Feature Top (Full Width)

Tuesday, 18 March 2014

ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف حسین مزاری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف حسین مزاری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کریں ۔ میٹریل کی کوالٹی بہتر ہونا چایئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ تما م متعلقہ افسران اپنی زیر نگرانی سکیموں کو چیک کریں ۔ اس موقع پر ڈی سی اوغازی امان اللہ نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ 149سکیمیں سرکار ی سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کی ہیں ۔جن میں64مکمل اور80سکیموں پر کام جاری ہے جن کی لاگت 17کروڑ41لاکھ34ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ69ضلعی ترقیاتی منصوبوں پر42 کروڑ64لاکھ روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں یہ سکیمیں ایم پی ایز اور ایم اینز کی مشاورت سے مکمل کی جار ہی ہیں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی6سپیشل پیکیج پر کام جاری ہے جن میں کالجز ، روڈز، ٹورازم ، قطب کینال اور دوسرے منصوبے شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع بھر میں انڈس ہا ئی سے کے ساتھ مختلف جگہوں پر مسافروں کے لیئے بس سٹاپ بنا ئے جا ئیں گے ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے مسائل بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری عاطف خان مزاری نے محکمہ نادرا اور واپڈا کوہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل اور شکایت حل کریں اور اپنا رویہ درست کریں ۔ انہوں نے واپڈا کو ہدایت کی کہ شہر میں لٹکتی ہوئی تاروں کو درست کیا جا ئے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو جا ئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،ایم پی ایز اور ایم اینز کے نمائندگان سردار یوسف خان دریشک، سردار جمیل خان بزدار،سردار امجد خا ن مزاری ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، اے ڈی سی محمد امین اویسی ،ڈی او سی آغا حسین شاہ ، اے سی چوہدری محمد مختار، اے سی جام پور عبدالروف، ای ڈی او تعلیم ، ای ڈی او صحت ، ای ڈی او فنانس اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers