Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

صوبہ سرائیکستان اور غیور عوام کے حقوق لینا ہماری پارٹی کا اولین منشور ہے اللہ ڈتہ بدنام

راجن پور( کرائم رپورٹر) صوبہ سرائیکستان اور غیور عوام کے حقوق لینا ہماری پارٹی کا اولین منشور ہے ہم حقوق لیکر عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کی صوبائی کونسل کے ممبر سردار خان لُنڈ اور معروف سرائیکی انقلابی شاعر اللہ ڈتہ بدنام نے اخباری بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے قائد خواجہ غلام فرید کوریجہ کے زیر نگرانی پارٹی رکنیت سازی کی جارہی ہے جس میں مہاجر ، پٹھان ، بلوچ ، پنجابی ، اور سرائیکی پارٹی کے رکن بن سکتے ہیں ۔ اس موقع پر عبد الستار کامریڈ ، عبدالسمیع عرف شمن ، بشیر احمد عرف مزاری، عبدالرزاق بھٹی و دیگر پارٹی کارکنان بھی اُن کے ہمراہ تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers