راجن
پور(کرائم رپورٹر)موجودہ صدی خواجہ فرید کی صدی ہے آستانوں سے دوری نے
معاشرہ میں بے سکونی کو جنم دیا ہے زندگی مشن فرید کیلئے وقف کر رکھی ہے
صوفیاء کرام کی تعلیمات کی بدولت معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے کسی بھی
حکومت نے دربار فرید کیلئے وہ کام نہیں کیا جتنا ہم پر خواجہ فرید کا قرض
ہے ان خیالات کا اظہار سربراہ جماعت فریدیہ پیر آف خواجہ شریف محمد عامر
کوریجہ نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری بہبود آبادی ایم پی اے محترمہ نغمہ
مشتاق لانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محترمہ نغمہ
مشتاق لانگ نے کہا کہ میرے دادا شفیع نون دربار فرید پر مدفن ہیں میرا بچپن
بھی کوٹ مٹھن میں اسی آستانے پر گذرا ہمیں خواجہ فرید سے بہت فیض حاصل ہوا
ہے میں انشاء اللہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب کو دربار فرید کے مسائل سے آگاہ
کروں گی اور دربار فرید کی خدمت مجھ پر قرض ہے انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ
سے روحانی تعلق صدیوں سے ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا خواجہ فرید کا اس دھرتی
بڑے احسانات ہیں جو کبھی بھی نہیں اتارے جا سکتے اس موقع پر خواجہ شوکت
عزیر ،خواجہ عمائد الدین،عبدالقادر سعیدی، میاں صدام حسین سکھیڑا ،ملک حق
نواز سندیلہ،میاں سیف اللہ فریدی،اور ملک اعجاز احمد فریدی لانگ بھی موجود
تھے
0 comments:
Post a Comment