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی صورت میں حلقہ این اے
175کے عوام کو ایک ایماندار اور مخلص قیادت ملی ہے ۔حکومت اس ضلع کو ترقی
یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں و زیر اعظم میاں نواز شریف کی
مد برانہ پالیسیوں کی بدولت ملک خون خرابے سے بچ گیا ہے طالبان سے مذاکرات
ضرور کامیاب ہونگے اور ملک جلد امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا انہوں نے
کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی معیشت تیزی سے مضبوط ہو رہی
ہے میاں نواز شریف بیان بازی کی بجائے عملی کام کر رہے ہیں لوڈ شیڈنگ اور
دیگر مسائل بہتری کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ کہ حقہ این اے 175کی
تمام یونین کونسل میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں جن میں سے کئی تکمیل کے
مراحل میں ہیں ۔اس موقع پر جام طاہر محمود،جام عاشق علی، فدا حسین ٹانوری،
ارشاد احمد ٹانوڑی، زاھد حسین، منیر احمد جسکانی، سردار فرحت خلیل خان
دریشک وغیرہ موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment