راجن پور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء و نامزد چیئر مین میونسپل
کمیٹی راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت حالات میں تبدیلی لانے
میں ناکام ہو چکی ہے مہنگائی ،دہشت گردی اور جرائم کے بڑھنے کی شرح یہی رہی
تومستقبل میں سیریس چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔سرائیکستان قومی اتحاد
کے مرکزی سیکٹریٹ جھوک فرید میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ موجودہ حکومت دھاندلی کے نتیجے میں بر سر اقتدار آئی ہے آمنہ زیادتی کیس
جیسے واقعات سے ملک وقوم کی بد نامی ہوئی ہے ۔ایم این اے اور ایم پی اے کو
اپنے اضلاع کا شہنشاہ بنا دیا گیا ہے ڈی سی او اور ڈی پی او کی تعیناتیاں
ان کے کہنے پر کی جارہی ہیں جس سے انتظامی مشینری جرائم کے خلاف مفلوج ہو
کر رہے گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر آمریت کو تقویت پہنچائی
جا رہی ہے آمنہ جیسے کیس سرائیکی خطہ میں روزانہ ہوتے ہیں مگر میڈیا تک
رسائی نہ ہونے کی وجہ سے فائلوں میں گم ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ امسال
خود کشیوں اور خود سوزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو حکومت کی ناکامی کا
منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامی معاملات میں ایم این اے
اور ایم پی اے کی مداخلت ختم کی جائے تاکہ انتظامی مشینری موثر کاروائی کر
کے جرائم کو ختم کر سکے
0 comments:
Post a Comment