Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 March 2014

ڈیرہ غازیخان بورڈ کے زیراہتمام ہو نے والے میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری فی طالب علم دو سو سے تین سو روپے وصولی کا انکشاف


راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈیرہ غازیخان بورڈ کے زیراہتمام ہو نے والے میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری فی طالب علم دو سو سے تین سو روپے وصولی کا انکشاف تحقیقات کا مطالبہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے راجن پور کے متعدد سنٹرز ہائیر سکینڈری سکول کوٹ مِٹھن گرلز وبوائز کالج راجن پور میں میٹرک کے امتحانات میں طلباء وطالبات سے مبینہ وصولی کرکے ریذیڈنٹ انسپکٹرز سمیت عملے کی خوب خاطر مدارت کی گئی اور سنٹرز پر عملے کی مدد سے کھلے عام نقل کرائی جاتی رہی اس بابت راجن پور اور کوٹ مٹھن کے طلباء وطالبات سے دوسے تین سو روپے وصولی کی گئی جس سے کئی حقدار طلباء وطالبات کی حق تلفی کی گئی عوامی حلقوں نے چئیر مین بورڈ ز پنجاب وکنٹرولر بورڈ ڈیرہ غازیخان سے تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers