Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 March 2014

کامرس کالج مین با ہمت فنکار نے بالوں سے بس اور دانتوں سے کار کھینچنے کے مختلف کرتب دکھا کر طلبا کے دل جیت لیے

راجن پور( کرائم رپورٹر) راجن پور کے کامرس کالج مین با ہمت فنکار نے بالوں سے بس اور دانتوں سے کار کھینچنے کے مختلف کرتب دکھا کر طلبا کے دل جیت لیے ۔ ارشد علی بادی کا کہنا ہے کہ حکومت موقع فراہم کرے تو 23 مارچ کو بالوں سے پی آئی اے کا جہاز کھینچ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتا ہوں ۔ با ہمت فنکار کے کارناموں و اُس کی زندگی کی مشکلات بارے مزید جانتے ہیں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں با ہمت فنکار ارشد علی بادی نے اپنے بالوں سے بڑی بس ، دانتوں سے کار اور بازؤں سے چار موٹر سائیکل اور منہ کے ذریعے پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے حیرت انگیز کرتب دکھا کر جہاں تالیوں کی گونج میں طلباء سے بھرپور داد سمیٹی وہاں غیر ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے فنکار کے لیے حکومتی سطح پر پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے اپنے 10 بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ارشد علی بادی کی صلاحیتوں سے موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی معترف ہیں ۔ ملک کے بڑے لیڈروں کے ہمراہ یاد گار تصویریں اور خدا داد صلاحیتوں کے با وجود غربت فن اور قدر دانوں کے آڑے آگئی ہے ۔ ارشد علی بادی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اُس کے پروگراموں کی اجازت نہیں ملتی اور وہ مجبوراََ مختلف اداروں میں جا کر اپنے فن کے جوہر دکھا کر بچوں کی روزی کر رہے ہیں ۔ با ہمت فنکار کا دعوہ ہے کہ اگر حکومت سر پرستی کرے تو وہ 23 مارچ کو پی آئی اے کا جہاز اپنے بالوں کے زور سے کھینچ سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers