راجن پور( کرائم رپورٹر)کنٹریکٹ بنیادوں کی بجائے مستقل بنیادوں پر ایجو
کیٹرز بھرتی کئے جائیں یہ مطالبہ ایجوکیٹر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے نائب
صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ
ایجوکیٹرز کی تنخوائیں انتہائی کم ہیں اور یہ انسانی حقوق کا بھی مسلۂ ہے
انہیں دور دراز علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ٹرانسفر کے حقوق
بھی حاصل نہیں ۔خواتین ٹیچر بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں خواتین کو ایسی
جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سواری کا کوئی انتظام نہ ہے حالانکہ ان کے
پاس تعلیمی قابلیت زیادہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی مہنگائی کے
تناسب سے تنخواہیں مقرر کی جائیں اور انہیں مستقل ملازمت دی جائے۔اس موقع
پر محمد عمران ،نجم الحسن، قاضی گلزار احمد خالد حسین،جواد عزیز ،شہزاد
احمد اور محمد اکبر جوئیہ موجود تھے
0 comments:
Post a Comment