Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 March 2014

انڈس ھائی وے کوٹلہ عیسن کے نزدیک مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی

راجن پور(کرائم رپورٹر)انڈس ھائی وے کوٹلہ عیسن کے نزدیک مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ضلعی ھیڈ کورٹر ہسپتال راجن پور منتقل کیا گیا ہے ۔ مسافر کوچ نمبری 7354 کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی ۔جبکہ کار سوارہلاک و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ضلعی ھیڈ کورٹر ہسپتال راجن پور کے ایمر جنسی بلاک میں ایمر جسی ادویات کا فقدان ہے جس کے باعث پرمریضوں اور زخمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers