راجن
پور (کرائم رپورٹر)صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے
کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان ملک کے پانچوں صوبوں
میں بستے ہیں پیپلز پارٹی کے سنہری دور کو آج بھی عوام یاد کرتے ہیں چئیر
مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے اور پارٹی کو
مزید مضبوط کرنے سمیت اہم معاملات کیلئے پارٹی کے صوبائی راہنماؤں سے
ملاقاتیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہنماء پی پی پی وسابق
اُمیدوار صوبائی حلقہ 249 سردار محمد یوسف خان گبول سے مُلاقات کے دوران
کیا صدر جنوبی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں
کے سِوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ عوام اس حکومت سے چند ماہ کے دوران
اُکتا چکے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ یہ پی پی پی جماعت ہی تھی جس نے کڑے وقت
میں خوبصورت انداز میں حکومت کی اور ملک کے کروڑوں غریب خاندانوں کو مالی
امداد کے ذریعے خوشیاں فراہم کیں
0 comments:
Post a Comment