راجن
پو ر(کرائم رپورٹر)پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس
پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد محمود
ناصر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ راجن پو رپولیس کو دورحاضر کے تقاضوں
سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پولیس جوانوں کو جدید ٹریننگ دی جارہی ہے۔ تاکہ
پولیس جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔موجود ہ دور میں جب جرائم پیشہ
افراد جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لیے راجن
پور پولیس کے جوانوں کو بھی جدید ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
محمد عمران جمیل انچارج ایلیٹ فورس بھی ہمراہ تھے
0 comments:
Post a Comment