راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور کے سکونتی زرعی ڈیلرز کی ضلع
کے سطح پر ٹریننگ برائے حصول فریش و تجدید زرعی لائسنس کے لیے شیڈول مرتب
کر دیا گیا ہے۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے
ایک مراسلہ میں بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق 17مارچ سے
2اپریل 2014تک درخواستیں وصول کی جا ئیں گی ۔ جس میں ٹریننگ فیس برائے فریش
لا ئسنس 2000/-روپے جبکہ تجد ید لا ئسنس فیس 500/-روپے ہے ضلع راجنپور کے
سکونتی حضرات درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند ، شنا ختی کارڈ ، سابق
لائسنس اور تصدیق شدہ تصاویر 2اپریل تک جمع کرا ئیں ۔ ا س سلسلے میں ٹریننگ
فریشن لائسنس17اپریل سے 21اپریل جبکہ تجدید لائسنس کی ٹریننگ 23اپریل
سے 25اپریل ہو گی
0 comments:
Post a Comment