راجن پور ( کرائم رپورٹر ) شجر کاری صدقہ جاریہ ہے اس کے بغیر انسان زندہ
نہیں رہ سکتا ۔نئی نسل کو درخت لگانے اور ان کی افادیت بارے آگاہ کریں ۔ہر
شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگائے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل یوم شجر
کاری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمن،ڈی ایف او آغا حسین شاہ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی
یعقو ب شیروانی اور سید عبدالرزا ق نے کیا ۔ اس تقریب میں مختلف یو سیز کے
یونین سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ درخت
لگا کر ان کی حفاظت بھی کی جا ئے۔ سنت لگانا سنت ہے۔ آج ہم یہ عز م کریں کہ
اپنے علاقہ اور ملک کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیئے پودے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی او امان اللہ غازی نے شہر بھر میں پودے لگانے کی مہم
پہلے ہی شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہماری عزت اور شان ہیں
۔درختوں سے پیار کریں اور لوگوں کی سوچ کو بدلیں
0 comments:
Post a Comment