راجن پور(کرائم رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ کالج راجن پور میں تمام ڈیپارٹمنٹ میں
سمسٹر سسٹم کے اجراء ،بی ایس 4کلاسیس اور ایوننگ کلاسوں کی منظوری دے دی
گئی ہے مطالبات منظور کئے جانے کی خوشی میں آج کالج میں تعطیل کا
اعلان۔خواجہ فرید نے دھرتی کا آسمان سے رابطہ جوڑا ، خواجہ فرید کی شخصیت
میں زندگی کا ہر وہ پہلو ملتا ہے جس کی انسانیت کو ضرورت ہے ۔جنوبی پنجاب
نے پاکستان کو لیڈر شپ دی اور اس علاقے سے ہی انقلاب آئے گا ان خیالات کا
اظہار بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ
و دیگر نے گورنمنٹ پوسٹ کالج راجن پور میں محفل’’ فرید رنگ‘‘ میں خطاب
کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹڑ حفیظ الرحمن خان دریشک تقریب
کے مہمان خصوصی تھے ۔وائس چانسلر نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل
پتافی کی طرف سے سپاسنامہ میں پیش کئے گئے تمام مطالبات کو منظور کرنے کا
اعلان کیا انہوں نے کہا کہ علم دوست ہیں اور علم کے ذریعے ہی پاکستان کی
تقدیر بدلیں گئے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک
نے کہا کہ خواجہ فریدامن اور محبت کے سفیر ہیں پروفیسر شکیل پتافی نے کہا
تعلیم وہ واحد آرگن ہے جس سے بڑے سے بڑا انقلاب لایا جا سکتا ہے انہوں نے
کہا کہ خواجہ فرید نے اپنی شاعری کے ذریعے بد صورتی میں حسن کو تلاش کیا
۔سرائیکی دانشور عاشق خان بزدار نے کہا خواجہ فرید ؒ کی کافیاں انسانی
دکھوں کا نوحہ ہیں راجن پور کالج کو خواجہ فرید کے نام سے موسوم کیا جائے
۔پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین بھٹی نے کہا موجودہ دور میں معاشرہ معاشرتی
بیماریوں میں مبتلا ہے خواجہ فرید اسوہ حسنہ کی عملی تصویر تھے ان کی
تعلیمات نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں روجہان کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رب نواز
مونس نے کہا خواجہ فرید صوفی شعراء میں فوقیت رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے
وسیب کے پھولوں اور پودوں کو آفاقیت عطا کی وہ وسیب کا استعارہ ہیں پروفیسر
جاوید پتافی نے کہا خواجہ فرید نے جہد عمل کی فکر دی عشق خواجہ فرید ؒ کی
شاعری کا ہم موضوع ہے ۔پروفیسر عبدالقیوم اشغرفریدی ،راؤ سعادت علی نے کہا
خواجہ فرید نے نظام جبر کو ختم کرنے کا فلسفہ دیا ۔ تقریب کا آغاز پاکستان
کے قومی ترانہ سے کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے قاری حبیب
اللہ نے تلاوت قران پاک جبکہ طالبہ انعم اشرف نے نعت رسول ﷺ پیش کی اعظم
علی عابد،سراج احمد بھٹہ،اقصی منظور،تحریم،بلال نازکی،اور رانا محمد یامین
نے ترنم کے ساتھ خواجہ فرید کا کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ دوران
تقریب ڈاکٹڑ حفیظ الرحمن خان دریشک قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کرنے
کیلئے دوران تقریب ہی چلے گئے
0 comments:
Post a Comment