راجن
پور(کرائم رپورٹر،) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
گورچانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کی فلاح و بہبود و معاشی
خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ، پنجاب روزگار
بنک کا اجراء ، ہیلتھ انشورنس سکیم اور کم وسائل طبقات کی فلاح کے لئے
خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں ۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے
بیروز گار نوجوانوں کو خود روز گار سکیم کے تحت 3 ارب روپے کے سود سے پاک
قرضہ جات دیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو
ہنر مند بنا کربرسر روز گار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت
پاکستان کو ایک مخلص قیادت دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں
بہتری لانے کے عزم کو دیکھتے ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ سرمایہ کاری اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے لیکن قومیں صرف اور صرف
تعلیم کے ذریعے ہی پائیدار خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتی ہیں۔ جو بچے زیادہ
سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کا ولولہ رکھتے ہیں‘ وہی ہمارا مستقبل ہیں اسی
لئے حکومت نے تعلیم کی مد میں 244 ارب روپے کا خطیر بجٹ مختص کیا تاکہ
تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کو خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا
سکے۔ سردار شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام اور
معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ، قدرتی وسائل کو
لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام
مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اقتصادی و سماجی
حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کررہی ہیصحت کی سہولیات کی
فراہمی کے لئے حکومت نے 102ارب روپے مختص کئے ہیں جو پنجاب کے بجٹ
کا10.9فیصد ہے ۔ صوبے کے 4انتہائی پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے
اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، اس سکیم کامقصد عام
آدمی پر علاج معالجہ کے اخراجات کا بوجھ کم کرناہے اورکم وسائل رکھنے والے
لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص
کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو پرکھنے کے لئے ملتان،
راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور فیصل آباد، راولپنڈی
میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے لئے حکومت
نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں
0 comments:
Post a Comment