راجن پور (کرائم رپورٹر) سابق ناظم شہر فرید کمال فرید ملک کی رسم قل آج 12 جنوری کو آفتاب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی ۔اس سلسلے میں انتظامت کو آخری شکل دے دی گئی ہے رسم قل میں راجن پور ضلع کے
علاوہ رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،ملتان سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی۔علاوہ ازیں کمال فرید ملک کے پسماندگان سے تعزیت کیلئے لوگوں کے آنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی قبر پر جاکر فاتحہ اور قران خوانی کی ۔ ان کی بخشش کیلئے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئیں زہر بھر میں سوگ کا عالم رہا اور انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمال فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکے گا اور ان کا خلاء سالوں پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور پسماندگان یلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
0 comments:
Post a Comment