راجن پور(کرائم رپورٹر)ینگ نرسز پر پولیس تشدد راجن پور کی نرسوں کااحتجاج ڈیوٹی دینے سے انکارایمرجنسی وارڈز میں موجود مریض بے حال تفصیل کے مطابق لاہور میں ینگ نرسز پر پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف ضلع راجن پور کی نرسز بھی کام چھوڑ کر احتجاج پر آگئیں نرسز نے ایمرجنسی کی عمارت سے ڈسٹر کٹ ہسپتال کے گیٹ تک ریلی نکالی نرسز نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈزاُٹھارکھے تھے اور مسلسل نعرے بازی بھی کررہی تھیں نرسز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے تمام محکموں کے ملازمین کو مستقل کردیا ہماراشعبہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے ہمیں نیکی کا صلہ دینے میں کیوں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اُنکا کہنا تھا جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے وہ ڈیوٹی نہیں دیں گی ۔نرسز کی ہڑتال کے باعث ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تحصیل ہیڈ کوآرٹرز اور بنیادی مراکزِ صحت پر بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
0 comments:
Post a Comment