Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

راجن پور کی نواحی بستی جعفر شاہ میں مبینہ سوائن فلو کے مریض کا انکشاف

راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور کی نواحی بستی جعفر شاہ میں مبینہ سوائن فلو کے مریض کا انکشاف محکمہ لائیوسٹاک کی پانچ رکنی خصوصی ٹیم ملتان سے راجن پور کی بستی جعفر شاہ میں پہنچ گئی مرغیوں اور پالتو پرندوں کے نمونہ جات پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیویٹ راولپنڈی بھجوا دیئے تفصیل کے مطابق ڈائیریکٹر سمال رومینیٹ ملتان شیخ عبدالرحمن کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر افتخار الحق بزدار اسسٹنٹ ڈائیر یکٹر انویسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر حسن مجتبیٰ ڈپٹی ڈسٹر کٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محبوب اکبر وٹرنری آفیسر پولٹری ڈاکٹر شیخ مشتاق وٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان سمیع پر مشتمل تھی ٹیم نے بستی جعفر شاہ پہنچ کر مرغیوں اوردیگر پالتو پرندوں کے نمونہ جات حاصل کئے اور سیمپلز پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیویٹ راولپنڈی سپیشل سروس کے ذریعے بھجوا دیئے دوسری جانب متاثرہ مریض امتیاز حسین کے بھائی سہولت عباس نے بتلایا کہ ان کے بھائی کی رپورٹ نیشنل انسٹی ٹیویٹ ہیلتھ اسلام آباد سے نیگٹیو رپورٹ آگئی ہے اور اُن کا بھائی تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہا ہے 

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers