راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور کے ہوٹلوں میں ناقص اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت کچہری کے قریب حکیم کالونی روڈ پر موجود ہوٹل مالکان اوور چارجنگ میں بھی مصروف دوردراز کے علاقو ں سے آنے والے سائلین اور بیرون شہر سے سرکاری ملازمین لُٹنے پر مجبور تفصیل کے مطابق کچہری چوک حکیم کالونی روڈ پر سستے ہوٹلوں کا لیبل لگا کر ان ہوٹل مالکان نے راجن پور کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین اور سرکاری ملازمین کو نہ صرف ناقص غیر معیاری کھانا فراہم کررہے ہیں بلکہ اُلٹا اس کھانے کے بدلے لوٹ مار کی جارہی ہے انتظامیہ وکلاء اور عدالتوں کے سائے میں یہ ہوٹل مالکان انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں مگر اِن سے کوئی پو چھنے والا نہیں ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ان ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ کرنے اور انہیں کھانوں کے نِرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment