Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 March 2014

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں آگ لگنے کے بعد انکوائری شروع ۔آفس کا عملہ تبدیل ہونے کا انکشاف ذرائع

راجن پور (کرائم رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں آگ لگنے کے بعد انکوائری شروع ۔آفس کا عملہ تبدیل ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام راجن پور آفس میں آگ لگ گئی جس سے موٹر سائیکل ،کمپیوٹر ،فرنیچر ،اور آفس کا مینوئل ریکارڈ جل گیا تھا ۔جس کی ماڈل تھانہ سٹی راجن پورمیں رپٹ درج کروائی گئی تھی ایس آئی عبدلکریم کے مطابق آگ خود ساختہ لگائی گئی تھی انہوں نے کہا کہ بہت جلد آگ لگانے والے ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اے ایس آئی حضور بخش کے مطابق گزشتہ روز عدالت سے دو درخواستیں اندراج مقدمہ آڈر سو ل کورٹ سے تھانہ سٹی پہنچی جس میں الزام علیہ شمیم بی بی زوجہ محمد حسین ،حلیمہ مائی زوجہ اللہ ڈتہ اقوام ماچھی سکنہ عمر کوٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ الطاف حسین اور عبدلخالق نے ان سے فون پر رابطہ کیا اور کارڈ بنوانے کا کہے کر بلوایا اور ہمارے کارڈوں سے دو ہزار روپے نکال لئے کٹوتی کی رقم کے پوچھنے پر کہا کہ دو ہزار روپے یوبی ایل نے سروس چارجز کی مد میں کٹوتی کر لئے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں آگ لگنے کے بعداوصاف میں خبر شائع ہونے پر احکام بالا نے لاہور سے آئی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے موقع کا معائنہ کیا اور ملازمین سے سوالات کئے جس سے ملازمین حواس باختہ ہو گئے اور ٹیم کو جوابات نہ دے سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ آفس کا عملہ بہت جلد تبدیل ہو نے والا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers