راجن پور(کرائم رپورٹر) داجل برانچ اور صادق فیڈر کی مرمت نہ کی گئی تو
آنیوالے پانی کے سیزن مین نہروں کا چلنا محال ہو گا اور صادق فیڈر ،نور
دھندی کا علاقہ تھر پارکر کا صحرا بن جائے گا، چار کڑور کی ایڈوانس پے منٹ
کے باوجود کام بند ہے نیب بھی تفتیش کر رہی ہے ا ن خیالات کا اظہا ر سماجی
کارکن محمد ریاض نے کیا انہوں نے بتایا کہ فلڈ رود کوہی اگست 2013کو آیا
اور پورے علاقہ کی تباہی کر کے چلا گیا لیکن تا حال داجل برانچ اور صادق
فیڈر کی مرمت افسران کے رحم و کرم پر پڑی ہے فلڈ سے داجل برانچ لفٹ اور
رائٹ سائیڈ دونوں بریچ ہو گئیں تھیں اور صادق ٖفیڈر کی فالیں بھی فلڈ کی
نذر ہو گئیں جن کی مرمت کا کام بد نام زمانہ مشینری ڈویثرن ملتان کے سپرد
کیا گیا اور چار کڑور روپے کی ایڈوانس پے منٹ بھی کر دی گئی ۔داجل برانچ کے
لفٹ بنک پر کچھ کام کیا گیا اور پھر مشینری کو دوسری جگہ شفٹ کر دیا گیا
صادق فیڈر کی فالین عارضی طور پر مرمت کر کے پانی رواں کر دیا گیا انہوں نے
کہا کہ صادق فیڈر اور سیفن داجل برانچ مرمت نہ ہوئے تو یہ علاقہ مکمل
تباہی سے دو چار ہو جائے گا اور ان علاقوں کے مکین نقل مکانی پر مجبور
ہونگے
0 comments:
Post a Comment