راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیومہم سے پہلے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 3لاکھ
80ہزار171پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر
اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری ، ڈی ایچ او عبداللہ
جلبانی، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ڈی او تعلیم فوزیہ حناء ، ڈی او
لیبر ناصر الدین مزاری ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندہ رفعیہ بخاری ،
پی ار ایس پی اسد اللہ اور پولیو کنٹرول روم کے کورڈینیٹر علی ہاشمی و
آفتاب شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ
افسران پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے قومی فریضہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری
کو نبھائیں ۔اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے
گا۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت فیاض لغاری نے بتایا کہ یہ 3روزہ مہم 10نومبر
سے شروع ہوگی اس مہم میں 957ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جن میں 811موبائل،45زونل
سپر وائزر ، 159ایریا انچارج ،84فکسڈ اور 82ٹرانس پورٹ کام کریں گی ۔محکمہ
صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ضلع بھر کی 44یونین کونسلوں میں بچوں کو قطرے
پلائیں گی۔
0 comments:
Post a Comment