Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری کے صدر بازار اور کوٹ مٹھن کے بازاروں میں اچانک چھاپے گراں فروشی کے مرتکب 6 دوکاندار گرفتارت

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری کے صدر بازار اور کوٹ مٹھن کے بازاروں میں اچانک چھاپے گراں فروشی کے مرتکب 6 دوکاندار گرفتارتفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد محمود مزاری نے عوامی شکایات پر راجن پور شہر اور کوٹ مٹھن شہر کے بازاروں کا اچانک دورہ کیا اُنہوں نے اشیائے خوردو نوش کی مقرر قیمتوں سے زائد وصولی پر چھ دوکانداروں شہزاد راحیل کاشف شوکت مطلوب احمد اور عبدالقدوس کو اپنے ہمراہ مقامی پولیس کے ذریعے گرفتار کیا تاہم دوکانداروں کی جانب سے معافی طلب کرتے ہوئے کہ آئندہ کیلئے مقرر نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے اور جرمانوں کی آدائیگی پر اُنہیں رہا کرادیا اس دوران مجموعی طور پر چھ ہزار روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے اس موقع پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد محمود مزاری نے دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ گراں فروشی سے باز رہیں انتظامیہ سخت ایکشن لے گی اور آئندہ گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو جیل بھجوایا جائے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers