راجن پور (کرائم رپورٹر) کچہری سے اکاؤنٹس آفس اور محکمہ تعلیم کو جانے والی سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی انٹی کرپشن دفتر کے تکونے کمرے کو گراکر سڑک کے موڑ کو بھی سیدھا کیا جارہا ہے سول کورٹس کو جانے والی سڑک بھی کشادہ کرنے کا مطالبہ عوامی وشہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری روڈ سے سول کورٹس کو جانے والی سڑک کی تعمیر ضلعی حکو مت نے شروع کررکھی ہے اگر محکمہ زراعت کی دیوار کو مزید پیچھے کیا جائے تو سول کورٹس کو جانے والی سڑک کشادہ ہو جائے گی جس سے قیدیوں کو لانے والی بڑی بسیں اور دیگر ٹریفک باآسانی گذر سکے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی
0 comments:
Post a Comment