Feature Top (Full Width)

Tuesday, 18 March 2014

نجیب اللہ ساغر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گی

راجن پور(کرائم رپورٹر) ہمت فاؤنڈیشن کے خلاف حکومتی تحقیقات سست روی کا شکارہو گئی سات ہزار متاثرین انصاف اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی سے مایوس ہونے لگے۔،دیہی علاقوں میں لوٹ مار بد دستور جاری۔ متاثرین نے ہمت فاؤ نڈیشن کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی فاؤنڈیشن نے اپنے ہی ملازمین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، تنخواہوں سے محروم ،پنجاب حکومت لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائے۔تفصیل کے مطابق ہمت فاؤنڈیشن کے خلاف ہونے والی تحقیقات کو ایک ماہ سے زائد گذر گئے ہیں اس دوران سینکڑوں متاثرہ افراد اور ہمت فاؤنڈیشن کے ملازمین نے بھی انتظامیہ کے خلاف بیانات قلمبند کرائے اور لوٹ مار کی تصدیق کی۔ہمت فاؤنڈیشن کے سپر وائیزرغلام اکبر نے انکوائری آفیسر ملک سیف الرحمن ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کو بیان دیا کہ 60افراد سے میں نے 1020فی کس کے حساب سے70ہزار روپے وصول کر کے ہمت فاؤنڈیشن کودئے۔اب مذکورہ افراد سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے اسی طرح 4ماہ کی تنخواہ مجھے دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔دریں اثناء حاجی پورمیں ہمت فاؤنڈیشن کے اہلکاروں شاہ نواز،غلام یاسین گجر،اصغر گھلو،ڈاکٹر ناصر اور سیف اللہ کی متاثرین نے پٹائی کر دی جبکہ نجیب اللہ ساغر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔علاوہ ازیں ہمت فاؤنڈیشن نے گذشتہ روز ہونے والی قرعہ اندازی کینسل کر دی ہے اس قرعہ اندازی کے ذریعے 30 افراد کو اایکایکلاکھ روپے جمع کروانے کے عوض نام نکلنے پر تین لاکھ روپے دئے جانے تھے ۔ایک ایک لاکھ روپے جمع کروانے والے 30افراد موقع پر موجود تھے مگر ہمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کوئی بھی نہ آیا ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں تاخیر کے سبب متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں اب بھی ہمت فاؤنڈیشن کے کارندے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ان متاثرین کا کہنا ہے مکمل ثبوت فراہم کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اور نہ ہی 7ہزار متاثرین کو رقوم واپس دلانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ان متاثرین نے ڈی سی او غازی امان للہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers