راجن پور (کرائم رپورٹر )پولیٹکل اسسٹنٹ بارڈر ملٹری پولیس ضلع راجن پور
صفی اللہ خان گوندل نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے میں امن کا قیام بی ایم پی
کی ذمہ داری ہے پہاڑی دروں سے آنے والے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی
جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی ضلع راجن پور کی حدود میں داخلے کی موئثر روک
تھام کی جائے کسی جوان کی سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی
جائے گی ان خیالات کا اِ ظہار انہوں نے ضلع بھر کے بی ایم پی آفیسران
واہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ چند ایسے شواہد ملے
ہیں کہ راجن پور میں ہونے والی دہشت گردی میں قبائلی راستوں کا استعمال کیا
گیا ہے جس پر اب یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ کوہ سیلمان کے تمام پہاڑی
دروں کی مکمل نگرانی کی جائے اور مسلح سوار ودیگر آفیسران نہ صرف پوسٹوں پر
الرٹ رہیں بلکہ ہمہ وقت موئثر گشت کو یقینی بنائیں
0 comments:
Post a Comment