راجن پور (کرا ئم ر پورٹر )تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کی جنرل بس
اسٹینڈکی 9 دوکانوں کا ماہا نہ کرائے پر نیلام عام میڈیا کی موجودگی ٹی
ایم اے کی ایک دوکان پانچ ہزار کی بجائے پنتیالیس ہزار روپے ماہانہ کرائے
میں نیلام نیلامی میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے محمد آمین اویسی ٹی ایم او
عثمان جاوید سرویا ٹرینی اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب
اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی کے بھائی شیر دل گورچانی سمیت تاجروں شہریوں
اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نیلامی کا عمل پانچ گھنٹوں کی تاخیر
سے شروع کیا گیا نیلامی میں بیس تاجروں نے حصہ لیا نیلامی کے عمل کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ا پہلی دوکان نمبر 37 کی فائینل بولی 23500 روپے
میں بشیر سندھلانی کی ہوئی اسی طرح نو دوکانوں میں سب سے مہنگے کرائے پر
دوکان نمبر 44 غلام نبی نے 45500 روپے ماہا نہ کرائے پر حاصل کی ایڈ
منسٹریٹر بلدیہ محمد آمین اویسی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کامیاب بولی
دہندہ ایک ماہ کا کرایہ ایڈوانس اور باقی ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو باقاعدگی
کے ساتھ جمع کرائیں گے ان کرایہ داروں کو قبضہ حاصل کر نے کیلئے ٹی ایم اے
کے پاس شخصی ضمانت بھی دینا ہو گی ساڑھے چار بجے نیلام کا یہ عمل مکمل ہوا
تاجروں نے صحافیوں کو مبارکباد پیش کی کہ جن کے اس عمل میں شرکت سے نہ صرف
دوکانوں کا نیلام عام شفاف ہو ابلکہ ٹی ایم اے کی آمدن میں کئی گناء اضافہ
ہوا ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی
گورچانی کے بھائی شیردل گورچانی نے اپنے بندے مقرر کررکھے تھے جنہوں نے
دوکانوں کی بولیاں سب سے زیادہ دی ہیں اور یہ دوکانیں ٹی ایم اے سے نام
نہاد تاجر بن کر کرائے پر حاصل کی ہیں اب ان سے ٹی ایم اے کسطرح کرائے وصول
کرنے میں کامیاب ہو سکے گی ؟
0 comments:
Post a Comment