Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014

اے ڈی سی محمد امین اویسی نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔


راجن پور (کرائم رپورٹر) پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ روابط رکھیں ۔ ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور تعاون کرے گی ۔ یہ باتیں اے ڈی سی محمد امین اویسی نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔اس موقع پر ڈی او سی آغا حسین شاہ ،اے سی روجہان فاروق صادق ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ جلبانی ، ڈاکٹر محمد صدیق ، ڈاکٹر محسن وٹو، ڈاکٹ
ر مدثربخاری ،ڈاکٹر عمار حسین ،ران انا محمد یامین ریسکیو1122،صدر بار محمد رفیع پچار، ڈی ا و تعلیم فوزیہ حنا ، آفتاب شاہ ، زاہد فرید ،م خرم کھوسہ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس سے پہلے تحصیل سطح پر اجلاس ہو چکے ہیں اور بہت سے مسائل حل ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 24 مارچ سے شروع ہو گی ۔ اس مہم کے دوران 380101پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئین گے ۔ اس مہم میں 957ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 806موبائل ٹیمیں 44یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ قطرے پلائیں گی ۔اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تمام ٹیمیں قومی جذنے کے ساتھ کام کریں ۔غفلت اور سستی بالکل برداشت نہیں کی جا ئے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers