Feature Top (Full Width)

Tuesday, 18 March 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے منعقدہ اجلا س کی صدارت

راجن پور (کرائم رپورٹر  لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔ ٹریفک پولیس اپنی کارکردگی بہتر بنائیںیہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ٹی ایم او عثمان جاوید ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد خان،انچارج ٹریفک پولیس نذر خان ،منیجر شوگر مل راجن پوراور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مل راجن پور گنے سے لدی ہوئی ٹرالیوں کے لئے اپنی جگہ مختص کریں تاکہ آنے جانے والی ٹریفک اور لوگ حادثات سے محفوظ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی جا ئیں شوگر مل کی سیکورٹی والوں کو روڈ پر موجود ہونا چایئے۔ گنے کے لدی ہو ٹرالی کے پیچھے ریفلکٹر لگا ئے جا ئیں اس موقع پر ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کو صاف ستھر ا رکھنے کے لیئے مہم چلائی جا ئے اور نا جائز تجاوزات فوری طور پر ہٹائیں جائیں ۔ ڈی سی او نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ بغیر سائلنسر موٹر سائیکل اور رکشے بند کر دیئے جا ئیں اور ٹیپ ریکار ڈ چلانے والے رکشوں کے فوری طورپر چلان کیئے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کو ئی رکشہ سڑک پر کھڑا نظر نہ آئے۔ آلودگی پھیلانے والے رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے 

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers