Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 March 2014

میونسپل ایڈ منسٹریشن اور دیگر محکموں کی غفلت اور نااہلی کے باعث راجن پور کی سڑکات پر ہزاروں روپے مالیت سے لگائے جانے والے پودے سوکھ گئے

راجن پور (کرائم رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اور دیگر محکموں کی غفلت اور نااہلی کے باعث راجن پور کی سڑکات پر ہزاروں روپے مالیت سے لگائے جانے والے پودے سوکھ گئے رکھوالی کرنا اور پانی دینا تک مناسب نہیں سمجھا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور کو سرسبز بنانے کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ونگ کے ذریعے شہر کی متعدد سڑکات ورکس اینڈ سروسز روڈ فتح پور روڈ مرکزی انڈس ہائی وے روڈ اور قطب کینال کے دونوں اطراف پودے لگوائے مگر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اوران دفاتر جن کے سامنے سڑکات پر پودے لگائے گئے کے ملازمین کی غفلت اور نااہلی کے باعث یہ پودے سوکھ کر ختم ہو گئے جس سے ضلعی حکومت کے ہزاروں روپے غفلت کی بھینٹ چڑ ھ گئے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر محکمے کے پاس سینکڑوں درجہ چہارم کے ملازمین موجود ہیں اگران میں سے ایک ایک ملازم بھی رکھوالی پر مامور کیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی عوامی حلقوں نے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers