Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 March 2014

ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دُھول جھونک کرراجن پور کی فلور ملز نے من پسند دوکانداروں کو آٹا فراہم کرنا شروع کردیا

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دُھول جھونک کرراجن پور کی فلور ملز نے من پسند دوکانداروں کو آٹا فراہم کرنا شروع کردیا شہر میں آٹے کی مصنوعی گرانی پیدا کرنے والے بدعنوان مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ راجن پور کی دس سے زائد فلورملز کو محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادوں پر ایک ہزار بوری گندم سرکاری نرخوں پر فراہم کی جارہی ہے مگر بدلے میں مذکورہ فلور ملز مخصوص دوکانداروں سے مبینہ گٹھ جوڑ کرکے صرف انہی کو ہی آٹا فراہم کررہی ہیں جس سے شہر میں مصنوعی گرانی پیدا کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر صرف اور صرف فہرستیں تھما دی جاتی ہیں شہریوں نے ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر سے راجن پور سمیت ضلع کے دوسرے شہروں میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers