راجن پور ( کرائم رپورٹر)محکمہ زراعت کے زیراہتمام میگا فارمر ڈے کا انعقاد
مقامی زمیندار چوہدری محمد سجاد گورائیہ کے ڈیرے پر اس تقریب کا انعقاد
کیا گیا جسمیں محکمہ فشریز لائیو سٹاک اور سائل لیبارٹری کے آفیسران نے بھی
شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کی میزبانی چوہدری
سجاد جبکہ صدارت ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت حبیب اختر جیلانی نے کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے ڈی او زراعت حبیب اختر جیلانی ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت ملک
شبیر احمد سائل کنزرویشن آفیسر ارشد پرویز انچارج لیبارٹری برائے تجزیہ
آراضی وپانی جاوید اقبال ڈسٹر کٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر افتخار الحق بزدار
نے کہا کہ زمین سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کسان مناسب کھادوں کا
استعمال کریں ضلع راجن پور کے کسان سبزیوں کے ساتھ ساتھ دالوں کی کاشت کو
فروغ دیں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ وقت کاتقاضہ ہے کہ گندم چاول دالوں اور
دیگر غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے اس تقریب میں دوردراز سے
کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سائل کنزرویشن آفیسر نے زمین کو کٹاؤ سے
روکنے اور رودکوہیوں کے پانی کو زیر استعمال لا کر فصلیں اُگانے بارے مفید
مشورے دیئے ماہر حیوانات ڈاکٹر افتخار الحق بزدار نے جانوروں کے فوائد دیکھ
بھال بیماریوں سے روک تھام اور خوراک کے بارے میں مشورے دیئے
0 comments:
Post a Comment