راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائمری
مڈل اور ہائی اسکولز میں مسنگ فیسیلٹیز کی فراہمی کیلئے تعمیراتی کام تیزی
کے ساتھ جاری ساڑھے سات سو سکولوں میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کیلئے
فرنیچرز کی فراہمی کا کام بھی شروع کردیا گیا حکومتِ پنجاب نے مالی سال
2013-14 ء کے دوران محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر کر نے کے حوالے سے بجٹ
میں کثیر رقم مختص کی تھی جس پر جنوبی پنجاب کے اسکولز خصوصاً ضلع راجن پور
کے پرائمری مڈل ہائی اسکولز کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے سکولوں میں نئے
کمروں واش رومزچار دیواری کی تعمیراور فرنیچر کی فراہمی کے منصوبے پر تیزی
کے ساتھ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور حکومت کی طرف سے ضلعی حکومتوں کو
ٹاسک سونپا گیا ہے کہ جون سے پہلے مسنگ فیسلیٹیز کی فراہمی کا کام مکمل
کرلیا جائے
0 comments:
Post a Comment