Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

ڈی سی او کی ہدایت پرچکن سیلرز ، مٹن سیلر ز، کریانہ اور دیگر دکانوں کے اچانک اوزان کے پیمانے چیک کیئے ڈی او لیبر ناصر الدین مزار ی


راجن پور( کرائم رپورٹر)ڈی سی او راجن پو ر غازی اما ن اللہ کی ہدایت پر ڈی او لیبر ناصر الدین مزار ی ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور ڈی او انڈسٹریز نے آج چکن سیلرز ، مٹن سیلر ز، کریانہ اور دیگر دکانوں کے اچانک اوزان کے پیمانے چیک کیئے تاکہ عوام کو وزن کے معاملے میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے صدر بازار اور سہولت بازار میں دوکانیں چیک کیں جن میں سے اکثر کے اوزان درست پائے۔ اس موقع پر انہوں نے چکن سیلرز اور مٹن سیلرز کی خصوصی چیکنگ کی ۔انہوں نے دوکانداروں کو کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی مہنگائی کو کم کرنے لیئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں جس سے مہنگائی کا گراف کافی نیچے ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوزان کی درستگی نا صرف عوام بلکہ دونداروں کے لیئے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ ترازو تیا رہوتے وقت اس میں وزن کی کمی بیشی رہ جا تی جس کو لیبر ڈیپارٹمنٹ چیک کر کے اس سرکاری لیباٹری سے موازنہ کر کے پاسنگ کا سرٹیفیکٹ جاری کر تا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers