راجن پور (کرائم رپورٹر ) مرکزی عہدیدار عورت فاؤنڈیشن مرکزی دفتر لاہور سارہ نسیم نے کہا ہے کہ عورت فاؤنڈیشن خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے خواتین کیلئے پاس ہونے بلز مسلسل محنت کا ثمر ہیں اب یہ انتظامی اداروں میڈیا وکلاء اورسول سوسائٹی پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہیں کہ وہ ہمارے معاشرے کی ایسی خواتین کو اُن کے بنیادی حقوق بارے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عورت فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سارہ نسیم کا کہنا تھا کہ عورت فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے صوبہ پنجاب میں ملازمت پیشہ خواتین کو حراسمنٹ سے روک تھام کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آٹھ مارچ یومِ خواتین کے موقع پرخواتین کیلئے وراثتی حقوق کو لازمی قرار دیتے ہوئے سٹیمپ ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا اب اس قانون پر عملداری کی بدولت کوئی خاتون والد کی طرف سے ملنے والے وراثتی حق سے محروم نہیں ہو گی اس طرح سرکاری ملازمت پیشہ میاں بیوی میں سے ایک سرکاری ملازم کا ہاؤس رینٹ کٹے گا اس طرح مزدور خواتین کو مردوں کے برابر اُجرت ملے گی جبکہ ہوم بیسڈ ورکرز کی پالیسی بھی آئندہ چند ماہ میں واضح کردی جائے گی مگر ان سب قوانین بارے خواتین اس وقت مستفید ہوسکیں گی جب اُنہیں ان قوانین بارے مکمل آگاہی حاصل ہو گی
0 comments:
Post a Comment