Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

این ٹی ایس کے کوارڈینیٹر نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیسٹ سسٹم کمائی کا ذریعہ بنا لیا


راجن پور(کرائم رپورٹر ) این ٹی ایس کے کوارڈینیٹر نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیسٹ سسٹم کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ پرائیویٹ سکولوں کو پیف کے ساتھ الحاق کامیاب کرانے کے لیے سکولز پرنسپلز کے من پسند سُپر وائزرز اور نگران تعینات کر کے پیف کے ٹیسٹنگ سسٹم کو مشکوک بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( PEF ) نے اپنی ای وی ایس اور نیو سکول پروگرام و دیگر کے تحت پرائیویٹ سکولوں کو پیف کے ساتھ الحاق کرنے کے لیے نیشنل ٹیسٹ سسٹم (NTS ) کو کنٹریکٹ دیا جس میں این ٹی ایس نے اپنی مرضی کے پرائیویٹ سکولوں کے غیر متعلقہ افراد کو سکولوں میں نگران اور سپر وائزر تعینات کر کے اچھی کا ر کردگی کے حامل اداروں کو ٹیسٹ کے بعد پیف سے الحاق کے لیے موضوع قرار دینا تھا ۔ مگر این ٹی ایس کے کوارڈینیٹر محمد شفیق نے مقامی شاپنگ سنٹر کے مالک کی ملی بھگت سے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز کے عزیز و اقارب دوستوں اور ان کے ہی تجویز کردہ سپر وائزر اور نگران عملہ متعین کر دیا ہے تا کہ من پسند پرائیویٹ سکولوں کو آگے لا کر پیف سے مراعات حاصل کی جا سکیں ۔ این ٹی ایس کے کوارڈینیٹر نے مبینہ طور پر مراعات لیکر سکول مالکان کو ان کی مرضی کے سپر وائزر اور نگران متعین کیے ہیں جس سے نا صرف پیف کی ٹیسٹ سسٹم کی شفافیت کو مشکوک بنایا گیا ہے وہاں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے حامل اداروں کو پیچھے دھکیل کر غیر معیاری اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے سکولوں کو آگے لانے کی کوشش کرتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سسٹم کو فلاپ کرنے کی کوشش کی گئی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers